کتاب 94: كتاب التمنى

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7226

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْلاَ أَنَّ رِجَالاً يَكْرَهُونَ أَنْ يَتَخَلَّفُوا بَعْدِي وَلاَ أَجِدُ مَا أَحْمِلُهُمْ مَا تَخَلَّفْتُ لَوَدِدْتُ أَنِّي أُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ أُحْيَا ثُمَّ أُقْتَلُ ثُمَّ أُحْيَا ثُمَّ أُقْتَلُ ثُمَّ أُحْيَا ثُمَّ أُقْتَلُ ".

سعید بن عُفَیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے مجھے بتایا۔ عبدالرحمٰن بن خالد نے مجھ سے بیان کیا۔ عبدالرحمٰن نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے ابوسلمہ اور سعید بن مسیب سے روایت کی کہ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر یہ بات نہ ہوتی کہ کچھ لوگ بُرا مناتے ہیں کہ میرے چلے جانے کے بعد وہ پیچھے رہ جائیں گے اور میں کوئی سواری بھی نہیں پاتا جس پر میں اُن کو سوار کروں تو میں کبھی پیچھے نہ رہوں۔ میری تو یہ خواہش ہے کہ میں اللہ کی راہ میں مارا جاؤں، پھر زندہ کیا جاؤں، پھر مارا جاؤں، پھر زندہ کیا جاؤں، پھر مارا جاؤں، پھر زندہ کیا جاؤں، پھر مارا جاؤں۔

صحیح بخاری 7227

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ وَدِدْتُ أَنِّي لأُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأُقْتَلُ ثُمَّ أُحْيَا ثُمَّ أُقْتَلُ ثُمَّ أُحْيَا ثُمَّ أُقْتَلُ ثُمَّ أُحْيَا ثُمَّ أُقْتَلُ ثُمَّ أُحْيَا ". فَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يَقُولُهُنَّ ثَلاَثًا أَشْهَدُ بِاللَّهِ.

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابوزناد سے، ابوزناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، مجھے یہ خواہش ہے کہ میں اللہ کی راہ میں قتال کروں اور مارا جاؤں، پھر زندہ کیا جاؤں اور مارا جاؤں، پھر زندہ کیا جاؤں اور مارا جاؤں۔ (راوی نے کہا:) میں اللہ کی قسم کھا کر شہادت دیتا ہوں کہ حضرت ابوہریرہؓ ان کلمات کو تین بار کہتے تھے۔

صحیح بخاری 7228

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامٍ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لَوْ كَانَ عِنْدِي أُحُدٌ ذَهَبًا لأَحْبَبْتُ أَنْ لاَ يَأْتِيَ ثَلاَثٌ وَعِنْدِي مِنْهُ دِينَارٌ لَيْسَ شَىْءٌ أُرْصِدُهُ فِي دَيْنٍ عَلَىَّ أَجِدُ مَنْ يَقْبَلُهُ ".

اسحاق بن نصر نے مجھ سے بیان کیا کہ عبدالرزاق نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے معمر سے، معمر نے ہمام سے روایت کی۔ انہوں نے حضرت ابوہریرہؓ سے سنا۔ وہ نبیﷺ سے روایت کرتے تھے۔ آپؐ نے فرمایا: اگر میرے پاس اُحد جتنا سونا ہو تو میں ضرور یہی پسند کروں کہ مجھ پر تین راتیں ایسی نہ آئیں کہ اس میں سے ایک اشرفی بھی میرے پاس ہو۔ میں اس شخص کو تلاش کروں جو یہ اشرفی بھی لے لے، قرض ادا کرنے کے لئے جو مجھ پر ہو کچھ میں رکھ چھوڑوں تو یہ ایسی بات نہیں۔

صحیح بخاری 7229

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا سُقْتُ الْهَدْىَ وَلَحَلَلْتُ مَعَ النَّاسِ حِينَ حَلُّوا ".

