کتاب 16: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ الْفِتْنَةُ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ ‏"‏

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7092

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَامَ إِلَى جَنْبِ الْمِنْبَرِ فَقَالَ " الْفِتْنَةُ هَا هُنَا الْفِتْنَةُ هَا هُنَا مِنْ حَيْثُ يَطْلُعُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ ". أَوْ قَالَ " قَرْنُ الشَّمْسِ ".

عبداللہ بن محمد نے مجھ سے بیان کیا کہ ہشام بن یوسف (صنعانی) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے معمر سے، معمر نے زہری سے، زہری نے سالم سے، سالم نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے نبیﷺ سے روایت کی کہ آپؐ اُٹھ کر منبر کے پاس آئے اور فرمایا: فتنہ ادھر سے ہو گا، فتنہ ادھر سے ہو گا۔ یہاں سے شیطان کی چوٹی نمودار ہوگی یا فرمایا: سورج کا سر نمودار ہوتا ہے۔

صحیح بخاری 7093

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ مُسْتَقْبِلٌ الْمَشْرِقَ يَقُولُ " أَلاَ إِنَّ الْفِتْنَةَ هَا هُنَا مِنْ حَيْثُ يَطْلُعُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ ".

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی اُنہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا اور آپ کا رخ مشرق کی طرف تھا۔ آپ فرما رہے تھے دیکھو خیال رہے کہ فتنہ ادھر سے ہوگا جہاں سے شیطان کی چوٹی نمودار ہوگی۔

صحیح بخاری 7094

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ ذَكَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَأْمِنَا اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي يَمَنِنَا ". قَالُوا وَفِي نَجْدِنَا. قَالَ " اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَأْمِنَا اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي يَمَنِنَا ". قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَفِي نَجْدِنَا فَأَظُنُّهُ قَالَ فِي الثَّالِثَةَ " هُنَاكَ الزَّلاَزِلُ وَالْفِتَنُ وَبِهَا يَطْلُعُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ ".

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ ازہر بن سعد نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابن عون سے، ابن عون نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کی اُنہوں نے کہا: نبی ﷺ نے یوں دعا فرمائی: اے اللہ! ہمارے لیے ہمارے شام میں برکت دے اور ہمارے لیے ہمارے یمن میں برکت دے۔ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ اور ہمارے نجد میں؟ فرمایا: اے اللہ ہمارے لئے ہمارے شام میں برکت دے، اے اللہ! ہمارے لیے ہمارے یمن میں برکت دے۔ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! اور ہمارے نجد میں بھی؟ میں سمجھتا ہوں آپؐ نے تیسری بار پر فرمایا: وہاں تو زلزلے اور فتنے ہوں گے اور وہیں شیطان کی چوٹی نمودار ہوگی۔

صحیح بخاری 7095

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ بَيَانٍ عَنْ وَبَرَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ فَرَجَوْنَا أَنْ يُحَدِّثَنَا حَدِيثًا حَسَنًا ـ قَالَ ـ فَبَادَرَنَا إِلَيْهِ رَجُلٌ فَقَالَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدِّثْنَا عَنِ الْقِتَالِ فِي الْفِتْنَةِ وَاللَّهُ يَقُولُ {وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّى لاَ تَكُونَ فِتْنَةٌ} فَقَالَ هَلْ تَدْرِي مَا الْفِتْنَةُ ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ إِنَّمَا كَانَ مُحَمَّدٌ صلى الله عليه وسلم يُقَاتِلُ الْمُشْرِكِينَ وَكَانَ الدُّخُولُ فِي دِينِهِمْ فِتْنَةً وَلَيْسَ كَقِتَالِكُمْ عَلَى الْمُلْكِ.

اسحاق بن شاہین واسطی نے ہم سے بیان کیا کہ خالد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے بیان (بن بشر) سے، بیان نے وبرہ بن عبدالرحمٰن سے، وبرہ نے سعید بن جبیر سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: حضرت عبداللہ بن عمرؓ ہمارے پاس باہر آئے اور ہم نے اُمید کی کہ وہ ہمیں اچھی بات بتائیں گے۔ سعید کہتے تھے ہم سے پہلے جلدی سے ایک شخص نے پوچھا، کہنے لگا: ابو عبدالرحمٰن ہمیں بتائیں کہ فتنے میں لڑنا کیسا ہے اور اللہ فرماتا ہے: تم ان سے لڑو تا وقتیکہ کوئی فتنہ نہ رہے۔ حضرت ابن عمرؓ نے کہا: کیا تم جانتے ہو کہ فتنہ کہاں ہے تمہاری ماں تم کو روئے؟ محمد رسول اللہ ﷺ تو مشرکوں سے جنگ کیا کرتے تھے اور اُن کے لیے دین میں داخل ہونا فتنہ ہوتا تھا اور وہ لڑائی تمہاری لڑائی کی طرح نہ تھی جو بادشاہت کے لئے ہو رہی ہے۔

10 von 10 heute frei