کتاب 17: باب الْقَمِيصِ فِي الْمَنَامِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7008

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ بْنُ سَهْلٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " بَيْنَمَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ النَّاسَ يُعْرَضُونَ عَلَىَّ وَعَلَيْهِمْ قُمُصٌ مِنْهَا مَا يَبْلُغُ الثَّدْىَ وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ دُونَ ذَلِكَ وَمَرَّ عَلَىَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ يَجُرُّهُ ". قَالُوا مَا أَوَّلْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " الدِّينَ ".

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ یعقوب بن ابراہیم نے ہمیں بتایا۔ میرے باپ ابراہیم نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے صالح سے، صالح نے ابن شہاب سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا حضرت ابو اُمامہ بن سہلؓ نے مجھ سے بیان کیا کہ اُنہوں نے حضرت ابو سعید خدریؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس اثناء میں کہ میں سویا ہوا تھا میں نے لوگوں کو دیکھا کہ میرے سامنے لائے جا رہے ہیں اور اُنہوں نے قمیصیں پہنی ہوئی ہیں۔ بعض ان میں ایسی تھیں جو سینے تک پہنچتی تھیں اور بعض ایسی تھیں جو اس سے نیچے تک پہنچتی تھیں اور عمر بن خطابؓ میرے سامنے سے گزرے اور اُنہوں نے بھی ایک قمیص پہنی تھی جس کو وہ گھسیٹ رہے تھے۔ صحابہ نے پوچھا: یا رسول اللہ آپؐ نے کیا تعبیر کی؟ آپؐ نے فرمایا: دین۔

10 von 10 heute frei