کتاب 36: باب الإِمَامِ يَأْتِي قَوْمًا فَيُصْلِحُ بَيْنَهُمْ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7190

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ الْمَدِينِيُّ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ كَانَ قِتَالٌ بَيْنَ بَنِي عَمْرٍو فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَصَلَّى الظُّهْرَ ثُمَّ أَتَاهُمْ يُصْلِحُ بَيْنَهُمْ فَلَمَّا حَضَرَتْ صَلاَةُ الْعَصْرِ فَأَذَّنَ بِلاَلٌ وَأَقَامَ وَأَمَرَ أَبَا بَكْرٍ فَتَقَدَّمَ وَجَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَأَبُو بَكْرٍ فِي الصَّلاَةِ فَشَقَّ النَّاسَ حَتَّى قَامَ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ فَتَقَدَّمَ فِي الصَّفِّ الَّذِي يَلِيهِ. قَالَ وَصَفَّحَ الْقَوْمُ وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ إِذَا دَخَلَ فِي الصَّلاَةِ لَمْ يَلْتَفِتْ حَتَّى يَفْرُغَ فَلَمَّا رَأَى التَّصْفِيحَ لاَ يُمْسَكُ عَلَيْهِ الْتَفَتَ فَرَأَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم خَلْفَهُ فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنِ امْضِهْ وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ هَكَذَا وَلَبِثَ أَبُو بَكْرٍ هُنَيَّةً يَحْمَدُ اللَّهَ عَلَى قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ مَشَى الْقَهْقَرَى فَلَمَّا رَأَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ذَلِكَ تَقَدَّمَ فَصَلَّى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِالنَّاسِ فَلَمَّا قَضَى صَلاَتَهُ قَالَ " يَا أَبَا بَكْرٍ مَا مَنَعَكَ إِذْ أَوْمَأْتُ إِلَيْكَ أَنْ لاَ تَكُونَ مَضَيْتَ ". قَالَ لَمْ يَكُنْ لاِبْنِ أَبِي قُحَافَةَ أَنْ يَؤُمَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم. وَقَالَ لِلْقَوْمِ " إِذَا نَابَكُمْ أَمْرٌ فَلْيُسَبِّحِ الرِّجَالُ وَلْيُصَفِّحِ النِّسَاءُ ".

ابوالنعمان نے ہم سے بیان کیا کہ حماد نے ہمیں بتایا۔ ابو حازم مدینی نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے حضرت سہل بن سعد ساعدیؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: بنو عمرو کے درمیان لڑائی ہوئی۔ یہ خبر نبی ﷺ کو پہنچی تو آپؐ نے ظہر کی نماز پڑھی۔ پھر آپؐ اُن کے پاس آئے کہ اُن کے درمیان صلح کرائیں۔ جب عصر کی نماز کا وقت آیا تو حضرت بلالؓ نے اذان دی اور تکبیر اقامت کہی اور حضرت ابو بکرؓ سے کہا وہ آگے بڑھے اور نبی ﷺ اس وقت آئے جبکہ حضرت ابو بکرؓ نماز پڑھا رہے تھے۔ آپؐ لوگوں کی صفیں چیر کر حضرت ابو بکرؓ کے پیچھے آ کھڑے ہوئے اور آگے بڑھ کر اس صف میں شریک ہو گئے جو حضرت ابو بکرؓ کے قریب تھی۔ حضرت سہلؓ کہتے تھے اور لوگوں نے تالیاں بجائیں اور حضرت ابو بکرؓ کی یہ عادت تھی کہ جب نماز شروع کر دیتے تو وہ تاوقتیکہ نماز سے فارغ نہ ہو جاتے اِدھر اُدھر توجہ نہ کرتے۔ جب اُنہوں نے دیکھا کہ ان کے لئے تالیاں بجائی جا رہی ہیں بند ہی نہیں ہوتیں تو اُنہوں نے دھیان کیا۔ نبی ﷺ کو اپنے پیچھے دیکھا۔ نبی ﷺ نے اُن کو اشارہ کیا کہ نماز پڑھائے جاؤ اور اپنے ہاتھ سے یوں اشارہ کیا اور حضرت ابو بکرؓ کچھ دیر تو ٹھہرے رہے نبی ﷺ کے اس ارشاد پر اللہ کا شکریہ کرنے لگے پھر پچھلے پاؤں ہٹے۔ جب نبی ﷺ نے یہ دیکھا تو آگے بڑھے۔ نبی ﷺ نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔ جب آپؐ نماز ختم کر چکے تو آپؐ نے فرمایا: ابو بکرؓ تمہیں کس بات نے روکا جبکہ میں نے تم کو اشارہ بھی کیا نماز کیوں نہ پڑھاتے رہے؟ اُنہوں نے کہا کہ ابن ابی قحافہ کی شان نہیں کہ نبی ﷺ کا امام ہو اور آپؐ نے لوگوں سے کہا کہ جب تمہیں کوئی بات پیش آئے تو مرد سبحان اللہ کہیں اور عورتیں تالی بجائیں۔

10 von 10 heute frei