کتاب 2: باب فِي بَيْعِ الْمُكْرَهِ وَنَحْوِهِ فِي الْحَقِّ وَغَيْرِهِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6944

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ إِذْ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " انْطَلِقُوا إِلَى يَهُودَ ". فَخَرَجْنَا مَعَهُ حَتَّى جِئْنَا بَيْتَ الْمِدْرَاسِ فَقَامَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَنَادَاهُمْ " يَا مَعْشَرَ يَهُودَ أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا ". فَقَالُوا قَدْ بَلَّغْتَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ. فَقَالَ " ذَلِكَ أُرِيدُ " ثُمَّ قَالَهَا الثَّانِيَةَ. فَقَالُوا قَدْ بَلَّغْتَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ. ثُمَّ قَالَ الثَّالِثَةَ فَقَالَ " اعْلَمُوا أَنَّ الأَرْضَ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ وَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُجْلِيَكُمْ فَمَنْ وَجَدَ مِنْكُمْ بِمَالِهِ شَيْئًا فَلْيَبِعْهُ وَإِلاَّ فَاعْلَمُوا أَنَّمَا الأَرْضُ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ ".

عبدالعزیز بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سعید مقبری سے، سعید نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: ایک بار ہم مسجد میں تھے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس باہر آئے۔ آپؐ نے فرمایا: یہود کے پاس چلو اور ہم آپؐ کے ساتھ گئے۔ جب ہم تورات پڑھانے کے مدرسے میں پہنچے تو نبی ﷺ کھڑے ہوگئے اور اُنہیں بلند آواز سے پکار کر کہا: اے یہودیوں کی جماعت! اسلام کو قبول کرو تم سلامتی میں رہو گے۔ اُنہوں نے کہا: ابوالقاسم! آپؐ نے ہمیں یہ حکم پہنچا دیا۔ آپؐ نے فرمایا: یہی میں چاہتا ہوں۔ پھر آپؐ نے دوسری بار فرمایا تو اُنہوں نے کہا: ابو القاسم! آپؐ نے یہ حکم پہنچا دیا۔ پھر آپؐ نے تیسری بار یہی کہا اور فرمایا: تم جان لو کہ یہ زمین اللہ اور اس کے رسول کی ہے اور میں تمہیں یہاں سے نکالنا چاہتا ہوں۔ اس لئے تم میں سے جو اپنے مال کے عوض میں کوئی قیمت پاسکتا ہو تو اُس کو بیچ دے ورنہ تم یہ سمجھ لو کہ یہ زمین اللہ اور اس کے رسول کی ہے۔

10 von 10 heute frei