کتاب 32: باب الْبِكْرَانِ يُجْلَدَانِ وَيُنْفَيَانِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6831

حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَأْمُرُ فِيمَنْ زَنَى وَلَمْ يُحْصَنْ جَلْدَ مِائَةٍ وَتَغْرِيبَ عَامٍ.

مالک بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالعزیز (بن ابی سلمہ) نے ہمیں بتایا۔ ابن شہاب نے ہمیں خبر دی۔ ابن شہاب نے عبیداللہ بن عبد اللہ بن عتبہ سے، عبیداللہ نے حضرت زید بن خالد جہنیؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے سنا کہ آپؐ اس شخص کے متعلق جس نے زنا کیا اور وہ شادی شدہ نہ ہو ایک سو کوڑے لگائے جانے اور ایک سال کے لئے جلا وطن کرنے کا حکم دیتے تھے۔

صحیح بخاری 6832

قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَأَخْبَرَنِي عُرْوَةَ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ غَرَّبَ ثُمَّ لَمْ تَزَلْ تِلْكَ السُّنَّةَ.

ابن شہاب نے کہا: اور عروہ بن زبیر نے مجھے بتایا کہ حضرت عمر بن خطاب ؓ نے جلا وطن کیا اور پھر اس کے بعد یہی دستور رہا۔

صحیح بخاری 6833

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَضَى فِيمَنْ زَنَى وَلَمْ يُحْصَنْ بِنَفْىِ عَامٍ بِإِقَامَةِ الْحَدِّ عَلَيْهِ.

یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عقیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے سعید بن مسیب سے، سعید نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے اس شخص کے متعلق جس نے زنا کیا اور وہ شادی شدہ نہ ہو یہ فیصلہ کیا کہ اس کو شرعی سزا دے کر ایک سال کے لئے جلا وطن کردیا جائے۔

10 von 10 heute frei