کتاب 30: باب الاِعْتِرَافِ بِالزِّنَا

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6827

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَفِظْنَاهُ مِنْ فِي الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ وَزَيْدَ بْنَ خَالِدٍ قَالاَ كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ أَنْشُدُكَ اللَّهَ إِلاَّ قَضَيْتَ بَيْنَنَا بِكِتَابِ اللَّهِ. فَقَامَ خَصْمُهُ ـ وَكَانَ أَفْقَهَ مِنْهُ ـ فَقَالَ اقْضِ بَيْنَنَا بِكِتَابِ اللَّهِ وَأْذَنْ لِي. قَالَ " قُلْ ". قَالَ إِنَّ ابْنِي كَانَ عَسِيفًا عَلَى هَذَا فَزَنَى بِامْرَأَتِهِ فَافْتَدَيْتُ مِنْهُ بِمِائَةِ شَاةٍ وَخَادِمٍ ثُمَّ سَأَلْتُ رِجَالاً مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ فَأَخْبَرُونِي أَنَّ عَلَى ابْنِي جَلْدَ مِائَةٍ وَتَغْرِيبَ عَامٍ وَعَلَى امْرَأَتِهِ الرَّجْمَ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لأَقْضِيَنَّ بَيْنَكُمَا بِكِتَابِ اللَّهِ جَلَّ ذِكْرُهُ الْمِائَةُ شَاةٍ وَالْخَادِمُ رَدٌّ وَعَلَى ابْنِكَ جَلْدُ مِائَةٍ وَتَغْرِيبُ عَامٍ وَاغْدُ يَا أُنَيْسُ عَلَى امْرَأَةِ هَذَا فَإِنِ اعْتَرَفَتْ فَارْجُمْهَا ". فَغَدَا عَلَيْهَا فَاعْتَرَفَتْ فَرَجَمَهَا. قُلْتُ لِسُفْيَانَ لَمْ يَقُلْ فَأَخْبَرُونِي أَنَّ عَلَى ابْنِي الرَّجْمَ. فَقَالَ أَشُكُّ فِيهَا مِنَ الزُّهْرِيِّ فَرُبَّمَا قُلْتُهَا وَرُبَّمَا سَكَتُّ.

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے کہا: ہم نے یہ حدیث زہری کے منہ سے سن کر یاد رکھی۔ زہری نے کہا عبیداللہ (بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود) نے مجھے خبر دی کہ اُنہوں نے حضرت ابوہریرہؓ اور حضرت زید بن خالدؓ سے سنا۔ وہ دونوں کہتے تھے۔ ہم نبی ﷺ کے پاس بیٹھے تھے کہ اتنے میں ایک شخص کھڑا ہوا، اور کہنے لگا: میں آپؐ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں کہ آپؐ کو ہمارے درمیان کتاب اللہ کے موافق ہی فیصلہ کرنا ہو گا۔ (یہ سن کر) وہ شخص کھڑا ہوا جس سے اس کا جھگڑا تھا اور یہ اُس سے کہا کہ آپؐ کتاب اللہ کے موافق فیصلہ فرماویں اور مجھے اجازت دیں (کہ میں بیان کروں) آپؐ نے فرمایا: کہو۔ اس نے کہا: میرا بیٹا اس کے پاس ملازم سے زیادہ سمجھ دار تھا۔ اس نے کہا: آپؐ ہمارے تھا اور اُس نے اِس کی بیوی سے زنا کیا۔ میں نے ایک سو بکریاں اور ایک نوکر دے کر اِس سے اُس کو چھڑا لیا۔ پھر میں نے اہل علم میں سے کئی افراد سے مسئلہ پوچھا اُنہوں نے مجھے بتایا کہ میرے بیٹے کو سو کوڑے پڑنے چاہیں اور ایک سال کے لئے جلا وطن کیا جائے اور اس کی بیوی کو سنگسار کیا جائے۔ (یہ سن کر) نبی ﷺ نے فرمایا: اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں تمہارے درمیان اللہ جل ذکرہ کی کتاب کے موافق ہی فیصلہ کروں گا۔ ایک سو بکری اور وہ نوکر واپس لئے جائیں اور تمہارے بیٹے کو سو کوڑے مارے جائیں اور ایک سال کے لئے جلا وطن کیا جائے، اور اے اُنیسؓ! اس عورت کے پاس صبح جاؤ اگر اس نے اقرار کیا تو پھر اس کو سنگسار کرو۔ چنانچہ حضرت اُنیسؓ اس کے پاس گئے اور اس نے اقرار کیا اور حضرت اُنیسؓ نے اس کو سنگسار کیا۔ میں نے سفیان سے کہا: اس شخص نے یوں نہیں کہا تھا کہ علماء نے مجھے بتایا ہے کہ میرے بیٹے کو سنگسار کیا جائے تو سفیان نے کہا: میں بھی اس کے متعلق شک رکھتا ہوں کہ میں نے یہ زہری سے سنا اس لئے کبھی تو میں نے اسے بیان کیا اور کبھی میں خاموش رہا۔

