کتاب 46: باب هَلْ يَأْمُرُ الإِمَامُ رَجُلاً فَيَضْرِبُ الْحَدَّ غَائِبًا عَنْهُ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 6859
محمد بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ (سفیان) بن عیینہ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے زُہری سے، زُہری نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے، عبیداللہ نے حضرت ابوہریرہؓ اور حضرت زید بن خالد جہنیؓ سے روایت کی۔ اُن دونوں نے کہا: ایک شخص نبی ﷺ کے پاس آیا اور کہا: میں آپؐ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں کہ آپؐ نے ضرور ہی ہمارے درمیان کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔ اس کا مخالف کھڑا ہوا اور وہ اُس سے زیادہ سمجھدار تھا وہ بولا: اس نے سچ کہا، اللہ کی کتاب کے موافق ہمارے درمیان فیصلہ فرماویں اور مجھے اجازت دیں یا رسول اللہ کہ میں بیان کروں۔ نبی ﷺ نے فرمایا: کہو۔ اُس نے کہا: میرا بیٹا اِس شخص کے گھر والوں کے پاس ملازم تھا تو اُس نے اِس کی بیوی سے زنا کیا۔ تو میں نے ایک سو بکری اور ایک نوکر دے کر اِس سے اُس کو چھڑا لیا اور میں نے اہل علم میں سے کئی لوگوں سے مسئلہ پوچھا تو اُنہوں نے مجھے بتایا کہ میرے بیٹے کو سو کوڑے پڑنے چاہئیں اور اُسے ایک سال کے لئے جلا وطن کرنا چاہیئے اور اس شخص کی بیوی کو سنگسار کرنا چاہیئے۔ آپؐ نے سن کر فرمایا: اُس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں کتاب اللہ کے مطابق ہی تم دونوں کے درمیان فیصلہ کروں گا۔ ایک سو بکری اور وہ نوکر تمہیں واپس ملے گا اور تمہارے بیٹے کو سو کوڑے مارے جائیں اور ایک سال کے لئے اُسے جلا وطن کر دیا جائے اور اے اُنیسؓ! کل صبح تم اس شخص کی بیوی کے پاس جاؤ اور اس سے پوچھو اگر وہ اقرار کرے تو اس کو سنگسار کر دو۔ چنانچہ اس نے اقرار کیا اور حضرت اُنیسؓ نے اس کو سنگسار کیا۔
صحیح بخاری 6860
محمد بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ (سفیان) بن عیینہ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے زُہری سے، زُہری نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے، عبیداللہ نے حضرت ابوہریرہؓ اور حضرت زید بن خالد جہنیؓ سے روایت کی۔ اُن دونوں نے کہا: ایک شخص نبی ﷺ کے پاس آیا اور کہا: میں آپؐ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں کہ آپؐ نے ضرور ہی ہمارے درمیان کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔ اس کا مخالف کھڑا ہوا اور وہ اُس سے زیادہ سمجھدار تھا وہ بولا: اس نے سچ کہا، اللہ کی کتاب کے موافق ہمارے درمیان فیصلہ فرماویں اور مجھے اجازت دیں یا رسول اللہ کہ میں بیان کروں۔ نبی ﷺ نے فرمایا: کہو۔ اُس نے کہا: میرا بیٹا اِس شخص کے گھر والوں کے پاس ملازم تھا تو اُس نے اِس کی بیوی سے زنا کیا۔ تو میں نے ایک سو بکری اور ایک نوکر دے کر اِس سے اُس کو چھڑا لیا اور میں نے اہل علم میں سے کئی لوگوں سے مسئلہ پوچھا تو اُنہوں نے مجھے بتایا کہ میرے بیٹے کو سو کوڑے پڑنے چاہیں اور اُسے ایک سال کے لئے جلاوطن کرنا چاہیئے اور اس شخص کی بیوی کو سنگسار کرنا چاہیئے۔ آپؐ نے سن کر فرمایا: اُس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں کتاب اللہ کے مطابق ہی تم دونوں کے درمیان فیصلہ کروں گا۔ ایک سو بکری اور وہ نوکر تمہیں واپس ملے گا اور تمہارے بیٹے کو سو کوڑے مارے جائیں اور ایک سال کے لئے اُسے جلا وطن کردیا جائے اور اے اُنیسؓ ! کل صبح تم اس شخص کی بیوی کے پاس جاؤ اور اس سے پوچھو اگر وہ اقرار کرے تو اس کو سنگسار کردو۔ چنانچہ اس نے اقرار کیا اور حضرت اُنیسؓ نے اس کو سنگسار کیا۔