کتاب 2: باب الأُمَرَاءُ مِنْ قُرَيْشٍ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7139

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ كَانَ مُحَمَّدُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ يُحَدِّثُ أَنَّهُ بَلَغَ مُعَاوِيَةَ وَهْوَ عِنْدَهُ فِي وَفْدٍ مِنْ قُرَيْشٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَيَكُونُ مَلِكٌ مِنْ قَحْطَانَ فَغَضِبَ فَقَامَ فَأَثْنَى عَلَى اللَّهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ ثُمَّ قَالَ أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّ رِجَالاً مِنْكُمْ يُحَدِّثُونَ أَحَادِيثَ لَيْسَتْ فِي كِتَابِ اللَّهِ وَلاَ تُؤْثَرُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأُولَئِكَ جُهَّالُكُمْ فَإِيَّاكُمْ وَالأَمَانِيَّ الَّتِي تُضِلُّ أَهْلَهَا فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ هَذَا الأَمْرَ فِي قُرَيْشٍ لاَ يُعَادِيهِمْ أَحَدٌ إِلاَّ كَبَّهُ اللَّهُ عَلَى وَجْهِهِ مَا أَقَامُوا الدِّينَ ". تَابَعَهُ نُعَيْمٌ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرٍ.

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے زُہری سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: محمد بن جبیر بن مطعم کہتے تھے کہ حضرت معاویہؓ کو یہ خبر پہنچی کہ حضرت عبداللہ بن عمروؓ بیان کرتے ہیں کہ عنقریب قحطان سے ایک بادشاہ ہوگا اور ابن جبیر اس وقت قریش کے نمائندوں کے ساتھ حضرت معاویہؓ کے پاس تھے یہ سن کر حضرت معاویہؓ رنجیدہ ہوئے اور کھڑے ہوگئے اور اُنہوں نے اللہ کی وہ تعریف کی جس کا وہ اہل ہے۔ پھر اُنہوں نے کہا: امّا بعد مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ تم میں سے کچھ لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں جو اللہ کی کتاب میں نہیں اور نہ ہی وہ رسول اللہ ﷺ سے منقول ہیں اور یہ وہ لوگ ہیں جو تم میں سے بڑے ہی جاہل ہیں۔ اس لئے تم اپنے آپ کو ایسے جھوٹے خیالات سے بچائے رکھو جو ان لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں جو ایسے خیالات رکھتے ہیں۔ کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا کہ یہ امارت قریش میں رہے گی جب تک کہ وہ دین کو قائم رکھیں گے، جو کوئی بھی اُن سے دشمنی کرے گا تو ضرور ہی اللہ اس کو اس کے منہ کے بل آگ میں اوندھا گرائے گا۔ (شعیب کی طرح) نعیم نے بھی اس حدیث کو ابن مبارک سے روایت کیا۔ اُنہوں نے معمر سے، معمر نے زُہری سے، زُہری نے محمد بن جبیر سے روایت کی۔

صحیح بخاری 7140

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ قَالَ ابْنُ عُمَرَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ يَزَالُ الأَمْرُ فِي قُرَيْشٍ مَا بَقِيَ مِنْهُمُ اثْنَانِ ".

احمد بن یونس نے ہم سے بیان کیا کہ عاصم بن محمد نے ہمیں بتایا۔ میں نے اپنے باپ سے سنا۔ وہ کہتے تھے۔ حضرت ابن عمرؓ نے کہا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ امارت قریش میں ہی رہے گی جب تک کہ ان میں دو باقی رہیں گے۔

10 von 10 heute frei