کتاب 27: باب الْعَيْنِ الْجَارِيَةِ فِي الْمَنَامِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7018

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أُمِّ الْعَلاَء ِ ـ وَهْىَ امْرَأَةٌ مِنْ نِسَائِهِمْ بَايَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَتْ طَارَ لَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ فِي السُّكْنَى حِينَ اقْتَرَعَتِ الأَنْصَارُ عَلَى سُكْنَى الْمُهَاجِرِينَ فَاشْتَكَى فَمَرَّضْنَاهُ حَتَّى تُوُفِّيَ ثُمَّ جَعَلْنَاهُ فِي أَثْوَابِهِ فَدَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْكَ أَبَا السَّائِبِ فَشَهَادَتِي عَلَيْكَ لَقَدْ أَكْرَمَكَ اللَّهُ. قَالَ " وَمَا يُدْرِيكِ ". قُلْتُ لاَ أَدْرِي وَاللَّهِ. قَالَ " أَمَّا هُوَ فَقَدْ جَاءَهُ الْيَقِينُ إِنِّي لأَرْجُو لَهُ الْخَيْرَ مِنَ اللَّهِ وَاللَّهِ مَا أَدْرِي وَأَنَا رَسُولُ اللَّهِ مَا يُفْعَلُ بِي وَلاَ بِكُمْ ". قَالَتْ أُمُّ الْعَلاَءِ فَوَاللَّهِ لاَ أُزَكِّي أَحَدًا بَعْدَهُ. قَالَتْ وَرَأَيْتُ لِعُثْمَانَ فِي النَّوْمِ عَيْنًا تَجْرِي فَجِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ " ذَاكِ عَمَلُهُ يَجْرِي لَهُ "

عبدان نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ معمر نے ہمیں خبر دی۔ اُنہوں نے زہری سے، زہری نے خارجہ بن زید بن ثابت سے، خارجہ نے حضرت اُم العلاءؓ سے روایت کی اور وہ انہی کے خاندان کی عورتوں میں سے ایک عورت تھیں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ سے بیعت کی تھی وہ کہتی تھیں: جب انصار نے مہاجرین کی سکونت کے متعلق قرعے ڈالے تو عثمان بن مظعونؓ گھر میں ٹھہرنے کے لئے ہمارے حصے میں آئے۔ وہ بیمار ہوگئے اور ہم ان کی بیماری پرسی کرتے رہے۔ جب فوت ہوگئے تو پھر ہم نے انہی کے کپڑوں میں ان کو کفنایا اور رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس آئے۔ میں نے کہا: ابوسائب تم پر اللہ کی رحمت ہو۔ میری شہادت تمہارے متعلق تو یہ ہے کہ اللہ نے ضرور تمہیں نوازا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: تمہیں کیسے معلوم؟ میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں نہیں جانتی۔ آپؐ نے فرمایا: وہ تو اب مر چکے ہیں میں ان کے لئے اللہ سے بھلائی کی اُمید رکھتا ہوں۔ اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا حالانکہ میں اللہ کا رسول ہوں کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا اور نہ ہی تمہارے ساتھ۔ حضرت اُم العلاءؓ کہتی تھیں: اس کے بعد میں کسی کو بھی پاک نہیں ٹھہراتی۔ کہتی تھیں: اور میں نے خواب میں عثمانؓ کا ایک چشمہ بہتے ہوئے دیکھا تو میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی میں نے آپؐ سے اس کا ذکر کیا آپؐ نے فرمایا: یہ اس کا عمل ہے، (چشمۂ کوثر) جو اس کے لئے جاری ہے۔

10 von 10 heute frei