کتاب 18: باب جَرِّ الْقَمِيصِ فِي الْمَنَامِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 7009
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي أَبُو أُمَامَةَ بْنُ سَهْلٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ النَّاسَ عُرِضُوا عَلَىَّ وَعَلَيْهِمْ قُمُصٌ فَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ الثَّدْىَ وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ دُونَ ذَلِكَ وَعُرِضَ عَلَىَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ يَجْتَرُّهُ ". قَالُوا فَمَا أَوَّلْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " الدِّينَ ".
سعید بن عفیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے مجھے بتایا۔ عقیل نے مجھ سے بیان کیا۔ اُنہوں نے ابن شہاب سے روایت کی کہ حضرت ابواُمامہ بن سہلؓ نے مجھے خبر دی۔ حضرت ابواُمامہؓ نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرما رہے تھے کہ میں سو رہا تھا۔ اتنے میں لوگوں کو دیکھتا ہوں کہ میرے سامنے پیش کیے جارہے ہیں اور اُنہوں نے قمیصیں پہنی ہوئی ہیں۔ اُن میں سے بعض ایسی تھیں جو سینے تک اور ان میں سے بعض ایسی تھیں جو اس سے نیچے تک پہنچتی تھیں اور عمر بن خطابؓ بھی میرے سامنے پیش کیے گئے۔ اُنہوں نے بھی قمیص پہنی ہوئی تھی جس کو وہ گھسیٹ رہے تھے۔ صحابہ نے کہا: یا رسول اللہ ! آپؐ نے اس کی کیا تعبیر کی؟ آپؐ نے فرمایا: دین۔
10 von 10 heute frei