کتاب 9: باب مَا جَاءَ فِي الْمُتَأَوِّلِينَ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6936

قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَبْدٍ الْقَارِيَّ أَخْبَرَاهُ أَنَّهُمَا سَمِعَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَقُولُ سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ حَكِيمٍ يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَاسْتَمَعْتُ لِقِرَاءَتِهِ فَإِذَا هُوَ يَقْرَؤُهَا عَلَى حُرُوفٍ كَثِيرَةٍ لَمْ يُقْرِئْنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَذَلِكَ فَكِدْتُ أُسَاوِرُهُ فِي الصَّلاَةِ فَانْتَظَرْتُهُ حَتَّى سَلَّمَ ثُمَّ لَبَّبْتُهُ بِرِدَائِهِ أَوْ بِرِدَائِي فَقُلْتُ مَنْ أَقْرَأَكَ هَذِهِ السُّورَةَ قَالَ أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قُلْتُ لَهُ كَذَبْتَ فَوَاللَّهِ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَقْرَأَنِي هَذِهِ السُّورَةَ الَّتِي سَمِعْتُكَ تَقْرَؤُهَا. فَانْطَلَقْتُ أَقُودُهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي سَمِعْتُ هَذَا يَقْرَأُ بِسُورَةِ الْفُرْقَانِ عَلَى حُرُوفٍ لَمْ تُقْرِئْنِيهَا وَأَنْتَ أَقْرَأْتَنِي سُورَةَ الْفُرْقَانِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَرْسِلْهُ يَا عُمَرُ اقْرَأْ يَا هِشَامُ ". فَقَرَأَ عَلَيْهِ الْقِرَاءَةَ الَّتِي سَمِعْتُهُ يَقْرَؤُهَا. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " هَكَذَا أُنْزِلَتْ ". ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اقْرَأْ يَا عُمَرُ ". فَقَرَأْتُ فَقَالَ " هَكَذَا أُنْزِلَتْ ". ثُمَّ قَالَ " إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ ".

ابو عبداللہ (امام بخاریؒ) کہتے تھے: اور لیث نے کہا کہ یونس نے ابن شہاب سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتایا کہ عروہ بن زبیر نے مجھے خبر دی کہ حضرت مسور بن مخرمہؓ اور عبدالرحمٰن بن عبد قاری دونوں نے اُن کو بتایا کہ اُنہوں نے حضرت عمر بن خطابؓ سے سنا۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کی زندگی میں ہشام بن حکیمؓ کو سورة الفرقان پڑھتے سنا، میں اُن کی قراءت کو غور سے سننے لگا تو معلوم ہوا کہ وہ اس کو بہت سی ایسی طرزوں سے پڑھ رہے ہیں جو رسول اللہ ﷺ نے مجھے نہیں پڑھائی تھیں۔ قریب تھا کہ میں نماز میں ہی اُن پر حملہ کر بیٹھتا مگر میں نے اُن کا اُس وقت تک انتظار کیا کہ اُنہوں نے سلام پھیرا۔ پھر میں نے اُن کی چادر گریبان سے پکڑ لی یا کہا کہ میں نے اپنی چادر اُن کے گلے میں ڈال کر ان کو پکڑ لیا اور میں نے کہا: یہ سورة تم کو کس نے پڑھائی؟ وہ کہنے لگے: رسول اللہ ﷺ نے مجھے یہ سورة پڑھائی تھی۔ میں نے اُن سے کہا: تم نے غلط کہا ہے۔ اللہ کی قسم! رسول اللہ ﷺ نے مجھے بھی یہ سورة پڑھائی تھی جسے میں نے تمہیں پڑھتے سنا۔ یہ کہہ کر میں اُنہیں رسول اللہ ﷺ کی طرف کھینچتے ہوئے چل پڑا۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! میں نے اس کو سورة الفرقان ایسی طرزوں سے پڑھتے سنا ہے جو آپؐ نے مجھے نہیں پڑھائی حالانکہ آپؐ نے ہی مجھے سورة الفرقان پڑھائی تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عمرؓ اسے چھوڑ دو۔ ہشامؓ! تم پڑھو، تو حضرت ہشامؓ نے آپؐ کے سامنے اُسی قراءت میں پڑھا جو میں نے اُن کو پڑھتے سنا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اسی طرح یہ سورة نازل کی گئی۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عمرؓ! تم پڑھو اور میں نے پڑھی۔ آپؐ نے فرمایا: اِسی طرح نازل کی گئی۔ پھر آپؐ نے فرمایا کہ یہ قرآن سات طرزوں پر نازل کیا گیا۔ اس لئے جو طرز بھی آسان ہو وہی پڑھو۔

