کتاب 41: باب مَا جَاءَ فِي التَّعْرِيضِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6847

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم جَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلاَمًا أَسْوَدَ. فَقَالَ " هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ ". قَالَ نَعَمْ. قَالَ " مَا أَلْوَانُهَا ". قَالَ حُمْرٌ. قَالَ " فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ ". قَالَ نَعَمْ. قَالَ " فَأَنَّى كَانَ ذَلِكَ ". قَالَ أُرَاهُ عِرْقٌ نَزَعَهُ. قَالَ " فَلَعَلَّ ابْنَكَ هَذَا نَزَعَهُ عِرْقٌ ".

اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے مجھے بتایا۔ اُنہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے سعید بن مسیب سے، سعید نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک اعرابی آیا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ! میری بیوی نے ایک سیاہ رنگ کا لڑکا جنا ہے۔ آپؐ نے پوچھا: کیا تمہارے اونٹ ہیں؟ اس نے کہا: ہاں۔ آپؐ نے فرمایا: اُن کا رنگ کیسا ہے؟ اُس نے کہا: سرخ۔ آپؐ نے فرمایا: کیا اُن میں کوئی خاکی رنگ کا بھی ہے؟ اس نے کہا: ہاں۔ آپؐ نے فرمایا: یہ کہاں سے آیا؟ اس نے جواب دیا میں سمجھتا ہوں، اصل (آباء و اجداد) نے اس کو اپنے مشابہ کر لیا ہوگا۔ آپؐ نے فرمایا تو شاید تمہارا بیٹا بھی ایسا ہی ہو کہ جس کو اصل (آباء و اجداد) نے اپنے مشابہ کر لیا ہو۔

10 von 10 heute frei