کتاب 19: باب الْخُضَرِ فِي الْمَنَامِ وَالرَّوْضَةِ الْخَضْرَاءِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7010

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُعْفِيُّ حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ قَالَ قَيْسُ بْنُ عُبَادٍ كُنْتُ فِي حَلْقَةٍ فِيهَا سَعْدُ بْنُ مَالِكٍ وَابْنُ عُمَرَ فَمَرَّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلاَمٍ فَقَالُوا هَذَا رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ. فَقُلْتُ لَهُ إِنَّهُمْ قَالُوا كَذَا وَكَذَا. قَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ مَا كَانَ يَنْبَغِي لَهُمْ أَنْ يَقُولُوا مَا لَيْسَ لَهُمْ بِهِ عِلْمٌ إِنَّمَا رَأَيْتُ كَأَنَّمَا عَمُودٌ وُضِعَ فِي رَوْضَةٍ خَضْرَاءَ فَنُصِبَ فِيهَا وَفِي رَأْسِهَا عُرْوَةٌ وَفِي أَسْفَلِهَا مِنْصَفٌ ـ وَالْمِنْصَفُ الْوَصِيفُ ـ فَقِيلَ ارْقَهْ. فَرَقِيتُ حَتَّى أَخَذْتُ بِالْعُرْوَةِ. فَقَصَصْتُهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَمُوتُ عَبْدُ اللَّهِ وَهْوَ آخِذٌ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى ".

عبداللہ بن محمد جعفی نے ہم سے بیان کیا کہ حرمی بن عمارہ نے ہمیں بتایا۔ قرہ بن خالد نے ہم سے بیان کیا۔ قرہ نے محمد بن سیرین سے روایت کی کہ (انہوں نے کہا:) قیس بن عباد کہتے تھے۔ میں ایک حلقے میں بیٹھا تھا جس میں حضرت سعد بن مالکؓ اور حضرت ابن عمرؓ بھی تھے۔ اتنے میں حضرت عبداللہ بن سلامؓ گزرے۔ لوگوں نے کہا: یہ شخص جنتیوں میں سے ہے۔ میں نے حضرت عبداللہ بن سلامؓ سے کہا کہ لوگوں نے ایسا ایسا کہا ہے۔ انہوں نے کہا۔ سبحان اللہ انہیں شایاں نہیں کہ وہ بات کہیں جس کا ان کو علم نہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ جیسے ایک ستون ہے جو سرسبز باغ میں نصب کیا گیا ہے اور اس کی چوٹی پر ایک کنڈا لگا ہوا ہے اور اس کے نیچے ایک مِنْصَف کھڑا ہے۔ مِنْصَف کے معنی وہ لڑکا جو ابھی جوان نہ ہوا ہو۔ مجھ سے کہا گیا۔ اس ستون پر چڑھو اور میں اس پر چڑھ گیا جاکر اس کنڈے کو پکڑ لیا۔ میں نے یہ خواب رسول اللہ ﷺ کے سامنے بیان کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عبداللہؓ ایسی حالت میں فوت ہوگا کہ وہ اس مضبوط کنڈے کو پکڑے ہوئے ہوگا۔

10 von 10 heute frei