صحیح بخاری 6828

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَفِظْنَاهُ مِنْ فِي الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ وَزَيْدَ بْنَ خَالِدٍ قَالاَ كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ أَنْشُدُكَ اللَّهَ إِلاَّ قَضَيْتَ بَيْنَنَا بِكِتَابِ اللَّهِ. فَقَامَ خَصْمُهُ ـ وَكَانَ أَفْقَهَ مِنْهُ ـ فَقَالَ اقْضِ بَيْنَنَا بِكِتَابِ اللَّهِ وَأْذَنْ لِي. قَالَ " قُلْ ". قَالَ إِنَّ ابْنِي كَانَ عَسِيفًا عَلَى هَذَا فَزَنَى بِامْرَأَتِهِ فَافْتَدَيْتُ مِنْهُ بِمِائَةِ شَاةٍ وَخَادِمٍ ثُمَّ سَأَلْتُ رِجَالاً مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ فَأَخْبَرُونِي أَنَّ عَلَى ابْنِي جَلْدَ مِائَةٍ وَتَغْرِيبَ عَامٍ وَعَلَى امْرَأَتِهِ الرَّجْمَ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لأَقْضِيَنَّ بَيْنَكُمَا بِكِتَابِ اللَّهِ جَلَّ ذِكْرُهُ الْمِائَةُ شَاةٍ وَالْخَادِمُ رَدٌّ وَعَلَى ابْنِكَ جَلْدُ مِائَةٍ وَتَغْرِيبُ عَامٍ وَاغْدُ يَا أُنَيْسُ عَلَى امْرَأَةِ هَذَا فَإِنِ اعْتَرَفَتْ فَارْجُمْهَا ". فَغَدَا عَلَيْهَا فَاعْتَرَفَتْ فَرَجَمَهَا. قُلْتُ لِسُفْيَانَ لَمْ يَقُلْ فَأَخْبَرُونِي أَنَّ عَلَى ابْنِي الرَّجْمَ. فَقَالَ أَشُكُّ فِيهَا مِنَ الزُّهْرِيِّ فَرُبَّمَا قُلْتُهَا وَرُبَّمَا سَكَتُّ.

