کتاب 8: باب مَنِ اسْتُرْعِيَ رَعِيَّةً فَلَمْ يَنْصَحْ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7150

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْهَبِ عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ زِيَادٍ عَادَ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ فَقَالَ لَهُ مَعْقِلٌ إِنِّي مُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَا مِنْ عَبْدٍ اسْتَرْعَاهُ اللَّهُ رَعِيَّةً فَلَمْ يَحُطْهَا بِنَصِيحَةٍ إِلاَّ لَمْ يَجِدْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ ".

ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ ابو الاشہب نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے حسن (بصری) سے روایت کی کہ عبیداللہ بن زیاد نے حضرت معقل بن یسارؓ کی اس بیماری میں عیادت کی جس میں وہ فوت ہوگئے تو حضرت معقلؓ نے ان سے کہا: میں تم سے ایک بات کرتا ہوں جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی۔ میں نے نبی ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: جس بندے کو بھی اللہ کسی رعیت کا والی بنائے اور وہ اس کی پورے طور پر خیر خواہی نہ کرے تو وہ جنت کی خوشبو قطعًا نہ پائے گا۔

صحیح بخاری 7151

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا حُسَيْنٌ الْجُعْفِيُّ قَالَ زَائِدَةُ ذَكَرَهُ عَنْ هِشَامٍ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ أَتَيْنَا مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ نَعُودُهُ فَدَخَلَ عُبَيْدُ اللَّهِ فَقَالَ لَهُ مَعْقِلٌ أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " مَا مِنْ وَالٍ يَلِي رَعِيَّةً مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَيَمُوتُ وَهْوَ غَاشٌّ لَهُمْ إِلاَّ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ ".

اسحاق بن منصور نے ہم سے بیان کیا کہ حسین جعفی نے ہمیں بتایا زائدہ نے کہا اس حدیث کو ہشام نے اُن سے بیان کیا۔ ہشام نے حسن سے روایت کی۔ حسن نے کہا: ہم حضرت معقل بن یسارؓ کے پاس ان کی عیادت کے لئے آئے اتنے میں عبیداللہ (بن زیاد) بھی اندر آئے تو حضرت معقلؓ نے اُن سے کہا: میں تم سے ایک ایسی بات بیان کرتا ہوں جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی آپؐ نے فرمایا: جو حاکم بھی مسلمانوں میں سے کسی رعیت کا والی بنتا ہے اور وہ ایسی حالت میں فوت ہو جائے کہ وہ اُن کا بدخواہ ہو تو اللہ اُس پر جنت کو حرام کر دے گا۔

10 von 10 heute frei