صحیح بخاری 6937

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ ح حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رضى الله عنه قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ {الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ} شَقَّ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَقَالُوا أَيُّنَا لَمْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَيْسَ كَمَا تَظُنُّونَ. إِنَّمَا هُوَ كَمَا قَالَ لُقْمَانُ لاِبْنِهِ {يَا بُنَىَّ لاَ تُشْرِكْ بِاللَّهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ}".

اسحاق بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا کہ وکیع نے ہمیں بتایا۔ اور یحيٰ (بن موسیٰ) نے ہم سے بیان کیا کہ وکیع نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعمش سے، اعمش نے ابراہیم (نخعی) سے، ابراہیم نے علقمہ سے، علقمہ نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: جب یہ آیت نازل ہوئی کہ وہ لوگ جو ایمان لائے ہیں اور اُنہوں نے اپنے ایمان کو کسی ظلم سے بھی آلودہ نہیں کیا۔ تو نبی ﷺ کے صحابہ پر یہ شاق گزرا اور وہ کہنے لگے: ہم میں سے کس نے اپنی جان پر ظلم نہیں کیا؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: وہ معنی نہیں جو تم سمجھتے ہو بلکہ اس کا وہی مفہوم ہے جو لقمانؑ نے اپنے بیٹے سے کہا: اے میرے بیٹے! اللہ کا شریک کسی کو مت قرار دے۔ شرک یقیناً بہت بڑا ظلم ہے۔

صحیح بخاری 6938

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي مَحْمُودُ بْنُ الرَّبِيعِ قَالَ سَمِعْتُ عِتْبَانَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ غَدَا عَلَىَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ رَجُلٌ أَيْنَ مَالِكُ بْنُ الدُّخْشُنِ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَّا ذَلِكَ مُنَافِقٌ لاَ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَلاَ تَقُولُوهُ يَقُولُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ يَبْتَغِي. بِذَلِكَ وَجْهَ اللَّهِ ". قَالَ بَلَى. قَالَ " فَإِنَّهُ لاَ يُوَافَى عَبْدٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِهِ إِلاَّ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ النَّارَ ".

عبدان نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی۔ معمر نے ہم سے بیان کیا۔ معمر نے زہری سے روایت کی کہ حضرت محمود بن ربیع ؓ نے مجھے بتایا۔ اُنہوں نے کہا: میں نے حضرت عتبان بن مالکؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ صبح سویرے میرے پاس آئے تو ایک شخص نے کہا: مالک بن دُخشن کہاں ہے؟ تو ہم میں سے ایک نے کہا: وہ منافق ہے، اللہ اور اس کے رسول سے محبت نہیں رکھتا۔ (یہ سن کر) نبی ﷺ نے فرمایا: دیکھو! یہ بات مت کہو۔ وہ اللہ کی رضا مندی چاہتے ہوئے لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ کا اقرار کرتا ہے۔ اُس نے کہا: ہاں۔ آپؐ نے فرمایا کہ جو بندہ بھی قیامت کے دن اس بات کا اقرار کرتے ہوئے حاضر ہوگا تو اللہ ضرور اس پر آگ کو حرام قرار دے گا۔

