کتاب 89: كتاب الإكراه

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6940

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلاَلٍ عَنْ هِلاَلِ بْنِ أُسَامَةَ أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَدْعُو فِي الصَّلاَةِ " اللَّهُمَّ أَنْجِ عَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ وَسَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ وَالْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ اللَّهُمَّ أَنْجِ الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَكَ عَلَى مُضَرَ وَابْعَثْ عَلَيْهِمْ سِنِينَ كَسِنِي يُوسُفَ ".

یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے خالد بن یزید سے، خالد نے سعید بن ابی ہلال سے، سعید نے ہلال بن اُسامہ سے روایت کی کہ ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے اُنہیں خبر دی۔ ابوسلمہ نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نماز میں یہ دعا کرتے تھے: اے اللہ ! عیاش بن ابی ربیعہؓ اور سلمہ بن ہشامؓ اور ولید بن ولیدؓ کو نجات دے۔ اے اللہ ! ان مومنوں کو نجات دے جو کمزور سمجھے جاتے ہیں۔ اے اللہ! مضر کو سختی سے لتاڑ اور اُن پر ایسے (قحط کے) سال بھیج جو یوسف کے سے سال ہوں۔

صحیح بخاری 6941

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوْشَبٍ الطَّائِفِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " ثَلاَثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ حَلاَوَةَ الإِيمَانِ أَنْ يَكُونَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا وَأَنْ يُحِبَّ الْمَرْءَ لاَ يُحِبُّهُ إِلاَّ لِلَّهِ وَأَنْ يَكْرَهَ أَنْ يَعُودَ فِي الْكُفْرِ كَمَا يَكْرَهُ أَنْ يُقْذَفَ فِي النَّارِ ".

محمد بن عبداللہ بن حوشب طائفی نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالوہاب نے ہمیں بتایا۔ ایوب نے ہم سے بیان کیا۔ ایوب نے ابوقلابہ سے، ابوقلابہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تین باتیں ہیں کہ جس شخص میں وہ ہوں وہ ایمان کی حلاوت پاتا ہے۔ یہ کہ اللہ اور اس کا رسول اُس کو اُن تمام چیزوں سے زیادہ پیارے ہوں جو اُن کے سوا ہیں اور یہ کہ وہ کسی آدمی سے مَحبت رکھے تو صرف اللہ ہی کے لئے اُس سے مَحبت رکھے اور یہ کہ وہ کفر میں لوٹنے کو ایسے ہی ناپسند کرے جیسے آگ میں ڈالے جانے کو ناپسند کرتا ہے۔

صحیح بخاری 6942

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا عَبَّادٌ عَنْ إِسْمَاعِيلَ سَمِعْتُ قَيْسًا سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ يَقُولُ لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَإِنَّ عُمَرَ مُوثِقِي عَلَى الإِسْلاَمِ وَلَوِ انْقَضَّ أُحُدٌ مِمَّا فَعَلْتُمْ بِعُثْمَانَ كَانَ مَحْقُوقًا أَنْ يَنْقَضَّ.

سعید بن سلیمان (واسطی) نے ہم سے بیان کیا کہ عباد (بن عوام) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے اسماعیل (بن ابی خالد) سے روایت کی کہ میں نے قیس (بن ابی حازم) سے سنا۔ (قیس نے کہا:) میں نے حضرت سعید بن زیدؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں نے اپنے تئیں ایسی حالت میں بھی دیکھا ہے کہ حضرت عمرؓ نے مسلمان ہونے کی وجہ سے مجھے باندھ دیا تھا اور جو تم نے حضرت عثمانؓ سے کیا، اگر اس سے اُحد گر پڑے تو بجا تھا کہ وہ گر پڑتا۔

