کتاب 9: باب مَنْ شَاقَّ شَقَّ اللَّهُ عَلَيْهِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 7152
اسحاق واسطی نے ہم سے بیان کیا کہ خالد نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے جُرَیری سے، جریری نے طریف ابو تمیمہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میں صفوان اور حضرت جندبؓ اور ان کے ساتھیوں میں موجود تھا جبکہ حضرت جندبؓ اُن کو نصیحت کر رہے تھے تو اُنہوں نے پوچھا، کیا آپؓ نے رسول اللہ ﷺ سے کچھ سنا ہے؟ اُنہوں نے کہا: میں نے آپؐ کو یہ فرماتے سنا جس نے شہرت پیدا کرنے کے لئے کوئی نیک کام کیا اللہ قیامت کے دن اس کی ریاکاری کو سنائے گا اور جس نے سختی کی اللہ قیامت کے دن اس پر بھی سختی کرے گا۔ یہ سن کر لوگوں نے کہا: آپؓ ہمیں نصیحت کریں تو انہوں نے کہا: پہلی چیز جو انسان کی سڑتی ہے وہ اس کا پیٹ ہے اس لئے جو یہ کر سکے کہ سوائے پاکیزہ کے کچھ اور چیز نہ کھائے تو چاہیئے کہ وہ نہ کھائے اور جس سے یہ ہو سکے کہ چلو بھر لہو کی وجہ سے کہ جس کو اس نے بہایا ہے اپنے آپ کو جنت میں داخل ہونے سے نہ روکے تو چاہیئے کہ وہ نہ روکے۔ (فربری کہتے ہیں:) میں نے ابوعبداللہ (امام بخاریؒ) سے پوچھا: یہ کس نے کہا تھا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، کیا حضرت جندبؓ نے؟ اُنہوں نے کہا: ہاں حضرت جندبؓ نے۔