کتاب 33: باب نَفْىِ أَهْلِ الْمَعَاصِي وَالْمُخَنَّثِينَ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 6834
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ لَعَنَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْمُخَنَّثِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالْمُتَرَجِّلاَتِ مِنَ النِّسَاءِ وَقَالَ " أَخْرِجُوهُمْ مِنْ بُيُوتِكُمْ ". وَأَخْرَجَ فُلاَنًا وَأَخْرَجَ عُمَرُ فُلاَنًا.
مسلم بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام نے ہمیں بتایا۔ یحيٰ (بن ابی کثیر) نے ہم سے بیان کیا۔ یحيٰ نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے مردوں میں سے ہیجڑے بننے والوں اور عورتوں میں سے اُن کو جو مردوں کی وضع قطع اختیار کریں ملعون قرار دیا اور فرمایا: اُن کو تم گھروں سے نکال دو اور آپؐ نے فلاں کو نکالا اور حضرت عمرؓ نے فلاں کو نکالا۔
10 von 10 heute frei