کتاب 23: باب التَّعْلِيقِ بِالْعُرْوَةِ وَالْحَلْقَةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7014

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَزْهَرُ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ح وَحَدَّثَنِي خَلِيفَةُ حَدَّثَنَا مُعَاذٌ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ عُبَادٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلاَمٍ قَالَ رَأَيْتُ كَأَنِّي فِي رَوْضَةٍ وَسَطَ الرَّوْضَةِ عَمُودٌ فِي أَعْلَى الْعَمُودِ عُرْوَةٌ فَقِيلَ لِي ارْقَهْ. قُلْتُ لاَ أَسْتَطِيعُ. فَأَتَانِي وَصِيفٌ فَرَفَعَ ثِيَابِي فَرَقِيتُ فَاسْتَمْسَكْتُ بِالْعُرْوَةِ فَانْتَبَهْتُ وَأَنَا مُسْتَمْسِكٌ بِهَا فَقَصَصْتُهَا عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " تِلْكَ الرَّوْضَةُ رَوْضَةُ الإِسْلاَمِ وَذَلِكَ الْعَمُودُ عَمُودُ الإِسْلاَمِ وَتِلْكَ الْعُرْوَةُ عُرْوَةُ الْوُثْقَى لاَ تَزَالُ مُسْتَمْسِكًا بِالإِسْلاَمِ حَتَّى تَمُوتَ ".

عبداللہ بن محمد نے مجھ سے بیان کیا کہ ازہر (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن عون سے روایت کی اور خلیفہ (بن خیاط) نے بھی مجھ سے بیان کیا کہ معاذ نے ہمیں بتایا۔ ابن عون نے ہم سے بیان کیا۔ ابن عون نے محمد (بن سیرین) سے روایت کی کہ قیس بن عباد نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے حضرت عبداللہ بن سلامؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میں نے دیکھا جیسے میں ایک باغیچہ میں ہوں۔ اس باغیچہ کے درمیان ایک ستون ہے۔ ستون کی چوٹی پر ایک کنڈا لگا ہوا ہے۔ مجھے کہا گیا اس پر چڑھو۔ میں نے کہا: میں نہیں چڑھ سکتا۔ اتنے میں ایک لڑکا آیا۔ اس نے میرے کپڑے اٹھائے اور میں چڑھ گیا اور جا کر کنڈے کو مضبوط پکڑ لیا۔ پھر میں جاگ پڑا اور میں اس حالت میں جاگ پڑا کہ میں اسے مضبوطی سے پکڑے ہوئے تھا۔ نبی ﷺ کے سامنے میں نے یہ خواب بیان کیا آپ نے فرمایا: وہ باغ اسلام کا باغ ہے اور وہ ستون اسلام کا ستون ہے اور وہ کنڈا وہ مضبوط کنڈا ہے (جس کا ذکر قرآن میں ہے) تم اسلام کو مضبوطی سے پکڑے رکھو گے اور اسی حالت میں تم فوت ہوگے۔

10 von 10 heute frei