کتاب 28: باب يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7135

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ ح وَحَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي أَخِي عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَتِيقٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ زَيْنَبَ ابْنَةَ أَبِي سَلَمَةَ حَدَّثَتْهُ عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ جَحْشٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ عَلَيْهَا يَوْمًا فَزِعًا يَقُولُ " لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ ". وَحَلَّقَ بِإِصْبَعَيْهِ الإِبْهَامِ وَالَّتِي تَلِيهَا. قَالَتْ زَيْنَبُ ابْنَةُ جَحْشٍ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ قَالَ " نَعَمْ إِذَا كَثُرَ الْخُبْثُ ".

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زہری سے روایت کی نیز اسماعیل (بن ابی اویس) نے بھی ہم سے بیان کیا کہ میرے بھائی نے مجھے بتایا۔ اُن کے بھائی نے سلیمان سے، اُنہوں نے محمد بن ابی عتیق سے، ابن ابی عتیق نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عروہ بن زبیر سے روایت کی کہ حضرت زینب بنت ابی سلمہؓ نے اُن کو بتایا۔ اُنہوں نے حضرت اُم حبیبہ بنت ابی سفیانؓ سے، اُنہوں نے حضرت زینب بنت جحشؓ سے روایت کی کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ اُن کے پاس گھبرائے ہوئے آئے۔ آپؐ فرما رہے تھے: اللہ کے سوا اَور کوئی معبود نہیں۔ عربوں کی ہلاکت ہے اس شر سے جو بالکل نزدیک آن پہنچا۔ آج یاجوج ماجوج کی دیوار کو اس قدر کھولا گیا ہے اور آپؐ نے اپنی دونوں انگلیوں سے یعنی انگوٹھے اور اس سے جو اس کے ساتھ ملی ہوئی ہے حلقہ بنایا۔ حضرت زینب بنت جحشؓ کہتی تھیں، میں نے کہا یا رسول اللہ! کیا ہم ہلاک ہوجائیں گے جبکہ ہمارے درمیان اچھے لوگ ہوں گے؟ آپؐ نے فرمایا: ہاں جب گند بہت ہوجائے گا۔

صحیح بخاری 7136

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يُفْتَحُ الرَّدْمُ رَدْمُ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلَ هَذِهِ ". وَعَقَدَ وُهَيْبٌ تِسْعِينَ.

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ وہیب نے ہمیں بتایا۔ ابن طاؤس نے ہم سے بیان کیا۔ ابن طاؤس نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت ابوہریرہ ؓ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: وہ دیوار اِتنی کھولی جارہی ہے یعنی یاجوج ماجوج کی دیوار اور وہیب نے انگلیوں پر نوے کا عدد شمار کیا۔

10 von 10 heute frei