صحیح بخاری 6943

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا قَيْسٌ عَنْ خَبَّابِ بْنِ الأَرَتِّ قَالَ شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ مُتَوَسِّدٌ بُرْدَةً لَهُ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ فَقُلْنَا أَلاَ تَسْتَنْصِرُ لَنَا أَلاَ تَدْعُو لَنَا. فَقَالَ " قَدْ كَانَ مَنْ قَبْلَكُمْ يُؤْخَذُ الرَّجُلُ فَيُحْفَرُ لَهُ فِي الأَرْضِ فَيُجْعَلُ فِيهَا فَيُجَاءُ بِالْمِنْشَارِ فَيُوضَعُ عَلَى رَأْسِهِ فَيُجْعَلُ نِصْفَيْنِ وَيُمَشَّطُ بِأَمْشَاطِ الْحَدِيدِ مَا دُونَ لَحْمِهِ وَعَظْمِهِ فَمَا يَصُدُّهُ ذَلِكَ عَنْ دِينِهِ وَاللَّهِ لَيَتِمَّنَّ هَذَا الأَمْرُ حَتَّى يَسِيرَ الرَّاكِبُ مِنْ صَنْعَاءَ إِلَى حَضْرَمَوْتَ لاَ يَخَافُ إِلاَّ اللَّهَ وَالذِّئْبَ عَلَى غَنَمِهِ وَلَكِنَّكُمْ تَسْتَعْجِلُونَ ".

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (قطان) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے اسماعیل سے روایت کی کہ قیس (بن ابی حازم) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے حضرت خباب بن ارتؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: ہم نے رسول اللہ ﷺ سے شکوہ کیا اور آپؐ اس وقت کعبہ کے سایہ میں اپنی ایک چادر پر تکیہ لگائے بیٹھے تھے۔ ہم نے کہا: کیا آپؐ ہمارے لئے نصرت کی دعا نہیں فرمائیں گے؟ آپؐ نے فرمایا: تم سے پہلے ایسے لوگ بھی ہو چکے ہیں کہ ایک آدمی کو پکڑا جاتا اور پھر اس کے لئے زمین میں گڑھا کھود دیا جاتا اور اس میں گاڑ دیا جاتا۔ پھر آرا لا کر اس کے سر پر رکھا جاتا اور اس کو دو ٹکڑے کر دیا جاتا اور لوہے کی کنگھیاں اس کے گوشت اور ہڈی تک چلائی جاتیں مگر یہ بات اس کو اپنے دین سے نہ روکتی۔ اللہ کی قسم! یہ سلسلہ ضرور پورا ہو کر رہے گا یہاں تک کہ یہ حالت ہو گی کہ سوار صنعاء سے چل کر حضر موت پہنچے گا، کسی سے نہیں ڈرے گا مگر اللہ سے اور اپنی بکریوں کے متعلق بھیڑیے سے مگر بات یہ ہے کہ تم جلدی کرتے ہو۔

صحیح بخاری 6944

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ إِذْ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " انْطَلِقُوا إِلَى يَهُودَ ". فَخَرَجْنَا مَعَهُ حَتَّى جِئْنَا بَيْتَ الْمِدْرَاسِ فَقَامَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَنَادَاهُمْ " يَا مَعْشَرَ يَهُودَ أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا ". فَقَالُوا قَدْ بَلَّغْتَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ. فَقَالَ " ذَلِكَ أُرِيدُ " ثُمَّ قَالَهَا الثَّانِيَةَ. فَقَالُوا قَدْ بَلَّغْتَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ. ثُمَّ قَالَ الثَّالِثَةَ فَقَالَ " اعْلَمُوا أَنَّ الأَرْضَ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ وَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُجْلِيَكُمْ فَمَنْ وَجَدَ مِنْكُمْ بِمَالِهِ شَيْئًا فَلْيَبِعْهُ وَإِلاَّ فَاعْلَمُوا أَنَّمَا الأَرْضُ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ ".

