کتاب 26: باب ذِكْرِ الدَّجَّالِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7122

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي قَيْسٌ قَالَ قَالَ لِي الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ مَا سَأَلَ أَحَدٌ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم عَنِ الدَّجَّالِ مَا سَأَلْتُهُ وَإِنَّهُ قَالَ لِي " مَا يَضُرُّكَ مِنْهُ ". قُلْتُ لأَنَّهُمْ يَقُولُونَ إِنَّ مَعَهُ جَبَلَ خُبْزٍ وَنَهَرَ مَاءٍ. قَالَ " هُوَ أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ ذَلِكَ ".

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (قطان) نے ہمیں بتایا۔ اسماعیل (بن ابی خالد) نے ہم سے بیان کیا۔ قیس (بن ابی حازم) نے مجھے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت مغیرہ بن شعبہؓ مجھے کہنے لگے: کسی نے بھی نبی ﷺ سے دجال کے متعلق وہ باتیں نہیں پوچھیں جو میں نے آپؐ سے پوچھی تھیں اور آپؐ نے مجھے فرمایا: تمہیں اُس سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ میں نے کہا: میں اس لئے پوچھ رہا ہوں کہ لوگ کہتے ہیں اس کے ساتھ روٹیوں کا پہاڑ ہوگا اور پانی کا دریا ہوگا۔ آپؐ نے فرمایا: اس سے بڑھ کر بھی بات اللہ پر آسان ہے۔

صحیح بخاری 7123

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أُرَاهُ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَعْوَرُ عَيْنِ الْيُمْنَى كَأَنَّهَا عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ ".

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ وہیب نے ہمیں بتایا۔ ایوب نے ہم سے بیان کیا۔ ایوب نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کی۔ میں سمجھتا ہوں کہ اُنہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: وہ داہنی آنکھ سے کانا ہوگا جیسا کہ وہ پھولے ہوئے انگور کا دانہ ہو۔

صحیح بخاری 7124

حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَى عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " يَجِيءُ الدَّجَّالُ حَتَّى يَنْزِلَ فِي نَاحِيَةِ الْمَدِينَةِ ثُمَّ تَرْجُفُ الْمَدِينَةُ ثَلاَثَ رَجَفَاتٍ فَيَخْرُجُ إِلَيْهِ كُلُّ كَافِرٍ وَمُنَافِقٍ ".

سعد بن حفص نے ہم سے بیان کیا کہ شیبان (بن عبدالرحمٰن) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے یحيٰ (بن ابی کثیر) سے، اُنہوں نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے، اُنہوں نے حضرت انس بن مالکؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: دجال آئے گا اور آکر مدینہ کے قریب ایک طرف اُترے گا پھر مدینہ تین بار لرزہ کھائے گا اور ہر ایک کافر اور منافق نکل کر اس کے پاس جائے گا۔

صحیح بخاری 7125

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَدْخُلُ الْمَدِينَةَ رُعْبُ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ وَلَهَا يَوْمَئِذٍ سَبْعَةُ أَبْوَابٍ عَلَى كُلِّ باب مَلَكَانِ ".

عبدالعزیز بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے اِن کے دادا سے، اُن کے دادا نے حضرت ابوبکرہؓ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: مدینہ میں مسیح دجال کا رعب داخل نہیں ہو گا اور اس زمانہ میں اس کے سات دروازے ہوں گے ہر دروازے پر دو دو فرشتے ہوں گے۔

صحیح بخاری 7126

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَدْخُلُ الْمَدِينَةَ رُعْبُ الْمَسِيحِ لَهَا يَوْمَئِذٍ سَبْعَةُ أَبْوَابٍ عَلَى كُلِّ باب مَلَكَانِ ". قَالَ وَقَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ عَنْ صَالِحِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَدِمْتُ الْبَصْرَةَ فَقَالَ لِي أَبُو بَكْرَةَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم بِهَذَا.

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن بشر نے ہمیں بتایا۔ مسعر (بن کدام) نے ہم سے بیان کیا۔ سعد بن ابراہیم نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ابوبکرہؓ سے، اُنہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: مدینہ میں مسیح (دجال) کا رعب نہیں پڑے گا۔ ان دنوں اس کے سات دروازے ہوں گے۔ ہر دروازے پر دو دو فرشتے ہوں گے۔ (محمد بن مسلمہ) کہتے تھے اور ابن اسحاق نے صالح بن ابراہیم سے روایت کرتے ہوئے کہا، صالح نے اپنے باپ سے نقل کیا۔ اُنہوں نے کہا: میں بصرہ میں آیا تو حضرت ابوبکرہؓ نے مجھ سے کہا: میں نے نبی ﷺ سے یہ حدیث سنی۔

صحیح بخاری 7127

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي النَّاسِ فَأَثْنَى عَلَى اللَّهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ ثُمَّ ذَكَرَ الدَّجَّالَ فَقَالَ " إِنِّي لأُنْذِرُكُمُوهُ وَمَا مِنْ نَبِيٍّ إِلاَّ وَقَدْ أَنْذَرَهُ قَوْمَهُ وَلَكِنِّي سَأَقُولُ لَكُمْ فِيهِ قَوْلاً لَمْ يَقُلْهُ نَبِيٌّ لِقَوْمِهِ إِنَّهُ أَعْوَرُ وَإِنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِأَعْوَرَ ".

