کتاب 13: باب مَا يُكْرَهُ مِنَ الاِحْتِيَالِ فِي الْفِرَارِ مِنَ الطَّاعُونِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6973

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ـ رضى الله عنه ـ خَرَجَ إِلَى الشَّأْمِ فَلَمَّا جَاءَ بِسَرْغَ بَلَغَهُ أَنَّ الْوَبَاءَ وَقَعَ بِالشَّأْمِ فَأَخْبَرَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا سَمِعْتُمْ بِأَرْضٍ فَلاَ تَقْدَمُوا عَلَيْهِ وَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِهَا فَلاَ تَخْرُجُوا فِرَارًا مِنْهُ ". فَرَجَعَ عُمَرُ مِنْ سَرْغَ. وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عُمَرَ إِنَّمَا انْصَرَفَ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ.

عبداللہ بن مسلمہ نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے مالک سے، مالک نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عبداللہ بن عامر بن ربیعہ سے روایت کی کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ شام کی طرف نکلے۔ جب آپؓ سرغ میں پہنچے تو انہیں یہ خبر پہنچی کہ شام میں وبا پھوٹ پڑی ہے تو حضرت عبدالرحمٰن بن عوفؓ نے حضرت عمرؓ کو بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم کسی ملک کے متعلق سنو کہ وہاں طاعون ہے تو وہاں نہ جاؤ اور اگر کسی ملک میں پھوٹ پڑی ہو اور تم وہاں ہو تو اُس ملک سے بھاگ کر نہ نکلو۔ یہ سن کر حضرت عمرؓ سرغ سے لوٹ آئے اور ابن شہاب سے مروی ہے کہ اُنہوں نے سالم بن عبداللہ سے روایت کی کہ حضرت عمرؓ حضرت عبدالرحمٰنؓ کی یہ حدیث سن کر ہی لوٹ آئے تھے۔

صحیح بخاری 6974

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنَا عَامِرُ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّهُ سَمِعَ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ يُحَدِّثُ سَعْدًا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ذَكَرَ الْوَجَعَ فَقَالَ " رِجْزٌ ـ أَوْ عَذَابٌ ـ عُذِّبَ بِهِ بَعْضُ الأُمَمِ ثُمَّ بَقِيَ مِنْهُ بَقِيَّةٌ فَيَذْهَبُ الْمَرَّةَ وَيَأْتِي الأُخْرَى فَمَنْ سَمِعَ بِهِ بِأَرْضٍ فَلاَ يَقْدَمَنَّ عَلَيْهِ وَمَنْ كَانَ بِأَرْضٍ وَقَعَ بِهَا فَلاَ يَخْرُجْ فِرَارًا مِنْهُ ".

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے زُہری سے روایت کی۔ عامر بن سعد بن ابی وقاص نے ہمیں بتایا کہ اُنہوں نے حضرت اُسامہ بن زیدؓ سے سنا۔ وہ حضرت سعدؓ سے بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بیماری کا ذکر کیا اور فرمایا: یہ ایک مکروہ عذاب ہے یا فرمایا: سزا ہے جس سے بعض اُمتوں کو سزا دی گئی۔ پھر اسی عذاب سے اب کچھ باقی رہ گئی ہے۔ کبھی چلی جاتی ہے اور کبھی آ جاتی ہے۔ اس لئے جو شخص سنے کہ وہ کسی سرزمین میں ہے تو وہاں نہ جائے اور جو کسی سرزمین میں ہو جس میں کہ طاعون پڑ جائے تو پھر اس سے بھاگ کر نہ نکلے۔

10 von 10 heute frei