کتاب 5: باب إِذَا قَتَلَ بِحَجَرٍ أَوْ بِعَصًا

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6877

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ جَدِّهِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ خَرَجَتْ جَارِيَةٌ عَلَيْهَا أَوْضَاحٌ بِالْمَدِينَةِ ـ قَالَ ـ فَرَمَاهَا يَهُودِيٌّ بِحَجَرٍ ـ قَالَ ـ فَجِيءَ بِهَا إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَبِهَا رَمَقٌ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فُلاَنٌ قَتَلَكِ ". فَرَفَعَتْ رَأْسَهَا فَأَعَادَ عَلَيْهَا قَالَ " فُلاَنٌ قَتَلَكِ ". فَرَفَعَتْ رَأْسَهَا فَقَالَ لَهَا فِي الثَّالِثَةِ " فُلاَنٌ قَتَلَكِ ". فَخَفَضَتْ رَأْسَهَا فَدَعَا بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَتَلَهُ بَيْنَ الْحَجَرَيْنِ.

محمد (بن عبداللہ بن نمیر) نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ بن ادریس نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے شعبہ سے، شعبہ نے ہشام بن زید بن انس سے، ہشام نے اپنے دادا حضرت انس بن مالکؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: ایک لڑکی مدینہ میں باہر نکلی اس نے چاندی کے زیور پہنے ہوئے تھے۔ حضرت انسؓ کہتے تھے: ایک یہودی نے اس کو پتھر مار کر گھائل کردیا۔ کہتے تھے: اس لڑکی کو نبی ﷺ کے پاس لایا گیا۔ ابھی اس میں کچھ جان باقی تھی تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے پوچھا۔ کیا فلاں شخص نے تمہیں مارا ہے؟ اس نے اپنا سر اُٹھایا۔ پھر آپؐ نے اس سے پوچھا۔ کیا فلاں نے تمہیں مارا ہے؟ اس نے اپنا سر اُٹھایا۔ پھر آپؐ نے تیسری مرتبہ اس سے پوچھا۔ کیا فلاں نے تمہیں مارا ہے؟ اُس نے اپنا سر جھکایا اور اس پر رسول اللہ ﷺ نے اس شخص کو بلایا اور آپؐ نے اس کو بھی دو پتھروں سے مار ڈالا۔

10 von 10 heute frei