کتاب 24: باب هَدَايَا الْعُمَّالِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7174

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ عُرْوَةَ أَخْبَرَنَا أَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ قَالَ اسْتَعْمَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم رَجُلاً مِنْ بَنِي أَسَدٍ يُقَالُ لَهُ ابْنُ الأُتَبِيَّةِ عَلَى صَدَقَةٍ فَلَمَّا قَدِمَ قَالَ هَذَا لَكُمْ وَهَذَا أُهْدِيَ لِي. فَقَامَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَى الْمِنْبَرِ ـ قَالَ سُفْيَانُ أَيْضًا فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ ـ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ " مَا بَالُ الْعَامِلِ نَبْعَثُهُ فَيَأْتِي يَقُولُ هَذَا لَكَ وَهَذَا لِي. فَهَلاَّ جَلَسَ فِي بَيْتِ أَبِيهِ وَأُمِّهِ فَيَنْظُرُ أَيُهْدَى لَهُ أَمْ لاَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لاَ يَأْتِي بِشَىْءٍ إِلاَّ جَاءَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَحْمِلُهُ عَلَى رَقَبَتِهِ إِنْ كَانَ بَعِيرًا لَهُ رُغَاءٌ أَوْ بَقَرَةً لَهَا خُوَارٌ أَوْ شَاةً تَيْعَرُ ". ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْنَا عُفْرَتَىْ إِبْطَيْهِ " أَلاَ هَلْ بَلَّغْتُ " ثَلاَثًا. قَالَ سُفْيَانُ قَصَّهُ عَلَيْنَا الزُّهْرِيُّ. وَزَادَ هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ قَالَ سَمِعَ أُذُنَاىَ وَأَبْصَرَتْهُ عَيْنِي وَسَلُوا زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ فَإِنَّهُ سَمِعَهُ مَعِي. وَلَمْ يَقُلِ الزُّهْرِيُّ سَمِعَ أُذُنِي. خُوَارٌ صَوْتٌ وَالْجُؤَارُ مِنْ تَجْأَرُونَ كَصَوْتِ الْبَقَرَةِ.

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے زہری سے روایت کی۔ اُنہوں نے عروہ سے سنا کہ حضرت ابوحمید ساعدیؓ نے ہمیں بتایا۔ وہ کہتے تھے: نبی ﷺ نے بنو اسد کے ایک شخص کو کہ جسے ابن اُتبیہ کہتے تھے صدقہ کا تحصیلدار مقرر کیا۔ جب وہ آیا کہنے لگا: یہ تمہارا ہے اور یہ مجھے ہدیہ دیا گیا ہے۔ نبی ﷺ منبر پر کھڑے ہوگئے۔ سفیان نے بھی یوں کہا کہ آپؐ منبر پر چڑھے اور اللہ کی حمد و ثنا بیان کی۔ پھر فرمایا: کارکنوں کو کیا ہوگیا ہے ہم ان کو بھیجتے ہیں اور وہ آکر کہتے ہیں یہ تو تمہارا ہے اور یہ میرا ہے۔ وہ اپنے ماں باپ کے گھر میں کیوں نہ بیٹھ رہے پھر دیکھتے آیا اُن کو تحفے دئیے جاتے ہیں یا نہیں۔ اسی ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جو کچھ بھی وہ لائے گا تو قیامت کے دن اس کو اپنی گردن پر اُٹھائے ہوئے لائے گا۔ اگر اونٹ ہوا تو وہ بڑبڑا رہا ہوگا یا گائے ہوگی تو وہ بیں بیں کررہی ہوگی یا بکری ہوئی تو وہ میں میں کررہی ہوگی۔ اس کے بعد آپؐ نے اپنے دونوں ہاتھ اتنے اُٹھائے کہ ہم نے آپؐ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی۔ تین بار فرمایا: سنو! کیا میں نے پہنچا دیا؟ سفیان (بن عیینہ) کہتے تھے۔ زہری نے ہمیں یہ واقعہ سنایا۔ اور ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ابوحمیدؓ سے روایت کرتے ہوئے اتنا زیادہ بیان کیا کہ حضرت ابوحمیدؓ نے کہا: میرے دونوں کانوں نے سنا اور میری آنکھ نے آپؐ کو دیکھا اور زید بن ثابتؓ سے پوچھ لو کہ اُنہوں نے بھی میرے ساتھ یہ بات سنی اور زہری نے یہ نہیں کہا کہ میرے کان نے سنا۔ خوار کے معنی آواز اور جُؤَارُ یَجْئَرُونَ سے ہے، اس کے معنی گائے کی آواز کی طرح آواز نکالنا ہے۔

10 von 10 heute frei