یحيٰ بن بُکَیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عُقَیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے روایت کی کہ عروہ نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت عائشہؓ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مجھے اپنے متعلق اگر پہلے معلوم ہوتا جو بعد میں معلوم ہوا تو میں قربانی کے جانور ہانک کر نہ لے جاتا اور میں بھی لوگوں کے ساتھ ہی جب اُنہوں نے احرام کھولے تھے کھول لیتا۔

صحیح بخاری 7230

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَبَّيْنَا بِالْحَجِّ وَقَدِمْنَا مَكَّةَ لأَرْبَعٍ خَلَوْنَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ فَأَمَرَنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ نَطُوفَ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَأَنْ نَجْعَلَهَا عُمْرَةً وَلْنَحِلَّ إِلاَّ مَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْىٌ قَالَ وَلَمْ يَكُنْ مَعَ أَحَدٍ مِنَّا هَدْىٌ غَيْرَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَطَلْحَةَ وَجَاءَ عَلِيٌّ مِنَ الْيَمَنِ مَعَهُ الْهَدْىُ فَقَالَ أَهْلَلْتُ بِمَا أَهَلَّ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا نَنْطَلِقُ إِلَى مِنًى وَذَكَرُ أَحَدِنَا يَقْطُرُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنِّي لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا أَهْدَيْتُ وَلَوْلاَ أَنَّ مَعِي الْهَدْىَ لَحَلَلْتُ ". قَالَ وَلَقِيَهُ سُرَاقَةُ وَهْوَ يَرْمِي جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَنَا هَذِهِ خَاصَّةً قَالَ " لاَ بَلْ لأَبَدٍ ". قَالَ وَكَانَتْ عَائِشَةُ قَدِمَتْ مَكَّةَ وَهْىَ حَائِضٌ فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ تَنْسُكَ الْمَنَاسِكَ كُلَّهَا غَيْرَ أَنَّهَا لاَ تَطُوفُ وَلاَ تُصَلِّي حَتَّى تَطْهُرَ فَلَمَّا نَزَلُوا الْبَطْحَاءَ قَالَتْ عَائِشَةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتَنْطَلِقُونَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ وَأَنْطَلِقُ بِحَجَّةٍ. قَالَ ثُمَّ أَمَرَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ أَنْ يَنْطَلِقَ مَعَهَا إِلَى التَّنْعِيمِ فَاعْتَمَرَتْ عُمْرَةً فِي ذِي الْحَجَّةِ بَعْدَ أَيَّامِ الْحَجِّ.

حسن بن عمر نے ہم سے بیان کیا کہ یزید (بن زُرَیع بصری) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے حبیب (بن ابی قریبہ) سے، حبیب نے عطاء (بن ابی رباح) سے، عطاء نے حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے اور ہم نے حج کے لئے لبیک کہا اور مکہ میں ذی الحجہ کی چار راتیں گزرنے پر ہم پہنچے تو نبی ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم بیت اللہ کا اور صفا مروہ کا طواف کریں اور اس (حج کی نیت) کو عمرہ بنا لیں اور ہم احرام کھول دیں سوائے ان لوگوں کے جن کے ساتھ قربانی کا جانور ہو۔ حضرت جابرؓ کہتے تھے اور ہم میں سے کسی کے ساتھ بھی قربانی کا جانور نہ تھا سوائے نبی ﷺ اور طلحہؓ کے اور حضرت علیؓ یمن سے آئے اور ان کے ساتھ بھی قربانی کا جانور تھا اور وہ کہنے لگے: میں نے اسی نیت سے لبیک کہا ہے جس نیت سے رسول اللہ ﷺ نے لبیک کہا ہے۔ لوگ کہنے لگے: کیا ہم منٰی اس حال میں جائیں گے کہ ہم جنابت سے فارغ ہوئے ہوں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر مجھے اپنے متعلق وہ بات پہلے معلوم ہوتی جو بعد میں معلوم ہوئی تو میں قربانی (کے جانور) نہ لاتا اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ میرے ساتھ قربانی کے جانور ہیں تو میں بھی احرام کھول دیتا۔ حضرت جابرؓ کہتے تھے: اور سراقہ (بن مالکؓ) آپؐ سے اس وقت ملے جب آپؐ جمرہ عقبہ پر پتھر پھینک رہے تھے، اُنہوں نے پوچھا: یا رسول اللہ! کیا یہ ہمارے لئے خاص کر ہے؟ آپؐ نے فرمایا: نہیں۔ یہ ہمیشہ کے لئے ہے۔ حضرت جابرؓ کہتے تھے: اور حضرت عائشہؓ مکہ میں ایسی حالت میں پہنچیں کہ وہ حائضہ تھیں تو نبی ﷺ نے اُن کو حکم دیا کہ وہ حج کے تمام فرائض ادا کریں مگر طواف نہ کریں اور نہ نماز پڑھیں جب تک کہ پاک نہ ہو لیں۔ جب انہوں نے بطحاء میں پڑاؤ کیا تو حضرت عائشہؓ نے کہا: یا رسول اللہ! کیا آپؐ لوگ حج اور عمرہ کرکے جائیں اور میں صرف حج کرکے جاؤں؟ حضرت جابرؓ کہتے تھے کہ پھر آپؐ نے عبدالرحمٰن بن ابی بکر صدیقؓ کو حکم دیا کہ وہ حضرت عائشہؓ کے ساتھ تنعیم کو چلے جائیں۔

