کتاب 35: باب إِذَا قَضَى الْحَاكِمُ بِجَوْرٍ أَوْ خِلاَفِ أَهْلِ الْعِلْمِ فَهْوَ رَدٌّ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7189

حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ بَعَثَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم خَالِدًا ح وَحَدَّثَنِي نُعَيْمٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ بَعَثَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ إِلَى بَنِي جَذِيمَةَ فَلَمْ يُحْسِنُوا أَنْ يَقُولُوا أَسْلَمْنَا. فَقَالُوا صَبَأْنَا صَبَأْنَا فَجَعَلَ خَالِدٌ يَقْتُلُ وَيَأْسِرُ وَدَفَعَ إِلَى كُلِّ رَجُلٌ مِنَّا أَسِيرَهُ فَأَمَرَ كُلَّ رَجُلٍ مِنَّا أَنْ يَقْتُلَ أَسِيرَهُ فَقُلْتُ وَاللَّهِ لاَ أَقْتُلُ أَسِيرِي وَلاَ يَقْتُلُ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِي أَسِيرَهُ. فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " اللَّهُمَّ إِنِّي أَبْرَأُ إِلَيْكَ مِمَّا صَنَعَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ " مَرَّتَيْنِ.

محمود نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالرزاق نے ہمیں بتایا۔ معمر نے ہم سے بیان کیا۔ معمر نے زہری سے، زہری نے سالم سے، سالم نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کی کہ نبیﷺ نے خالدؓ (بن ولید) کو بھیجا۔ نیز ابو عبد اللہ نعیم بن حماد نے مجھ سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ معمر نے ہم سے بیان کیا۔ معمر نے زہری سے، زہری نے سالم سے، سالم نے اپنے باپ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: نبیﷺ نے حضرت خالد بن ولیدؓ کو بنو جذیمہ کی طرف بھیجا اور اُن لوگوں نے اچھی طرح نہ کہا کہ ہم مسلمان ہوگئے ہیں اور کہنے لگے۔ ہم نے دین بدل لیا ہے ہم نے دین بدل لیا ہے۔ مگر خالدؓ نے قتل اور قید کرنا شروع کیا اور ہم میں سے ہر ایک شخص کو اس کا قیدی حوالہ کیا اور ہر ایک کو حکم دیا کہ وہ اپنے قیدی کو مار ڈالے۔ میں نے کہا: بخدا میں اپنے قیدی کو قتل نہیں کروں گا اور نہ میرے ساتھیوں میں سے کوئی شخص اپنے قیدی کو قتل کرے گا۔ پھر ہم نے نبیﷺ سے یہ ذکر کیا آپؐ نے دو بار فرمایا: اے اللہ! میں تیرے حضور اس کام سے بری ہوں جو خالد بن ولیدؓ نے کیا۔

10 von 10 heute frei