کتاب 40: باب مَنْ رَأَى مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلاً فَقَتَلَهُ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6846

حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ وَرَّادٍ كَاتِبِ الْمُغِيرَةِ عَنِ الْمُغِيرَةِ قَالَ قَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ لَوْ رَأَيْتُ رَجُلاً مَعَ امْرَأَتِي لَضَرَبْتُهُ بِالسَّيْفِ غَيْرَ مُصْفَحٍ. فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَتَعْجَبُونَ مِنْ غَيْرَةِ سَعْدٍ لأَنَا أَغْيَرُ مِنْهُ وَاللَّهُ أَغْيَرُ مِنِّي ".

موسیٰ (بن اسماعیل) نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعوانہ نے ہمیں بتایا۔ عبدالملک (بن عمیر) نے ہم سے بیان کیا۔ عبدالملک نے حضرت مغیرہؓ کے منشی ورّاد سے، ورّاد نے حضرت مغیرہؓ سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے کہ حضرت سعد بن عبادہؓ نے کہا: اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ کسی مرد کو دیکھوں تو میں تلوار کی دھار سے اس کا کام تمام کر دوں۔ تو اُن کی یہ بات نبی ﷺ کو پہنچی تو آپؐ نے فرمایا: کیا تم سعدؓ کی غیرت سے تعجب کرتے ہو؟ میں اُن سے زیادہ غیرت مند ہوں اور اللہ مجھ سے بھی بڑھ کر غیرت مند ہے۔

10 von 10 heute frei