کتاب 24: باب الْعَاقِلَةِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 6903
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ قَالَ سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ قَالَ سَأَلْتُ عَلِيًّا ـ رضى الله عنه ـ هَلْ عِنْدَكُمْ شَىْءٌ مَا لَيْسَ فِي الْقُرْآنِ وَقَالَ مَرَّةً مَا لَيْسَ عِنْدَ النَّاسِ فَقَالَ وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّ وَبَرَأَ النَّسَمَةَ مَا عِنْدَنَا إِلاَّ مَا فِي الْقُرْآنِ إِلاَّ فَهْمًا يُعْطَى رَجُلٌ فِي كِتَابِهِ وَمَا فِي الصَّحِيفَةِ. قُلْتُ وَمَا فِي الصَّحِيفَةِ قَالَ الْعَقْلُ وَفِكَاكُ الأَسِيرِ وَأَنْ لاَ يُقْتَلَ مُسْلِمٌ بِكَافِرٍ.
صدقہ بن فضل نے ہم سے بیان کیا کہ (سفیان) بن عیینہ نے ہمیں خبر دی۔ مطرف نے ہم سے بیان کیا۔ مطرف نے کہا: میں نے شعبی سے سنا۔ شعبی نے کہا: میں نے ابوجحیفہ (وہب بن عبداللہ) سے سنا۔ اُنہوں نے کہا: میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا۔ کیا آپ کے پاس کچھ اور بھی ہے جو قرآن میں نہیں؟ اور کبھی اُنہوں نے یوں کہا: جو لوگوں کے پاس نہ ہو؟ حضرت علیؓ نے فرمایا: اس ذات کی قسم ہے جس نے دانہ چیر کر پیدا کیا اور جان کو بنایا ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے وہی ہے جو قرآن مجید میں ہے سوائے اس سمجھ کے جو آدمی کو اللہ کی کتاب کے متعلق دی جاتی ہے یا اس کے سوا جو ایک ورق میں ہے۔ میں نے کہا: اُس ورق میں کیا ہے؟ اُنہوں نے فرمایا: دیت اور قیدیوں کو چھڑانے کے احکام اور یہ کہ کوئی مسلمان کافر کے بدلے نہ مارا جائے۔
10 von 10 heute frei