کتاب 52: باب إِخْرَاجِ الْخُصُومِ وَأَهْلِ الرِّيَبِ مِنَ الْبُيُوتِ بَعْدَ الْمَعْرِفَةِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 7224
اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے مجھے بتایا۔ اُنہوں نے ابو زناد سے۔ اُنہوں نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں نے یہ ارادہ کیا کہ لکڑیوں کے متعلق حکم دوں کہ اکٹھی کی جائیں۔ پھر نماز کے متعلق کہوں کہ اس کے لئے اذان دی جاوے۔ پھر کسی آدمی سے کہوں کہ لوگوں کے آگے ہوکر نماز پڑھائے۔ پھر میں پیچھے سے کچھ آدمیوں کی طرف جاؤں اور ان کے گھروں کو ان کے سمیت جلا دوں اور اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر تم میں سے کسی کو یہ معلوم ہو کہ گوشت کی موٹی ہڈی یا دو کُھر ملیں گے تو وہ عشاء کی نماز میں ضرور آئے۔ محمد بن یوسف نے کہا کہ یونس نے کہا محمد بن سلیمان نے بتایا کہ ابوعبداللہ نے کہا کہ مِرْمَاة وہ گوشت ہے جو بکرے کے کُھروں میں ہوتا ہے بروزن مِنْسَاةٍ اور مِيضَاةٍ میم کے نیچے زیر ہے۔