کتاب 30: باب الْحُكْمِ فِي الْبِئْرِ وَنَحْوِهَا

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7183

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ وَالأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لاَ يَحْلِفُ عَلَى يَمِينِ صَبْرٍ يَقْتَطِعُ مَالاً وَهْوَ فِيهَا فَاجِرٌ إِلاَّ لَقِيَ اللَّهَ وَهْوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ ". فَأَنْزَلَ اللَّهُ {إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِوَ اَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيْلًا} الآيَةَ.

اسحاق بن نصر نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالرزاق (بن ہمام) نے ہمیں بتایا۔ سفیان (ثوری) نے ہمیں خبر دی۔ سفیان نے منصور اور اعمش سے، ان دونوں نے ابووائل سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) کہتے تھے: نبی ﷺ نے فرمایا: جو بھی مجبور ہوکر ایسی قسم کھاتا ہے جس کے ذریعہ سے وہ کوئی مال مار رہا ہوتا ہے اور وہ اس قسم میں جھوٹا ہوتا ہے تو وہ اللہ سے ایسی حالت میں ملے گا کہ وہ اُس سے ناراض ہوگا۔ پھر اللہ نے یہ آیت نازل کی: جو لوگ اللہ کے ساتھ اپنے عہدوں اور قسموں کے بدلے میں تھوڑی قیمت لیتے ہیں اُن لوگوں کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہو گا۔

صحیح بخاری 7184

فَجَاءَ الأَشْعَثُ وَعَبْدُ اللَّهِ يُحَدِّثُهُمْ فَقَالَ فِيَّ نَزَلَتْ وَفِي رَجُلٍ خَاصَمْتُهُ فِي بِئْرٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَلَكَ بَيِّنَةٌ ". قُلْتُ لاَ. قَالَ " فَلْيَحْلِفْ ". قُلْتُ إِذًا يَحْلِفُ. فَنَزَلَتْ {إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ} الآيَةَ.

پھر حضرت اشعثؓ آئے اور حضرت عبداللہؓ لوگوں سے یہ بیان کر رہے تھے کہنے لگے میرے متعلق اور ایک شخص کے متعلق یہ آیت نازل ہوئی تھی جس کے ساتھ ایک کنوئیں کے متعلق میں نے جھگڑا کیا تھا۔ نبی ﷺ نے فرمایا: کیا تمہارے پاس کوئی ثبوت ہے؟ میں نے کہا۔ نہیں۔ آپؐ نے فرمایا: پھر وہ قسم کھائے۔ میں نے کہا: تب تو وہ قسم کھا لے گا۔ تب یہ آیت نازل ہوئی یعنی جو لوگ اللہ کے ساتھ اپنے عہدوں کے بدلے میں تھوڑی قیمت لیتے ہیں۔

10 von 10 heute frei