کتاب 32: باب إِذَا لَطَمَ الْمُسْلِمُ يَهُودِيًّا عِنْدَ الْغَضَبِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6916

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ تُخَيِّرُوا بَيْنَ الأَنْبِيَاءِ ".

ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عمرو بن یحيٰ سے، عمرو نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت ابو سعید (خدریؓ) سے، حضرت ابو سعیدؓ نے نبیﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: انبیاء کو ایک دوسرے پر فضیلت نہ دیا کرو۔

صحیح بخاری 6917

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَدْ لُطِمَ وَجْهُهُ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ إِنَّ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِكَ مِنَ الأَنْصَارِ لَطَمَ فِي وَجْهِي. قَالَ " ادْعُوهُ ". فَدَعَوْهُ. قَالَ " لِمَ لَطَمْتَ وَجْهَهُ ". قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي مَرَرْتُ بِالْيَهُودِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ وَالَّذِي اصْطَفَى مُوسَى عَلَى الْبَشَرِ. قَالَ قُلْتُ وَعَلَى مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم قَالَ فَأَخَذَتْنِي غَضْبَةٌ فَلَطَمْتُهُ. قَالَ " لاَ تُخَيِّرُونِي مِنْ بَيْنِ الأَنْبِيَاءِ فَإِنَّ النَّاسَ يَصْعَقُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَأَكُونُ أَوَّلَ مَنْ يُفِيقُ فَإِذَا أَنَا بِمُوسَى آخِذٌ بِقَائِمَةٍ مِنْ قَوَائِمِ الْعَرْشِ فَلاَ أَدْرِي أَفَاقَ قَبْلِي أَمْ جُزِيَ بِصَعْقَةِ الطُّورِ ".

محمد بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عمرو بن یحيٰ مازنی سے، عمرو نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: یہودیوں میں سے ایک شخص نبی ﷺ کے پاس آیا جس کے منہ پر تھپڑ لگایا گیا تھا۔ اور کہنے لگا: اے محمدؐ! آپؐ کے ساتھیوں میں سے ایک شخص نے جو انصاری ہے میرے منہ پر طمانچہ مارا۔ آپؐ نے فرمایا: اُس کو بلاؤ۔ تو لوگوں نے اس کو بلایا۔ آپؐ نے پوچھا: اس کے منہ پر تم نے کیوں طمانچہ مارا؟ اس نے کہا: یا رسول اللہ! میں یہودیوں کے پاس سے گزر رہا تھا اتنے میں میں نے اس کو یہ کہتے سنا۔ اسی ذات کی قسم ہے جس نے موسیٰ کو تمام بشر سے بہتر سمجھ کر چنا۔ وہ کہنے لگا: میں نے کہا: کیا محمد ﷺ پر بھی؟ کہنے لگا: مجھے غصہ آ گیا اور میں نے اُسے تھپڑ لگا دیا۔ آپؐ نے فرمایا: انبیاء میں سے مجھے بہتر نہ قرار دو کیونکہ لوگ قیامت کے دن بے ہوش ہو جائیں گے اور میں پہلا شخص ہوں گا جو ہوش میں آئے گا تو کیا دیکھوں گا کہ موسیٰؑ عرش کے پایوں میں سے ایک پائے کو تھامے ہوں گے۔ میں نہیں جانتا کیا وہ مجھ سے پہلے ہوش میں آگئے یا طور کی بے ہوشی ہی اُن کے لئے کافی سمجھی گئی۔

10 von 10 heute frei