عبدالعزیز بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے صالح سے، صالح نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے سالم بن عبداللہ سے روایت کی کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ ﷺ لوگوں میں کھڑے ہوئے اور آپؐ نے اللہ کی وہ تعریف کی جس کا وہ اہل ہے۔ پھر آپؐ نے دجال کا ذکر کیا اور فرمایا: میں بھی تم کو اس کے خطرے سے آگاہ کرتا ہوں اور کوئی بھی ایسا نبی نہیں گزرا جس نے اپنی قوم کو اس کے خطرے سے نہ ڈرایا ہو اور اس کے متعلق میں تم سے ایک بات کہتا ہوں کہ جو بات کسی نبی نے اپنی قوم سے نہیں کہی۔ دیکھو وہ کانا ہے اور اللہ کانا نہیں۔

صحیح بخاری 7128

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ أَطُوفُ بِالْكَعْبَةِ فَإِذَا رَجُلٌ آدَمُ سَبْطُ الشَّعَرِ يَنْطُفُ ـ أَوْ يُهَرَاقُ ـ رَأْسُهُ مَاءً قُلْتُ مَنْ هَذَا قَالُوا ابْنُ مَرْيَمَ. ثُمَّ ذَهَبْتُ أَلْتَفِتُ فَإِذَا رَجُلٌ جَسِيمٌ أَحْمَرُ جَعْدُ الرَّأْسِ أَعْوَرُ الْعَيْنِ كَأَنَّ عَيْنَهُ عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ قَالُوا هَذَا الدَّجَّالُ. أَقْرَبُ النَّاسِ بِهِ شَبَهًا ابْنُ قَطَنٍ ". رَجُلٌ مِنْ خُزَاعَةَ.

یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عقیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے سالم سے، سالم نے حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اسی اثنا میں کہ میں سویا ہوا ہوں کیا دیکھتا ہوں کہ میں کعبہ کا طواف کر رہا ہوں۔ اتنے میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک گندم گوں سیدھے بالوں والا شخص ہے جس کے سر سے پانی ٹپک رہا ہے۔ میں نے کہا: یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا: ابن مریم۔ پھر جو میں مڑنے لگا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک بھاری بھرکم سرخ رنگ کا شخص ہے گھنگھریالے بالوں والا، آنکھ سے کانا ایسے معلوم ہوتا تھا جیسے اس کی آنکھ پھولا ہوا انگور ہے۔ لوگوں نے کہا: یہ دجال ہے۔ لوگوں میں سے اس سے زیادہ مشابہ ابن قطن ہے جو خزاعہ میں سے ایک شخص تھا۔

صحیح بخاری 7129

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَسْتَعِيذُ فِي صَلاَتِهِ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ.

عبدالعزیز بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے صالح (بن کیسان) سے، صالح نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عروہ سے روایت کی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی تھیں: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپؐ اپنی نماز میں دجال کے فتنے سے پناہ مانگا کرتے تھے۔

صحیح بخاری 7130

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ رِبْعِيٍّ عَنْ حُذَيْفَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ فِي الدَّجَّالِ " إِنَّ مَعَهُ مَاءً وَنَارًا فَنَارُهُ مَاءٌ بَارِدٌ وَمَاؤُهُ نَارٌ ". قَالَ أَبُو مَسْعُودٍ أَنَا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم.

عبدان نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ نے مجھے بتایا۔ اُنہوں نے شعبہ سے، شعبہ نے عبدالملک سے، عبدالملک نے ربعی سے، ربعی نے حضرت حذیفہؓ سے، اُنہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے دجال کے متعلق فرمایا کہ اس کے ساتھ پانی اور آگ ہو گی۔ اس کی آگ تو ٹھنڈا پانی اور اس کا پانی آگ ہے۔ حضرت ابن مسعودؓ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ سنا۔

صحیح بخاری 7131

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رضى الله عنه قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَا بُعِثَ نَبِيٌّ إِلاَّ أَنْذَرَ أُمَّتَهُ الأَعْوَرَ الْكَذَّابَ أَلاَ إِنَّهُ أَعْوَرُ وَإِنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ وَإِنَّ بَيْنَ عَيْنَيْهِ مَكْتُوبٌ كَافِرٌ ". فِيهِ أَبُو هُرَيْرَةَ وَابْنُ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: جو نبی بھی مبعوث کیا گیا اُس نے اپنی اُمت کو جھوٹے کانے کے خطرے سے آگاہ کیا۔ دیکھو ! خیال رکھو وہ کانا ہو گا اور تمہارا ربّ کانا نہیں اور اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوا ہوگا۔ اس حدیث کے متعلق حضرت ابوہریرہؓ اور حضرت ابن عباسؓ نے بھی نبی ﷺ سے روایت کی۔

10 von 10 heute frei