کتاب 36: باب لاَ يُثَرَّبُ عَلَى الأَمَةِ إِذَا زَنَتْ وَلاَ تُنْفَى

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6839

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِذَا زَنَتِ الأَمَةُ فَتَبَيَّنَ زِنَاهَا فَلْيَجْلِدْهَا وَلاَ يُثَرِّبْ ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَلْيَجْلِدْهَا وَلاَ يُثَرِّبْ ثُمَّ إِنْ زَنَتِ الثَّالِثَةَ فَلْيَبِعْهَا وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعَرٍ ". تَابَعَهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے سعید مقبری سے، سعید نے اپنے باپ (کیسان) سے، اُن کے باپ نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی کہ اُنہوں نے حضرت ابوہریرہؓ کو کہتے سنا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر لونڈی زنا کرے اور اس کا زنا ثابت ہوجائے تو چاہیئے کہ وہ اس کو کوڑے لگائے اور ملامت نہ کرے۔ پھر اگر وہ زنا کرے پھر اس کو کوڑے لگائے اور ملامت نہ کرے۔ پھر اگر وہ تیسری بار زنا کرے تو پھر اس کو بیچ ڈالے گو بالوں کی ایک رسی کے بدلے۔ (لیث کی طرح) اسماعیل بن اُمیّہ نے بھی اس حدیث کو سعید سے، سعید نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کیا۔

10 von 10 heute frei