کتاب 1: بَابُ مَا جَاءَ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَاتَّقُوا فِتْنَةً لاَ تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْكُمْ خَاصَّةً}
صحیح بخاری
صحیح بخاری 7048
علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ بِشر بن سَری نے ہمیں بتایا۔ نافع بن عمر نے ہم سے بیان کیا، نافع نے ابن ابی ملیکہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: حضرت اسماءؓ نے نبی ﷺ سے نقل کیا۔ آپؐ نے فرمایا: میں اپنے حوض پر اُن لوگوں کا انتظار کر رہا ہوں گا جو میرے پاس پانی پینے کے لئے آئیں گے۔ اتنے میں کچھ لوگوں کو میرے قریب سے ہی پکڑ لیا جائے گا۔ میں کہوں گا: میری اُمت کے ہیں اور کہا جائے گا: تم نہیں جانتے یہ اُلٹے پاؤں چلے گئے تھے۔ ابن ابی ملیکہ دعا کرتے تھے: اے اللہ! ہم تو تیری ہی پناہ لیتے ہیں اس سے کہ ہم اپنی ایڑیوں کے بل لوٹیں یا فتنہ میں مبتلا ہوں۔
صحیح بخاری 7049
موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعوانہ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے مغیرہ (بن مقسم) سے، مغیرہ نے ابو وائل سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) کہتے تھے نبی ﷺ نے فرمایا: میں حوض کوثر پر تمہارا پیش رو ہوں گا۔ تم میں سے کچھ لوگ میرے سامنے پیش کئے جائیں گے جو نہی کہ میں انہیں (پانی) دینے کے لئے جھکوں گا تو اُنہیں میرے سامنے سے کھینچ کر ہٹا دیا جائے گا۔ میں کہوں گا: اے میرے ربّ! میرے ساتھی ہیں۔ فرمائے گا: تم نہیں جانتے تمہارے بعد اِنہوں نے کیا کچھ بدعات کیں۔
صحیح بخاری 7050
ہم سے یحيٰ بن بکیر نے بیان کیا کہ یعقوب بن عبدالرحمٰن نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابوحازم سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میں نے حضرت سہل بن سعدؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں نے نبی ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: میں حوض کوثر پر تمہارا پیش رو ہوں گا جو اُس پر آیا اس نے اس سے پیا اور جس نے اس سے پیا اس کے بعد وہ کبھی بھی پیاسا نہ ہوا۔ کچھ لوگ ایسے ہی میرے پاس پینے کے لئے آئیں گے جنہیں میں پہچان لوں گا اور جو مجھے پہچانتے ہوں گے۔ پھر میرے اور اُن کے درمیان روک ڈال دی جائے گی۔ ابوحازم نے کہا: نعمان بن ابی عیاش نے جبکہ میں یہ حدیث لوگوں سے بیان کر رہا تھا، مجھ سے سنا اور پوچھا۔ کیا اس طرح تم نے حضرت سہلؓ سے سنا؟ میں نے کہا: ہاں۔ نعمان نے کہا اور میں حضرت ابوسعید خدریؓ کے متعلق یہ شہادت دیتا ہوں کہ میں نے اُن سے (یہ حدیث) سنی وہ اس میں اتنا بڑھاتے تھے کہ آپؐ نے فرمایا کہ یہ لوگ مجھ سے تعلق رکھتے ہیں تو کہا جائے گا تم نہیں جانتے تمہارے بعد اُنہوں نے کیا کچھ بدلا۔ میں کہوں گا دور ہو دور ہو وہ شخص جو میرے بعد بدلے۔
صحیح بخاری 7051