عبدالعزیز بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سعید مقبری سے، سعید نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: ایک بار ہم مسجد میں تھے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس باہر آئے۔ آپؐ نے فرمایا: یہود کے پاس چلو اور ہم آپؐ کے ساتھ گئے۔ جب ہم تورات پڑھانے کے مدرسے میں پہنچے تو نبی ﷺ کھڑے ہوگئے اور اُنہیں بلند آواز سے پکار کر کہا: اے یہودیوں کی جماعت! اسلام کو قبول کرو تم سلامتی میں رہو گے۔ اُنہوں نے کہا: ابوالقاسم! آپؐ نے ہمیں یہ حکم پہنچا دیا۔ آپؐ نے فرمایا: یہی میں چاہتا ہوں۔ پھر آپؐ نے دوسری بار فرمایا تو اُنہوں نے کہا: ابو القاسم! آپؐ نے یہ حکم پہنچا دیا۔ پھر آپؐ نے تیسری بار یہی کہا اور فرمایا: تم جان لو کہ یہ زمین اللہ اور اس کے رسول کی ہے اور میں تمہیں یہاں سے نکالنا چاہتا ہوں۔ اس لئے تم میں سے جو اپنے مال کے عوض میں کوئی قیمت پاسکتا ہو تو اُس کو بیچ دے ورنہ تم یہ سمجھ لو کہ یہ زمین اللہ اور اس کے رسول کی ہے۔

صحیح بخاری 6945

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَمُجَمِّعٍ ابْنَىْ يَزِيدَ بْنِ جَارِيَةَ الأَنْصَارِيِّ عَنْ خَنْسَاءَ بِنْتِ خِذَامٍ الأَنْصَارِيَّةِ أَنَّ أَبَاهَا زَوَّجَهَا وَهْىَ ثَيِّبٌ فَكَرِهَتْ ذَلِكَ فَأَتَتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَرَدَّ نِكَاحَهَا.

یحيٰ بن قزعہ نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عبدالرحمٰن بن قاسم سے، عبدالرحمٰن نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے عبدالرحمٰن اور مجمع سے جو دونوں یزید بن جاریہ انصاری کے بیٹے تھے، اُن دونوں نے حضرت خنساء بنت خِذام انصاریہؓ سے روایت کی کہ اُن کے باپ نے اُن کا نکاح کردیا اور وہ بیوہ تھیں تو اُنہوں نے اس نکاح کو ناپسند کیا۔ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں تو آپؐ نے اُن کے نکاح کو باطل قرار دیا۔

صحیح بخاری 6946

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ أَبِي عَمْرٍو ـ هُوَ ذَكْوَانُ ـ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ يُسْتَأْمَرُ النِّسَاءُ فِي أَبْضَاعِهِنَّ قَالَ " نَعَمْ ". قُلْتُ فَإِنَّ الْبِكْرَ تُسْتَأْمَرُ فَتَسْتَحِي فَتَسْكُتُ. قَالَ " سُكَاتُهَا إِذْنُهَا ".

محمد بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابن جریج سے، ابن جریج نے ابن ابی ملیکہ سے، اُنہوں نے ابوعمرو سے جو ذکوان ہیں۔ ابوعمرو نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ آپؓ بیان فرماتی ہیں: میں نے کہا: یا رسول اللہ! کیا عورتوں سے اُن کے نکاح کے متعلق مشورہ لیا جائے؟ آپؐ نے فرمایا: ہاں۔ میں نے کہا: کنواری سے اجازت لی جائے تو وہ شرماتی ہے اور خاموش رہتی ہے۔ آپؐ نے فرمایا: اس کی خاموشی ہی اس کی اجازت ہے۔

صحیح بخاری 6947

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ جَابِرٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ دَبَّرَ مَمْلُوكًا وَلَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " مَنْ يَشْتَرِيهِ مِنِّي ". فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ النَّحَّامِ بِثَمَانِمِائَةِ دِرْهَمٍ. قَالَ فَسَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ عَبْدًا قِبْطِيًّا مَاتَ عَامَ أَوَّلَ.

ابو نعمان نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عمرو بن دینار سے، عمرو نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ایک انصاری شخص نے کہا کہ اُس کے مرنے کے بعد اس کا غلام آزاد ہو گا۔ اور اس کے پاس اس کے سوا کوئی جائیداد نہ تھی۔ یہ خبر رسول اللہ ﷺ کے پاس پہنچی۔ آپؐ نے فرمایا: مجھ سے یہ غلام کون خریدے گا؟ تو نعیم بن نحامؓ نے اس کو آٹھ سو درہم میں خرید لیا۔ (عمرو بن دینار) کہتے تھے: اور میں نے حضرت جابرؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: وہ ایک قبطی غلام تھا جو پہلے سال ہی مر گیا۔