صحیح بخاری 7231

حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ أَرِقَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقَالَ " لَيْتَ رَجُلاً صَالِحًا مِنْ أَصْحَابِي يَحْرُسُنِي اللَّيْلَةَ ". إِذْ سَمِعْنَا صَوْتَ السِّلاَحِ قَالَ " مَنْ هَذَا ". قِيلَ سَعْدٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ جِئْتُ أَحْرُسُكَ. فَنَامَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم حَتَّى سَمِعْنَا غَطِيطَهُ. قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ وَقَالَتْ عَائِشَةُ قَالَ بِلاَلٌ أَلاَ لَيْتَ شِعْرِي هَلْ أَبِيتَنَّ لَيْلَةً بِوَادٍ وَحَوْلِي إِذْخِرٌ وَجَلِيلُ فَأَخْبَرْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم.

ہم سے خالد بن مخلد نے بیان کیا کہ سلیمان بن بلال نے ہمیں بتایا کہ یحيٰ بن سعید نے مجھ سے بیان کیا کہ میں نے عبداللہ بن عامر بن ربیعہ سے سنا۔ انہوں نے کہا: حضرت عائشہؓ فرماتی تھیں: ایک رات نبی ﷺ کو نیند نہ آئی تو آپؐ نے فرمایا: کاش میرے ساتھیوں میں سے کوئی اچھا آدمی آج رات میرا پہرہ دے۔ اتنے میں ہم نے ہتھیار کی آواز سنی۔ آپؐ نے پوچھا: یہ کون ہے؟ جواب آیا: یا رسول اللہ! سعد ہوں، میں آپؐ کا پہرہ دینے کے لئے آیا ہوں، تو نبی کریم ﷺ سو گئے اور ہم نے آپؐ کے خراٹے کی آواز سنی۔ ابوعبداللہ (امام بخاریؒ) نے کہا: اور حضرت عائشہؓ فرماتی تھیں کہ بلالؓ نے یہ شعر پڑھا: اے کاش کہ مجھے معلوم ہو آیا میں وادی میں کوئی رات بسر کروں گا اور میرے آس پاس اِذخر اور جلیل گھاس ہوگی۔ پھر میں نے نبی ﷺ کو یہ بتایا۔

صحیح بخاری 7232

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَحَاسُدَ إِلاَّ فِي اثْنَتَيْنِ رَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ الْقُرْآنَ فَهْوَ يَتْلُوهُ آنَاءَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ يَقُولُ لَوْ أُوتِيتُ مِثْلَ مَا أُوتِيَ هَذَا لَفَعَلْتُ كَمَا يَفْعَلُ وَرَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ مَالاً يُنْفِقُهُ فِي حَقِّهِ فَيَقُولُ لَوْ أُوتِيتُ مِثْلَ مَا أُوتِيَ لَفَعَلْتُ كَمَا يَفْعَلُ ".حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ بِهَذَا.