صحیح بخاری 6939

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ فُلاَنٍ قَالَ تَنَازَعَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَحِبَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ فَقَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ لِحِبَّانَ لَقَدْ عَلِمْتُ الَّذِي جَرَّأَ صَاحِبَكَ عَلَى الدِّمَاءِ يَعْنِي عَلِيًّا. قَالَ مَا هُوَ لاَ أَبَا لَكَ قَالَ شَىْءٌ سَمِعْتُهُ يَقُولُهُ. قَالَ مَا هُوَ قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَالزُّبَيْرَ وَأَبَا مَرْثَدٍ وَكُلُّنَا فَارِسٌ قَالَ " انْطَلِقُوا حَتَّى تَأْتُوا رَوْضَةَ حَاجٍ ـ قَالَ أَبُو سَلَمَةَ هَكَذَا قَالَ أَبُو عَوَانَةَ حَاجٍ ـ فَإِنَّ فِيهَا امْرَأَةً مَعَهَا صَحِيفَةٌ مِنْ حَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ إِلَى الْمُشْرِكِينَ فَأْتُونِي بِهَا ". فَانْطَلَقْنَا عَلَى أَفْرَاسِنَا حَتَّى أَدْرَكْنَاهَا حَيْثُ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تَسِيرُ عَلَى بَعِيرٍ لَهَا وَكَانَ كَتَبَ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ بِمَسِيرِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَيْهِمْ. فَقُلْنَا أَيْنَ الْكِتَابُ الَّذِي مَعَكِ قَالَتْ مَا مَعِي كِتَابٌ. فَأَنَخْنَا بِهَا بَعِيرَهَا فَابْتَغَيْنَا فِي رَحْلِهَا فَمَا وَجَدْنَا شَيْئًا. فَقَالَ صَاحِبِي مَا نَرَى مَعَهَا كِتَابًا. قَالَ فَقُلْتُ لَقَدْ عَلِمْنَا مَا كَذَبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ حَلَفَ عَلِيٌّ وَالَّذِي يُحْلَفُ بِهِ لَتُخْرِجِنَّ الْكِتَابَ أَوْ لأُجَرِّدَنَّكِ. فَأَهْوَتْ إِلَى حُجْزَتِهَا وَهْىَ مُحْتَجِزَةٌ بِكِسَاءٍ فَأَخْرَجَتِ الصَّحِيفَةَ فَأَتَوْا بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ عُمَرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ خَانَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَالْمُؤْمِنِينَ. دَعْنِي فَأَضْرِبَ عُنُقَهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا حَاطِبُ مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ ". قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَالِي أَنْ لاَ أَكُونَ مُؤْمِنًا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَلَكِنِّي أَرَدْتُ أَنْ يَكُونَ لِي عِنْدَ الْقَوْمِ يَدٌ يُدْفَعُ بِهَا عَنْ أَهْلِي وَمَالِي وَلَيْسَ مِنْ أَصْحَابِكَ أَحَدٌ إِلاَّ لَهُ هُنَالِكَ مِنْ قَوْمِهِ مَنْ يَدْفَعُ اللَّهُ بِهِ عَنْ أَهْلِهِ وَمَالِهِ. قَالَ " صَدَقَ لاَ تَقُولُوا لَهُ إِلاَّ خَيْرًا ". قَالَ فَعَادَ عُمَرُ فَقَالَ يَا رَسُولُ اللَّهِ قَدْ خَانَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَالْمُؤْمِنِينَ دَعْنِي فَلأَضْرِبَ عُنُقَهُ. قَالَ " أَوَلَيْسَ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللَّهَ اطَّلَعَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَقَدْ أَوْجَبْتُ لَكُمُ الْجَنَّةَ ". فَاغْرَوْرَقَتْ عَيْنَاهُ فَقَالَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ.

