کتاب 7: باب مَا يُكْرَهُ مِنَ الْحِرْصِ عَلَى الإِمَارَةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7148

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّكُمْ سَتَحْرِصُونَ عَلَى الإِمَارَةِ وَسَتَكُونُ نَدَامَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَنِعْمَ الْمُرْضِعَةُ وَبِئْسَتِ الْفَاطِمَةُ ". وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حُمْرَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْحَكَمِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَوْلَهُ.

احمد بن یونس نے ہم سے بیان کیا کہ ابن ابی ذئب نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے سعید مقبری سے، سعید نے حضرت ابوہریرہؓ سے، اُنہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: تم حکومت کی حرص کرو گے اور قیامت کے دن وہ تمہارے لئے ندامت کا موجب ہوگی۔ دودھ پلانے والی تو وہ اچھی ہے اور دودھ چھڑانے والی بُری ہے۔ اور محمد بن بشار نے کہا: ہم سے عبداللہ بن حُمران نے بیان کیا کہ عبدالحمید بن جعفر نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے سعید مقبری سے، سعید نے عمر بن حکم سے، عمر نے حضرت ابوہریرہؓ سے اُن کا یہی قول نقل کیا۔

صحیح بخاری 7149

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى ـ رضى الله عنه ـ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَا وَرَجُلاَنِ مِنْ قَوْمِي فَقَالَ أَحَدُ الرَّجُلَيْنِ أَمِّرْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. وَقَالَ الآخَرُ مِثْلَهُ. فَقَالَ " إِنَّا لاَ نُوَلِّي هَذَا مَنْ سَأَلَهُ وَلاَ مَنْ حَرَصَ عَلَيْهِ ".

محمد بن علاء نے ہم سے بیان کیا کہ اُبواُسامہ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے بُرَید سے، بُرَید نے ابوبردہ سے، ابوبردہ نے حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میں اور میری قوم میں سے دو شخص نبی ﷺ کے پاس گئے اور اُن دو آدمیوں میں سے ایک نے کہا: یا رسول اللہ! ہمیں بھی امیر بنائیں اور دوسرے نے بھی ایسا ہی کہا تو آپؐ نے فرمایا: ہم اِس امارت پر اس کو مقرر نہیں کیا کرتے جو اِس کی درخواست کرے اور نہ اُس کو جو اِس کی حرص کرے۔

10 von 10 heute frei