صحیح بخاری 6948

حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ سُلَيْمَانُ بْنُ فَيْرُوزَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ. قَالَ الشَّيْبَانِيُّ وَحَدَّثَنِي عَطَاءٌ أَبُو الْحَسَنِ السُّوَائِيُّ وَلاَ أَظُنُّهُ إِلاَّ ذَكَرَهُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَاءَ كَرْهًا} الآيَةَ قَالَ كَانُوا إِذَا مَاتَ الرَّجُلُ كَانَ أَوْلِيَاؤُهُ أَحَقَّ بِامْرَأَتِهِ إِنْ شَاءَ بَعْضُهُمْ تَزَوَّجَهَا وَإِنْ شَاءُوا زَوَّجَهَا وَإِنْ شَاءُوا لَمْ يُزَوِّجْهَا فَهُمْ أَحَقُّ بِهَا مِنْ أَهْلِهَا فَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ فِي ذَلِكَ.

حسین بن منصور نے ہم سے بیان کیا کہ اسباط بن محمد نے ہمیں بتایا۔ سلیمان بن فیروز شیبانی نے ہم سے بیان کیا۔ سلیمان نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی۔ اور شیبانی نے یہ بھی کہا کہ عطاء ابو الحسن سُوائی نے بھی مجھ سے بیان کیا اور میں سمجھتا ہوں کہ اُنہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہی روایت کرتے ہوئے اس کو بیان کیا۔ يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا يَحِلُّ لَكُمْ (یعنی اے ایماندارو! تمہارے لیے (یہ) جائز نہیں کہ تم زبردستی عورتوں کے وارث بن جاؤ) اُنہوں نے کہا: لوگوں کی یہ عادت تھی کہ جب کوئی مرد مر جاتا تو اُس کے رشتہ دار اُس کی بیوی کے حقدار ہوتے۔ اگر اُن میں سے کوئی چاہتا تو اُس سے خود نکاح کر لیتا اور اگر وہ چاہتے تو کسی اور سے اُس کا نکاح کر دیتے اور اگر چاہتے تو اس کا نکاح نہ کرتے۔ غرض وہ اُس عورت پر اُس کے رشتہ داروں کی نسبت سے زیادہ حق رکھتے۔ اس لئے یہ آیت اس رواج کے متعلق نازل ہوئی۔

صحیح بخاری 6949

وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي نَافِعٌ أَنَّ صَفِيَّةَ ابْنَةَ أَبِي عُبَيْدٍ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ عَبْدًا مِنْ رَقِيقِ الإِمَارَةِ وَقَعَ عَلَى وَلِيدَةٍ مِنَ الْخُمُسِ فَاسْتَكْرَهَهَا حَتَّى افْتَضَّهَا فَجَلَدَهُ عُمَرُ الْحَدَّ وَنَفَاهُ وَلَمْ يَجْلِدِ الْوَلِيدَةَ مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ اسْتَكْرَهَهَا. قَالَ الزُّهْرِيُّ فِي الأَمَةِ الْبِكْرِ يَفْتَرِعُهَا الْحُرُّ يُقِيمُ ذَلِكَ الْحَكَمُ مِنَ الأَمَةِ الْعَذْرَاءِ بِقَدْرِ قِيمَتِهَا وَيُجْلَدُ وَلَيْسَ فِي الأَمَةِ الثَّيِّبِ فِي قَضَاءِ الأَئِمَّةِ غُرْمٌ وَلَكِنْ عَلَيْهِ الْحَدُّ.

اور لیث نے کہا: نافع نے مجھ سے بیان کیا کہ صفیہ بنت ابی عبید نے اُن کو بتایا کہ حکومت کے غلاموں میں سے ایک غلام نے غنیمت کے پانچویں حصے کی ایک لونڈی سے جماع کیا اور اُس نے اُس کو مجبور کرکے اس کی بکارت زائل کی تو حضرت عمر ؓ نے اُس شخص کو مقررہ کوڑے لگائے اور اُس کو جلا وطن کر دیا اور اُس لونڈی کو کوڑے نہیں لگائے کیونکہ اُسے مجبور کیا گیا تھا۔ اُس کنواری لونڈی کے متعلق جس کی کوئی آزاد شخص بکارت زائل کر دے، امام زُہری نے کہا: حاکم کنواری لونڈی کی قیمت کا اندازہ لگا کر رقم کی ادائیگی کرائے نیز اس شخص کو کوڑے لگوائے جائیں اور اَئمہ کے فیصلہ کے مطابق بیوہ لونڈی کے متعلق یہ حکم نہیں کہ اس سے زیادتی کرنے والے شخص پر تاوان ڈالا جائے گا بلکہ صرف کوڑوں کی شرعی حد لگائی جائے گی۔