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعوانہ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے حصین (بن عبدالرحمٰن سُلمی) سے، حصین نے فلاں شخص سے روایت کی۔ اُس نے کہا: ابوعبدالرحمٰن (عبداللہ بن ربیعہ) اور حبان بن عطیہ دونوں آپس میں جھگڑ پڑے تو ابو عبدالرحمٰن نے حبان سے کہا: میں وہ بات خوب جانتا ہوں جس نے تمہارے ساتھی کو خونریزی پر جرأت دلائی یعنی حضرت علیؓ کو۔ حبان نے کہا: کیا بات ہے؟ لَا أَبَا لَكَ (تیرا باپ نہ رہے) ابوعبدالرحمٰن نے کہا: وہی بات ہے جو میں نے اُن کو کہتے ہوئے سنی تھی۔ اُنہوں نے کہا: وہ کیا؟ (انہوں نے کہا) حضرت علیؓ کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے اور زبیرؓ اور ابومرثدؓ کو بلا بھیجا اور ہم سب شہسوار تھے۔ آپؐ نے فرمایا: جاؤ یہاں تک کہ جب روزہ حاج میں پہنچو، ابوسلمہ نے اسی طرح کہا (ابوعوانہ نے خاخ کے بدلے حاج کہا) تو وہاں ایک عورت ہوگی، اُس کے پاس حاطب بن ابی بلتعہؓ کا ایک خط ہے جو مشرکوں کے نام ہے تو تم وہ خط میرے پاس لے آؤ۔ ہم اپنے گھوڑوں پر سوار ہو کر روانہ ہوگئے اور جاکر اُس کو وہیں پایا جہاں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا۔ وہ اپنے اونٹ پر سوار جا رہی تھی اور حاطبؓ نے اہل مکہ کو لکھا تھا کہ رسول اللہﷺ اُن کی طرف آرہے ہیں۔ ہم نے کہا: وہ خط کہاں ہے جو تمہارے پاس ہے؟ وہ کہنے لگی: میرے پاس تو کوئی خط نہیں۔ ہم نے اس کے اونٹ کو مع اس کے بٹھایا اور اس کے اسباب میں تلاش کرنے لگے مگر ہمیں کوئی خط نہ ملا۔ میرے دونوں ساتھیوں نے کہا: ہم اس کے پاس کوئی خط نہیں دیکھتے۔ حضرت علیؓ کہتے تھے۔ میں نے کہا: ہم خوب جانتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے کبھی غلط نہیں کہا۔ اس کے بعد حضرت علیؓ نے قسم کھائی۔ اس ذات کی قسم ہے کہ جس کی قسم کھائی جاتی ہے، تمہیں وہ خط نکالنا ہوگا ورنہ میں تمہاری جامہ تلاشی لوں گا۔ یہ سن کر اُس نے اپنے نیفہ کی طرف ہاتھ جھکایا اور وہ ایک چادر باندھے ہوئے تھی اور وہ خط نکالا اور خط لے کر وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے۔ حضرت عمرؓ نے کہا: یا رسول اللہ! اس نے تو اللہ اور اس کے رسول اور مؤمنوں سے خیانت کی ہے مجھے اجازت دیں کہ میں اس کی گردن اڑا دوں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: حاطب! اس پر تم کو کس بات نے آمادہ کیا؟ حاطبؓ نے کہا: یا رسول اللہ! مجھے کیا ہوا تھا کہ میں اللہ اور اس کے رسول کا مؤمن نہ رہتا مگر اصل حقیقت یہ ہے کہ میں چاہتا تھا کہ ان لوگوں پر میرا بھی کوئی احسان ہوتا کہ جس کے ذریعہ سے میرے کنبہ اور میری جائیداد کی حفاظت کی جائے اور آپؐ کے ساتھیوں میں سے کوئی بھی ایسا نہیں کہ جس کی قوم سے وہاں ایسے لوگ نہ ہوں کہ جن کے ذریعہ سے اللہ اس کے کنبے اور جائیداد کی حفاظت کر رہا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: حاطبؓ نے سچ کہا ہے۔ اس کے متعلق بھلی بات ہی کہو۔ حضرت علیؓ کہتے تھے۔ حضرت عمرؓ نے دوبارہ وہی کہا: یا رسول اللہ! اس نے تو اللہ اور اس کے رسول اور مؤمنوں سے خیانت کی ہے۔ مجھے اجازت دیں کہ اس کی گردن اُڑا دوں۔ آپؐ نے فرمایا: کیا وہ بدر والوں میں سے نہیں ہے؟ اور تمہیں کیا پتہ کہ شاید اللہ نے ان کو جھانک کر دیکھا ہو اور فرمایا ہو: جو تم چاہو کرو میں تمہارے لئے جنت لازم کرچکا۔ یہ سن کر حضرت عمرؓ کی آنکھیں ڈبڈبا آئیں اور کہنے لگے: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔

10 von 10 heute frei