کتاب 28: باب الْقَضَاءِ عَلَى الْغَائِبِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 7180
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ هِنْدَ قَالَتْ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ شَحِيحٌ فَأَحْتَاجُ أَنْ آخُذَ مِنْ مَالِهِ. قَالَ " خُذِي مَا يَكْفِيكِ وَوَلَدَكِ بِالْمَعْرُوفِ ".
محمد بن کثیر نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ سفیان نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ ہندؓ نے نبی ﷺ سے کہا کہ ابو سفیانؓ بہت ہی کنجوس شخص ہے مجھے اس کے مال سے لینے کی ضرورت پڑتی ہے۔ آپؐ نے فرمایا: دستور کے مطابق لے لو جو تمہیں اور تمہاری اولاد کو کافی ہو۔
10 von 10 heute frei