کتاب 27: باب مَنِ اسْتَعَانَ عَبْدًا أَوْ صَبِيًّا
صحیح بخاری
صحیح بخاری 6911
حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ أَخَذَ أَبُو طَلْحَةَ بِيَدِي فَانْطَلَقَ بِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَنَسًا غُلاَمٌ كَيِّسٌ فَلْيَخْدُمْكَ. قَالَ فَخَدَمْتُهُ فِي الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ فَوَاللَّهِ مَا قَالَ لِي لِشَىْءٍ صَنَعْتُهُ لِمَ صَنَعْتَ هَذَا هَكَذَا وَلاَ لِشَىْءٍ لَمْ أَصْنَعْهُ لِمَ لَمْ تَصْنَعْ هَذَا هَكَذَا
عمرو بن زرارہ نے مجھ سے بیان کیا کہ اسماعیل بن ابراہیم نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عبدالعزیز سے، عبدالعزیز نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: جب رسول اللہ ﷺ مدینہ آئے تو حضرت ابو طلحہؓ میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے رسول اللہ ﷺ کے پاس لے گئے اور کہنے لگے: یا رسول اللہ ! انسؓ ایک ہوشیار لڑکا ہے اجازت دیں کہ یہ آپؐ کی خدمت کرے۔ حضرت انسؓ کہتے تھے: میں نے حضر اور سفر میں آپؐ کی خدمت کی اور اللہ کی قسم آپؐ نے مجھ سے کسی کام پر بھی کہ جو میں نے کیا مجھ سے نہیں کہا کہ تم نے یہ اس طرح کیوں کیا۔ اور نہ ہی کسی ایسے کام پر جو میں نے نہیں کیا آپؐ نے مجھ سے کہا کہ تم نے یہ اس طرح کیوں نہیں کیا۔
10 von 10 heute frei