کتاب 27: باب مَا يُكْرَهُ مِنْ ثَنَاءِ السُّلْطَانِ، وَإِذَا خَرَجَ قَالَ غَيْرَ ذَلِكَ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 7178
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أُنَاسٌ لاِبْنِ عُمَرَ إِنَّا نَدْخُلُ عَلَى سُلْطَانِنَا فَنَقُولُ لَهُمْ خِلاَفَ مَا نَتَكَلَّمُ إِذَا خَرَجْنَا مِنْ عِنْدِهِمْ قَالَ كُنَّا نَعُدُّهَا نِفَاقًا.
ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ عاصم بن محمد بن زید بن عبداللہ بن عمر نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے اپنے باپ سے روایت کی کہ کچھ لوگوں نے حضرت ابن عمرؓ سے کہا: ہم اپنے بادشاہ کے پاس جاتے ہیں اور اُن سے اُن باتوں کے خلاف کہتے ہیں جو ہم اس وقت کہا کرتے ہیں کہ جب ان کے پاس سے اُٹھ کر باہر آتے ہیں۔ حضرت عبداللہؓ نے کہا: ہم اس کو نفاق سمجھا کرتے تھے۔
صحیح بخاری 7179
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عِرَاكٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنْ شَرَّ النَّاسِ ذُو الْوَجْهَيْنِ الَّذِي يَأْتِي هَؤُلاَءِ بِوَجْهٍ وَهَؤُلاَءِ بِوَجْهٍ ".
قتیبہ نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے یزید بن ابی حبیب سے، یزید نے عراک (بن مالک) سے، عراک نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی کہ اُنہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: لوگوں میں سے سب سے بُرا، دورُخہ ہے جو اِن کے پاس ایک منہ لے کر آتا ہے اور اُن کے پاس دوسرا منہ لے کر آتا ہے۔
10 von 10 heute frei