صحیح بخاری 6950

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " هَاجَرَ إِبْرَاهِيمُ بِسَارَةَ دَخَلَ بِهَا قَرْيَةً فِيهَا مَلِكٌ مِنَ الْمُلُوكِ أَوْ جَبَّارٌ مِنَ الْجَبَابِرَةِ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ أَنْ أَرْسِلْ إِلَىَّ بِهَا. فَأَرْسَلَ بِهَا فَقَامَ إِلَيْهَا فَقَامَتْ تَوَضَّأُ وَتُصَلِّي فَقَالَتِ اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتُ آمَنْتُ بِكَ وَبِرَسُولِكَ فَلاَ تُسَلِّطْ عَلَىَّ الْكَافِرَ فَغُطَّ حَتَّى رَكَضَ بِرِجْلِهِ ".

ابو الیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ ابو زناد نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: حضرت ابراہیمؑ سارہؑ کو لے کر اپنے وطن سے نکل گئے اور اُن کو ایک ایسی بستی میں لے کر آئے جہاں ایک بادشادہ تھا یا فرمایا: ایک ظالم بادشاہ تھا تو اُس نے حضرت ابراہیمؑ کو کہلا بھیجا کہ میرے پاس سارہؑ کو بھیج دو۔ تو اُنہوں نے اُس کو بھیج دیا اور وہ اُٹھ کر سارہؑ کے پاس آیا۔ سارہ نے اُٹھ کر وضو کیا اور نماز پڑھنے لگیں اور دعا کی: اے اللہ! اگر میں تجھ پر اور تیرے رسول پر ایمان رکھتی ہوں تو اِس کافر کو مجھ پر مسلط نہ ہونے دے، تو وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا اور اس کی یہ حالت ہو گئی کہ زمین پر پاؤں رگڑنے لگا۔

صحیح بخاری 6951

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرِ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ سَالِمًا أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لاَ يَظْلِمُهُ وَلاَ يُسْلِمُهُ وَمَنْ كَانَ فِي حَاجَةِ أَخِيهِ كَانَ اللَّهُ فِي حَاجَتِهِ ".

یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عقیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے روایت کی کہ سالم نے اُنہیں بتایا کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اُن کو خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ اُس پر ظلم کرے اور نہ ظالم کے حوالے کرے اور جو اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنے میں مصروف ہو، اللہ اس کی حاجت روائی کرے گا۔

صحیح بخاری 6952

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا ". فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْصُرُهُ إِذَا كَانَ مَظْلُومًا أَفَرَأَيْتَ إِذَا كَانَ ظَالِمًا كَيْفَ أَنْصُرُهُ قَالَ " تَحْجُزُهُ أَوْ تَمْنَعُهُ مِنَ الظُّلْمِ فَإِنَّ ذَلِكَ نَصْرُهُ ".

محمد بن عبدالرحیم نے ہم سے بیان کیا کہ سعید بن سلیمان (واسطی) نے ہمیں بتایا۔ ہشیم نے ہم سے بیان کیا کہ عبیداللہ بن ابی بکر بن انس نے ہمیں خبر دی۔ عبیداللہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اپنے بھائی کی مدد کرو ظالم ہو یا مظلوم، تو ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! جب وہ مظلوم ہو تب تو میں اُس کی مدد کروں۔ یہ فرمائیں کہ جب ظالم ہو تو میں کیسے مدد کروں ؟ آپؐ نے فرمایا: اُس کو ظلم سے باز رکھو یا فرمایا: روکو، یہی اس کی مدد ہوگی۔

10 von 10 heute frei