کتاب 39: باب هَلْ يَجُوزُ لِلْحَاكِمِ أَنْ يَبْعَثَ رَجُلاً وَحْدَهُ لِلنَّظَرِ فِي الأُمُورِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 7193
آدم نے ہم سے بیان کیا کہ ابن ابی ذئب نے ہمیں بتایا۔ زہری نے ہم سے بیان کیا۔ زہری نے عبیداللہ بن عبداللہ سے، عبیداللہ نے حضرت ابوہریرہؓ اور حضرت زید بن خالد جہنیؓ سے روایت کی۔ اُن دونوں نے کہا کہ ایک اعرابی آیا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ! ہمارے درمیان کتاب اللہ کے موافق فیصلہ فرماویں تو اس کا مخالف کھڑا ہوا اور کہنے لگا: اس نے سچ کہا ہے۔ آپؐ ہمارے درمیان کتاب اللہ کے موافق فیصلہ فرماویں۔ اُس اعرابی نے کہا: میرا بیٹا اس کے پاس نوکر تھا اور اُس نے اس کی بیوی سے زنا کیا لوگوں نے مجھ سے کہا: تمہارے بیٹے کو سنگسار کیا جائے گا مگر میں نے ایک سو بکریاں اور ایک لونڈی دے کر اپنے بیٹے کو اس سے چھڑا لیا۔ پھر اس کے بعد میں نے اہل علم سے پوچھا تو اُنہوں نے کہا: تمہارے بیٹے کو تو صرف سو کوڑے پڑنے تھے اور ایک سال کے لئے جلا وطن کیا جانا تھا۔ نبی ﷺ نے فرمایا: میں کتاب اللہ کے موافق ہی تمہارے درمیان فیصلہ کروں گا۔ لونڈی اور بکریاں جو ہیں وہ تمہیں واپس ملیں گی اور تمہارے بیٹے کو سو کوڑے مارے جائیں اور ایک سال کے لئے جلا وطن کیا جائے اور ایک شخص کو مخاطب کرکے فرمایا۔ تم اے اُنَیسؓ! کل صبح اِس شخص کی بیوی کے پاس جاؤ اور اُسے سنگسار کردو۔ چنانچہ حضرت اُنَیسؓ اس کے پاس صبح کو گئے اور اُس کو سنگسار کردیا۔
صحیح بخاری 7194
آدم نے ہم سے بیان کیا کہ ابن ابی ذئب نے ہمیں بتایا۔ زہری نے ہم سے بیان کیا۔ زہری نے عبیداللہ بن عبداللہ سے، عبیداللہ نے حضرت ابوہریرہؓ اور حضرت زید بن خالد جہنیؓ سے روایت کی۔ اُن دونوں نے کہا کہ ایک اعرابی آیا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ! ہمارے درمیان کتاب اللہ کے موافق فیصلہ فرماویں تو اس کا مخالف کھڑا ہوا اور کہنے لگا: اس نے سچ کہا ہے۔ آپؐ ہمارے درمیان کتاب اللہ کے موافق فیصلہ فرماویں۔ اُس اعرابی نے کہا: میرا بیٹا اس کے پاس نوکر تھا اور اُس نے اس کی بیوی سے زنا کیا لوگوں نے مجھ سے کہا: تمہارے بیٹے کو سنگسار کیا جائے گا مگر میں نے ایک سو بکریاں اور ایک لونڈی دے کر اپنے بیٹے کو اس سے چھڑا لیا۔ پھر اس کے بعد میں نے اہل علم سے پوچھا تو اُنہوں نے کہا: تمہارے بیٹے کو تو صرف سو کوڑے پڑنے تھے اور ایک سال کے لئے جلا وطن کیا جانا تھا۔ نبی ﷺ نے فرمایا: میں کتاب اللہ کے موافق ہی تمہارے درمیان فیصلہ کروں گا۔ لونڈی اور بکریاں جو ہیں وہ تمہیں واپس ملیں گی اور تمہارے بیٹے کو سو کوڑے مارے جائیں اور ایک سال کے لئے جلاوطن کیا جائے اور ایک شخص کو مخاطب کرکے فرمایا۔ تم اے اُنَیسؓ! کل صبح اِس شخص کی بیوی کے پاس جاؤ اور اُسے سنگسار کردو۔ چنانچہ حضرت اُنَیسؓ اس کے پاس صبح کو گئے اور اُس کو سنگسار کردیا۔