کتاب 12: باب الرُّؤْيَا بِالنَّهَارِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7001

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدْخُلُ عَلَى أُمِّ حَرَامٍ بِنْتِ مِلْحَانَ وَكَانَتْ تَحْتَ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ فَدَخَلَ عَلَيْهَا يَوْمًا فَأَطْعَمَتْهُ وَجَعَلَتْ تَفْلِي رَأْسَهُ فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ اسْتَيْقَظَ وَهْوَ يَضْحَكُ.

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے روایت کی کہ اُنہوں نے حضرت انس بن مالکؓ سے سنا۔ وہ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ اُم حرام بنت ملحانؓ کے پاس جایا کرتے تھے اور وہ حضرت عبادہ بن صامتؓ کے نکاح میں تھیں۔ ایک دن آپؐ ان کے ہاں گئے اور اُنہوں نے آپؐ کو کھانا کھلایا اور آپؐ کے سر کے بال دیکھنے لگیں۔ اتنے میں رسول اللہ ﷺ سو گئے۔ پھر جاگے تو آپؐ ہنس رہے تھے۔

صحیح بخاری 7002

قَالَتْ فَقُلْتُ مَا يُضْحِكُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَىَّ غُزَاةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَرْكَبُونَ ثَبَجَ هَذَا الْبَحْرِ مُلُوكًا عَلَى الأَسِرَّةِ أَوْ مِثْلَ الْمُلُوكِ عَلَى الأَسِرَّةِ ". شَكَّ إِسْحَاقُ. قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ فَدَعَا لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ وَضَعَ رَأْسَهُ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ وَهْوَ يَضْحَكُ. فَقُلْتُ مَا يُضْحِكُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَىَّ غُزَاةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ ". كَمَا قَالَ فِي الأُولَى. قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ. قَالَ " أَنْتِ مِنَ الأَوَّلِينَ ". فَرَكِبَتِ الْبَحْرَ فِي زَمَانِ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ فَصُرِعَتْ عَنْ دَابَّتِهَا حِينَ خَرَجَتْ مِنَ الْبَحْرِ فَهَلَكَتْ.

حضرت اُم حرامؓ بیان کرتی ہیں میں نے کہا یا رسول اللہ ! آپؐ کو کیا بات ہنسا رہی ہے؟ آپؐ نے فرمایا: میری اُمت میں سے کچھ لوگ میرے سامنے پیش کئے گئے جو اللہ کی راہ میں غازی ہیں اِس سمندر کے درمیان سوار ہو رہے ہیں۔ ایسے ہیں جیسے بادشاہ تختوں پر سوار ہوتے ہیں۔ اسحاق نے شک کیا کہ آپ نے مُلُوكًا عَلَى الْأَسِرَّةِ فرمایا یا مِثْلَ الْمُلُوكِ عَلَى الْأَسِرَّةِ فرمایا۔ حضرت اُم حرامؓ کہتی تھیں: میں نے عرض کی۔ یا رسول اللہ ! اللہ سے دعا فرماویں کہ مجھے بھی اُنہی میں سے کرے اور رسول اللہ ﷺ نے اُن کے لئے دعا کی۔ پھر آپؐ سر رکھ کر سو گئے۔ پھر جاگ پڑے اور آپؐ ہنس رہے تھے۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ ! آپؐ کو کیا بات ہنسا رہی ہے؟ آپؐ نے فرمایا: میری اُمت میں سے کچھ لوگ میرے سامنے پیش کئے گئے جو اللہ کی راہ میں غازی ہیں۔ پھر آپؐ نے وہی بات فرمائی جو پہلے فرمائی تھی۔ حضرت اُم حرامؓ کہتی تھیں میں نے کہا: یا رسول اللہ ! دعا فرماویں کہ اللہ مجھے بھی انہی میں سے کرے۔ آپؐ نے فرمایا: تم (ان کے) اولین میں سے ہو۔ چنانچہ (حضرت اُم حرامؓ ) حضرت معاویہ بن ابی سفیانؓ کے زمانہ میں سمندر میں (کشتی پر جہاد کے لیے) سوار ہوئیں اور پھر جب سمندر سے باہر آئیں تو اپنی (سواری کے) جانور سے گر کر فوت ہو گئیں۔

10 von 10 heute frei