کتاب 10: باب الْقَضَاءِ وَالْفُتْيَا فِي الطَّرِيقِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 7153
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ بَيْنَمَا أَنَا وَالنَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم خَارِجَانِ مِنَ الْمَسْجِدِ فَلَقِيَنَا رَجُلٌ عِنْدَ سُدَّةِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَتَى السَّاعَةُ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَا أَعْدَدْتَ لَهَا " فَكَأَنَّ الرَّجُلَ اسْتَكَانَ ثُمَّ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَعْدَدْتُ لَهَا كَبِيرَ صِيَامٍ وَلاَ صَلاَةٍ وَلاَ صَدَقَةٍ وَلَكِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ. قَالَ " أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ".
عثمان بن ابی شیبہ نے ہم سے بیان کیا کہ جریر (بن عبدالحمید) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے منصور سے، منصور نے سالم بن ابی الجعد سے روایت کی کہ ہمیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بتایا۔ اُنہوں نے کہا: میں اور نبی ﷺ مسجد سے نکل رہے تھے کہ اسی اثنا میں ہمیں مسجد کے دروازے پر ایک شخص ملا اور وہ کہنے لگا: یا رسول اللہ ! وہ گھڑی کب ہوگی؟ نبی ﷺ نے پوچھا: تم نے اس کے لئے کیا سامان تیار کر رکھا ہے؟ یہ سنتے ہی جیسے وہ شخص دب گیا۔ پھر کہنے لگا: یا رسول اللہ ! میں نے اس گھڑی کیلئے نہ بہت روزے اور نہ بہت نماز اور نہ صدقہ تیار کیا ہے مگر اتنی بات ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں آپؐ نے فرمایا: تم انہی کے ساتھ ہو گے جن سے تم نے محبت رکھی.
10 von 10 heute frei