کتاب 34: باب مَنْ أَمَرَ غَيْرَ الإِمَامِ بِإِقَامَةِ الْحَدِّ غَائِبًا عَنْهُ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6835

حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَعْرَابِ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ جَالِسٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ اقْضِ بِكِتَابِ اللَّهِ. فَقَامَ خَصْمُهُ فَقَالَ صَدَقَ اقْضِ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِكِتَابِ اللَّهِ إِنَّ ابْنِي كَانَ عَسِيفًا عَلَى هَذَا فَزَنَى بِامْرَأَتِهِ فَأَخْبَرُونِي أَنَّ عَلَى ابْنِي الرَّجْمَ فَافْتَدَيْتُ بِمِائَةٍ مِنَ الْغَنَمِ وَوَلِيدَةٍ ثُمَّ سَأَلْتُ أَهْلَ الْعِلْمِ فَزَعَمُوا أَنَّ مَا عَلَى ابْنِي جَلْدُ مِائَةٍ وَتَغْرِيبُ عَامٍ. فَقَالَ " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لأَقْضِيَنَّ بَيْنَكُمَا بِكِتَابِ اللَّهِ أَمَّا الْغَنَمُ وَالْوَلِيدَةُ فَرَدٌّ عَلَيْكَ وَعَلَى ابْنِكَ جَلْدُ مِائَةٍ وَتَغْرِيبُ عَامٍ وَأَمَّا أَنْتَ يَا أُنَيْسُ فَاغْدُ عَلَى امْرَأَةِ هَذَا فَارْجُمْهَا ". فَغَدَا أُنَيْسٌ فَرَجَمَهَا.

عاصم بن علی نے ہم سے بیان کیا کہ ابن ابی ذئب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زہری سے، زہری نے عبیداللہ سے، عبیداللہ نے حضرت ابوہریرہؓ اور حضرت زید بن خالدؓ سے روایت کی کہ بدوی لوگوں میں سے ایک شخص نبی ﷺ کے پاس آیا اور آپؐ اس وقت (مسجد میں) بیٹھے ہوئے تھے۔ اُس نے کہا: یا رسول اللہ! اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلہ فرماویں۔ (یہ سن کر) اس کا مخالف کھڑا ہوا اور اس نے کہا: اس نے سچ کہا ہے یا رسول اللہ! آپؐ اس کے لئے کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ فرماویں۔ میرا بیٹا اس کے پاس ملازم تھا اور اُس نے اِس کی بیوی سے زنا کیا۔ مجھے لوگوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کو سنگسار کیا جائے گا تو میں نے ایک سو بکری اور ایک لونڈی فدیہ میں دی۔ پھر میں نے اہل علم سے پوچھا تو اُنہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو ایک سو کوڑے پڑیں گے اور ایک سال کے لئے جلا وطن کیا جائے گا۔ آپؐ نے یہ سن کر فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں کتاب اللہ کے مطابق تمہارے درمیان فیصلہ کروں گا۔ بکریاں اور لونڈی جو ہیں تو وہ تمہیں واپس ملیں گی اور تمہارے بیٹے کو ایک سو کوڑے لگوائے جائیں اور ایک سال کے لئے جلا وطن کر دیا جائے اور اے اُنیسؓ! تم یوں کرو کہ اس شخص کی عورت کے پاس صبح جاؤ اور اس کو سنگسار کرو۔ چنانچہ حضرت اُنیسؓ دوسرے دن صبح گئے اور اُنہوں نے اس کو سنگسار کیا۔

صحیح بخاری 6836

حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَعْرَابِ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ جَالِسٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ اقْضِ بِكِتَابِ اللَّهِ. فَقَامَ خَصْمُهُ فَقَالَ صَدَقَ اقْضِ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِكِتَابِ اللَّهِ إِنَّ ابْنِي كَانَ عَسِيفًا عَلَى هَذَا فَزَنَى بِامْرَأَتِهِ فَأَخْبَرُونِي أَنَّ عَلَى ابْنِي الرَّجْمَ فَافْتَدَيْتُ بِمِائَةٍ مِنَ الْغَنَمِ وَوَلِيدَةٍ ثُمَّ سَأَلْتُ أَهْلَ الْعِلْمِ فَزَعَمُوا أَنَّ مَا عَلَى ابْنِي جَلْدُ مِائَةٍ وَتَغْرِيبُ عَامٍ. فَقَالَ " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لأَقْضِيَنَّ بَيْنَكُمَا بِكِتَابِ اللَّهِ أَمَّا الْغَنَمُ وَالْوَلِيدَةُ فَرَدٌّ عَلَيْكَ وَعَلَى ابْنِكَ جَلْدُ مِائَةٍ وَتَغْرِيبُ عَامٍ وَأَمَّا أَنْتَ يَا أُنَيْسُ فَاغْدُ عَلَى امْرَأَةِ هَذَا فَارْجُمْهَا ". فَغَدَا أُنَيْسٌ فَرَجَمَهَا.

عاصم بن علی نے ہم سے بیان کیا کہ ابن ابی ذئب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زہری سے، زہری نے عبیداللہ سے، عبیداللہ نے حضرت ابوہریرہؓ اور حضرت زید بن خالدؓ سے روایت کی کہ بدوی لوگوں میں سے ایک شخص نبی ﷺ کے پاس آیا اور آپؐ اس وقت (مسجد میں) بیٹھے ہوئے تھے۔ اُس نے کہا: یا رسول اللہ ! اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلہ فرماویں۔ (یہ سن کر) اس کا مخالف کھڑا ہوا اور اس نے کہا: اس نے سچ کہا ہے یا رسول اللہ ! آپؐ اس کے لئے کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ فرماویں۔ میرا بیٹا اس کے پاس ملازم تھا اور اُس نے اِس کی بیوی سے زنا کیا۔ مجھے لوگوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کو سنگسار کیا جائے گا تو میں نے ایک سو بکری اور ایک لونڈی فدیہ میں دی۔ پھر میں نے اہل علم سے پوچھا تو اُنہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو ایک سو کوڑے پڑیں گے اور ایک سال کے لئے جلا وطن کیا جائے گا۔ آپؐ نے یہ سن کر فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں کتاب اللہ کے مطابق تمہارے درمیان فیصلہ کروں گا۔ بکریاں اور لونڈی جو ہیں تو وہ تمہیں واپس ملیں گی اور تمہارے بیٹے کو ایک سو کوڑے لگوائے جائیں اور ایک سال کے لئے جلا وطن کر دیا جائے اور اے اُنیسؓ ! تم یوں کرو کہ اس شخص کی عورت کے پاس صبح جاؤ اور اس کو سنگسار کرو۔ چنانچہ حضرت اُنیسؓ دوسرے دن صبح گئے اور اُنہوں نے اس کو سنگسار کیا۔

10 von 10 heute frei