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے کہا: ہم نے یہ حدیث زہری کے منہ سے سن کر یاد رکھی۔ زہری نے کہا عبیداللہ (بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود) نے مجھے خبر دی کہ اُنہوں نے حضرت ابوہریرہؓ اور حضرت زید بن خالدؓ سے سنا۔ وہ دونوں کہتے تھے۔ ہم نبیﷺ کے پاس بیٹھے تھے کہ اتنے میں ایک شخص کھڑا ہوا، اور کہنے لگا: میں آپؐ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں کہ آپؐ کو ہمارے درمیان کتاب اللہ کے موافق ہی فیصلہ کرنا ہو گا۔ (یہ سن کر) وہ شخص کھڑا ہوا جس سے اس کا جھگڑا تھا اور یہ اُس درمیان کتاب اللہ کے موافق فیصلہ فرماویں اور مجھے اجازت دیں (کہ میں بیان کروں) آپؐ نے فرمایا: کہو۔ اس نے کہا: میرا بیٹا اس کے پاس ملازم سے زیادہ سمجھ دار تھا اس نے کہا: آپؐ ہمارے تھا اور اُس نے اِس کی بیوی سے زنا کیا۔ میں نے ایک سو بکریاں اور ایک نوکر دے کر اِس سے اُس کو چھڑا لیا۔ پھر میں نے اہل علم میں سے کئی افراد سے مسئلہ پوچھا اُنہوں نے مجھے بتایا کہ میرے بیٹے کو سو کوڑے پڑنے چاہیں اور ایک سال کے لئے جلا وطن کیا جائے اور اس کی بیوی کو سنگسار کیا جائے۔(یہ سن کر) نبیﷺ نے فرمایا: اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں تمہارے درمیان اللہ جل ذکرہ کی کتاب کے موافق ہی فیصلہ کروں گا۔ ایک سو بکری اور وہ نوکر واپس لئے جائیں اور تمہارے بیٹے کو سو کوڑے مارے جائیں اور ایک سال کے لئے جلا وطن کیا جائے، اور اے اُنیسؓ! اس عورت کے پاس صبح جاؤ اگر اس نے اقرار کیا تو پھر اس کو سنگسار کرو۔ چنانچہ حضرت اُنیسؓ اس کے پاس گئے اور اس نے اقرار کیا اور حضرت اُنیسؓ نے اس کو سنگسار کیا۔ میں نے سفیان سے کہا: اس شخص نے یوں نہیں کہا تھا کہ علماء نے مجھے بتایا ہے کہ میرے بیٹے کو سنگسار کیا جائے تو سفیان نے کہا: میں بھی اس کے متعلق شک رکھتا ہوں کہ میں نے یہ زہری سے سنا اس لئے کبھی تو میں نے اسے بیان کیا اور کبھی میں خاموش رہا۔

صحیح بخاری 6829

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَالَ عُمَرُ لَقَدْ خَشِيتُ أَنْ يَطُولَ بِالنَّاسِ زَمَانٌ حَتَّى يَقُولَ قَائِلٌ لاَ نَجِدُ الرَّجْمَ فِي كِتَابِ اللَّهِ. فَيَضِلُّوا بِتَرْكِ فَرِيضَةٍ أَنْزَلَهَا اللَّهُ أَلاَ وَإِنَّ الرَّجْمَ حَقٌّ عَلَى مَنْ زَنَى وَقَدْ أَحْصَنَ إِذَا قَامَتِ الْبَيِّنَةُ أَوْ كَانَ الْحَمْلُ أَوْ الاِعْتِرَافُ ـ قَالَ سُفْيَانُ كَذَا حَفِظْتُ ـ أَلاَ وَقَدْ رَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَرَجَمْنَا بَعْدَهُ.

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زہری سے، زہری نے عبیداللہ سے، عبیداللہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: حضرت عمرؓ کہتے تھے: مجھے تو یہ ڈر پیدا ہو گیا ہے کہ کہیں لوگوں پر اتنا زیادہ زمانہ نہ گزر جائے کہ کوئی کہنے والا یہ کہے کہ کتاب اللہ میں رجم کا حکم ہم نہیں پاتے اور اس سے وہ اس فرض کو چھوڑ کر گمراہ ہو جائیں جس کو اللہ نے نازل کیا۔ سنو! جس شخص نے زنا کیا اور وہ شادی شدہ ہو اسے سنگسار کرنا ضروری ہے بشرطیکہ ثبوت بہم پہنچ گیا ہو یا حمل ہو یا اقرار ہو۔ سفیان نے کہا: مجھے یوں یاد ہے۔ سنو! اور رسول اللہ ﷺ نے بھی زناکار کو سنگسار کیا اور ہم نے بھی آپؐ کے بعد سنگسار کیا۔

10 von 10 heute frei