کتاب 31: باب الْقَضَاءِ فِي كَثِيرِ الْمَالِ وَقَلِيلِهِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7185

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ أَخْبَرَتْهُ عَنْ أُمِّهَا أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ سَمِعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم جَلَبَةَ خِصَامٍ عِنْدَ بَابِهِ فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ " إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ وَإِنَّهُ يَأْتِينِي الْخَصْمُ فَلَعَلَّ بَعْضًا أَنْ يَكُونَ أَبْلَغَ مِنْ بَعْضٍ أَقْضِي لَهُ بِذَلِكَ وَأَحْسِبُ أَنَّهُ صَادِقٌ فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ بِحَقِّ مُسْلِمٍ فَإِنَّمَا هِيَ قِطْعَةٌ مِنَ النَّارِ فَلْيَأْخُذْهَا أَوْ لِيَدَعْهَا ".

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے زہری سے روایت کی۔ عروہ بن زبیر نے مجھے خبر دی کہ حضرت زینب بن ابی سلمہؓ نے اُنہیں بتایا۔ اُنہوں نے اپنی ماں حضرت اُم سلمہؓ سے روایت کی۔ وہ بیان کرتی ہیں: نبی ﷺ نے اپنے دروازے کے پاس جھگڑے کا شور سنا تو آپؐ اُن کے پاس باہر گئے اور فرمایا: میں ایک بشر ہی ہوں اور میرے پاس جھگڑا کرنے والے آتے ہیں تو شاید کوئی کسی سے زیادہ بلیغ ہو۔ میں اس کے حق میں اس جھگڑے کے متعلق فیصلہ کر دوں اور یہ سمجھوں کہ وہ سچا ہے تو جس کے لئے میں کسی مسلمان کا حق دلانے کا فیصلہ کروں تو وہ ایک آگ کا ٹکڑا ہی ہوتا ہے چاہے اس کو لے یا چاہے اس کو چھوڑ دے۔

10 von 10 heute frei