کتاب 45: باب مَنْ كَذَبَ فِي حُلُمِهِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 7042
وَقَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَوْلَهُ مَنْ كَذَبَ فِي رُؤْيَاهُ. وَقَالَ شُعْبَةُ عَنْ أَبِي هَاشِمٍ الرُّمَّانِيِّ سَمِعْتُ عِكْرِمَةَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ قَوْلَهُ مَنْ صَوَّرَ وَمَنْ تَحَلَّمَ وَمَنِ اسْتَمَعَ. حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ " مَنِ اسْتَمَعَ وَمَنْ تَحَلَّمَ وَمَنْ صَوَّرَ ". نَحْوَهُ. تَابَعَهُ هِشَامٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَوْلَهُ.
علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ایوب سے، ایوب نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباسؓ سے، اُنہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: جس نے ایسا خواب بنایا جو اس نے نہیں دیکھا اسے مجبور کیا جائے گا کہ دو بالوں کے درمیان گرہ دے اور وہ ہرگز نہ کرسکے گا اور جس نے لوگوں کی بات سننے کے لئے کان لگائے اور وہ اس کو ناپسند کرتے ہوں یا اس سے بھاگ رہے ہوں تو قیامت کے دن اس کے کان میں سیسہ ڈالا جائے گا اور جس نے کوئی مورت بنائی اُسے بھی سزا دی جائے گی اور اسے مجبور کیا جائے گا کہ اس میں جان پھونکے اور وہ پھونکنے کا نہیں۔ سفیان نے کہا: ایوب نے ہم سے یہ حدیث موصولاً بیان کی اور قتیبہ (بن سعید) نے کہا: ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا۔ اُنہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابوہریرہؓ سے اُن کا یہ قول روایت کیا کہ جس نے اپنے خواب کے متعلق جھوٹ بولا۔ اور شعبہ نے ابوہاشم رمانی سے روایت کرتے ہوئے یوں کہا میں نے عکرمہ سے سنا کہ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا اور ان کا قول یوں نقل کیا جس نے مورت بنائی اور جس نے خواب گھڑی اور جس نے کان لگا کر سنا۔ اسحاق (بن شاہین واسطی) نے ہم سے بیان کیا کہ خالد (طحان) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے خالد (حذاء) سے، اُنہوں نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے بھی اسی طرح کہا جس نے کان لگا کر سنا اور جس نے خواب بنایا اور جس نے مورت بنائی … خالد حذاء کی طرح ہشام نے بھی عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباسؓ سے ان کا یہ قول روایت کیا۔
صحیح بخاری 7043
علی بن مسلم نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالصمد نے ہمیں بتایا۔ عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن دینار نے ہم سے بیان کیا۔ عبدالرحمٰن نے اپنے باپ سے جو حضرت ابن عمر ؓ کے غلام تھے۔ انہوں نے حضرت ابن عمر ؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سب بہتانوں میں سے بڑا بہتان یہ ہے کہ آدمی اپنی آنکھوں کو وہ دکھائے جو اُنہوں نے نہیں دیکھا۔