کتاب 1: باب مَنِ اخْتَارَ الضَّرْبَ وَالْقَتْلَ وَالْهَوَانَ عَلَى الْكُفْرِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6941

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوْشَبٍ الطَّائِفِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " ثَلاَثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ حَلاَوَةَ الإِيمَانِ أَنْ يَكُونَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا وَأَنْ يُحِبَّ الْمَرْءَ لاَ يُحِبُّهُ إِلاَّ لِلَّهِ وَأَنْ يَكْرَهَ أَنْ يَعُودَ فِي الْكُفْرِ كَمَا يَكْرَهُ أَنْ يُقْذَفَ فِي النَّارِ ".

محمد بن عبداللہ بن حوشب طائفی نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالوہاب نے ہمیں بتایا۔ ایوب نے ہم سے بیان کیا۔ ایوب نے ابوقلابہ سے، ابوقلابہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تین باتیں ہیں کہ جس شخص میں وہ ہوں وہ ایمان کی حلاوت پاتا ہے۔ یہ کہ اللہ اور اس کا رسول اُس کو اُن تمام چیزوں سے زیادہ پیارے ہوں جو اُن کے سوا ہیں اور یہ کہ وہ کسی آدمی سے مَحبت رکھے تو صرف اللہ ہی کے لئے اُس سے مَحبت رکھے اور یہ کہ وہ کفر میں لوٹنے کو ایسے ہی ناپسند کرے جیسے آگ میں ڈالے جانے کو ناپسند کرتا ہے۔

صحیح بخاری 6942

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا عَبَّادٌ عَنْ إِسْمَاعِيلَ سَمِعْتُ قَيْسًا سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ يَقُولُ لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَإِنَّ عُمَرَ مُوثِقِي عَلَى الإِسْلاَمِ وَلَوِ انْقَضَّ أُحُدٌ مِمَّا فَعَلْتُمْ بِعُثْمَانَ كَانَ مَحْقُوقًا أَنْ يَنْقَضَّ.

سعید بن سلیمان (واسطی) نے ہم سے بیان کیا کہ عباد (بن عوام) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے اسماعیل (بن ابی خالد) سے روایت کی کہ میں نے قیس (بن ابی حازم) سے سنا۔ (قیس نے کہا:) میں نے حضرت سعید بن زیدؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں نے اپنے تئیں ایسی حالت میں بھی دیکھا ہے کہ حضرت عمرؓ نے مسلمان ہونے کی وجہ سے مجھے باندھ دیا تھا اور جو تم نے حضرت عثمانؓ سے کیا، اگر اس سے اُحد گر پڑے تو بجا تھا کہ وہ گر پڑتا۔

صحیح بخاری 6943

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا قَيْسٌ عَنْ خَبَّابِ بْنِ الأَرَتِّ قَالَ شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ مُتَوَسِّدٌ بُرْدَةً لَهُ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ فَقُلْنَا أَلاَ تَسْتَنْصِرُ لَنَا أَلاَ تَدْعُو لَنَا. فَقَالَ " قَدْ كَانَ مَنْ قَبْلَكُمْ يُؤْخَذُ الرَّجُلُ فَيُحْفَرُ لَهُ فِي الأَرْضِ فَيُجْعَلُ فِيهَا فَيُجَاءُ بِالْمِنْشَارِ فَيُوضَعُ عَلَى رَأْسِهِ فَيُجْعَلُ نِصْفَيْنِ وَيُمَشَّطُ بِأَمْشَاطِ الْحَدِيدِ مَا دُونَ لَحْمِهِ وَعَظْمِهِ فَمَا يَصُدُّهُ ذَلِكَ عَنْ دِينِهِ وَاللَّهِ لَيَتِمَّنَّ هَذَا الأَمْرُ حَتَّى يَسِيرَ الرَّاكِبُ مِنْ صَنْعَاءَ إِلَى حَضْرَمَوْتَ لاَ يَخَافُ إِلاَّ اللَّهَ وَالذِّئْبَ عَلَى غَنَمِهِ وَلَكِنَّكُمْ تَسْتَعْجِلُونَ ".

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (قطان) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے اسماعیل سے روایت کی کہ قیس (بن ابی حازم) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے حضرت خباب بن ارتؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: ہم نے رسول اللہ ﷺ سے شکوہ کیا اور آپؐ اس وقت کعبہ کے سایہ میں اپنی ایک چادر پر تکیہ لگائے بیٹھے تھے۔ ہم نے کہا: کیا آپؐ ہمارے لئے نصرت کی دعا نہیں فرمائیں گے؟ آپؐ نے فرمایا: تم سے پہلے ایسے لوگ بھی ہو چکے ہیں کہ ایک آدمی کو پکڑا جاتا اور پھر اس کے لئے زمین میں گڑھا کھود دیا جاتا اور اس میں گاڑ دیا جاتا۔ پھر آرا لا کر اس کے سر پر رکھا جاتا اور اس کو دو ٹکڑے کر دیا جاتا اور لوہے کی کنگھیاں اس کے گوشت اور ہڈی تک چلائی جاتیں مگر یہ بات اس کو اپنے دین سے نہ روکتی۔ اللہ کی قسم! یہ سلسلہ ضرور پورا ہو کر رہے گا یہاں تک کہ یہ حالت ہو گی کہ سوار صنعاء سے چل کر حضر موت پہنچے گا، کسی سے نہیں ڈرے گا مگر اللہ سے اور اپنی بکریوں کے متعلق بھیڑیے سے مگر بات یہ ہے کہ تم جلدی کرتے ہو۔

10 von 10 heute frei