عثمان بن ابی شیبہ نے ہم سے بیان کیا کہ جریر (بن عبدالحمید) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے اعمش سے، اعمش نے ابوصالح سے، ابوصالح نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: آپس میں رشک نہ ہو مگر صرف دو آدمیوں کے متعلق۔ ایک وہ شخص جس کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کا علم دیا ہو اور وہ اُس کو رات اور دن پڑھتا ہو تو کوئی کہے کہ کاش اگر مجھے بھی ویسے ہی دیا جائے جو اسے دیا گیا ہے تو میں بھی ضرور ایسا ہی کروں گا جیسا یہ کرتا ہے اور ایک وہ شخص جس کو اللہ نے مال دیا ہو اور وہ اُس کو برمحل خرچ کر رہا ہو اور کوئی کہے: کاش اگر مجھے بھی ایسا ہی دیا جائے جیسا اسے دیا گیا ہے تو میں بھی ایسا ہی کروں جیسے وہ کرتا ہے۔ ہم سے قتیبہ نے بیان کیا کہ جریر نے بھی ہمیں بتایا۔

صحیح بخاری 7233

حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ عَاصِمٍ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ قَالَ أَنَسٌ ـ رضى الله عنه ـ لَوْلاَ أَنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ تَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ " لَتَمَنَّيْتُ.

حسن بن ربیع نے ہم سے بیان کیا کہ ابوالاحوص نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عاصم (بن سلیمان) سے، عاصم نے نضر بن انس سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے تھے: اگر میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے نہ سنا ہوتا کہ تم موت کی آرزو نہ کرو تو ضرور میں آرزو کرتا۔

صحیح بخاری 7234

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنِ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسٍ قَالَ أَتَيْنَا خَبَّابَ بْنَ الأَرَتِّ نَعُودُهُ وَقَدِ اكْتَوَى سَبْعًا فَقَالَ لَوْلاَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَانَا أَنْ نَدْعُوَ بِالْمَوْتِ لَدَعَوْتُ بِهِ.

محمد (بن سلام) نے ہم سے بیان کیا کہ عبدہ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے (اسماعیل) بن ابی خالد سے، انہوں نے قیس سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: ہم حضرت خباب بن ارَتّؓ کے پاس اُن کی عیادت کرنے کو آئے اور اُنہوں نے سات داغ لگائے ہوئے تھے۔ کہنے لگے: اگر رسول اللہ ﷺ نے موت کی دعا کرنے سے منع نہ کیا ہوتا تو میں ضرور اس کی دعا کرتا۔

صحیح بخاری 7235

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ ـ اسْمُهُ سَعْدُ بْنُ عُبَيْدٍ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ ـ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَتَمَنَّى أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ إِمَّا مُحْسِنًا فَلَعَلَّهُ يَزْدَادُ وَإِمَّا مُسِيئًا فَلَعَلَّهُ يَسْتَعْتِبُ ".

عبداللہ بن محمد نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام بن یوسف نے ہمیں بتایا۔ معمر نے ہمیں خبر دی۔ اُنہوں نے زُہری سے، زُہری نے ابوعبید سے روایت کی۔ اُن کا نام سعد بن عبید ہے جو عبدالرحمٰن بن ازہر کے غلام تھے، کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی موت کی آرزو نہ کرے۔ اگر وہ نیک ہے تو ہو سکتا ہے کہ وہ اور نیکیاں کرے اور اگر وہ بُرا ہے تو ہو سکتا ہے کہ وہ نیک عمل کر کے اللہ کی ناراضگی کو دور کرے۔

صحیح بخاری 7236

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَنْقُلُ مَعَنَا التُّرَابَ يَوْمَ الأَحْزَابِ وَلَقَدْ رَأَيْتُهُ وَارَى التُّرَابُ بَيَاضَ بَطْنِهِ يَقُول
" لَوْلاَ أَنْتَ مَا اهْتَدَيْنَا نَحْنُ وَلاَ تَصَدَّقْنَا وَلاَ صَلَّيْنَا فَأَنْزِلَنْ سَكِينَةً عَلَيْنَا إِنَّ الأُلَى وَرُبَّمَا قَالَ الْمَلاَ قَدْ بَغَوْا عَلَيْنَا إِذَا أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَا " أَبَيْنَا يَرْفَعُ بِهَا صَوْتَهُ.

عبدان نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ نے مجھے بتایا۔ انہوں نے شعبہ سے روایت کی کہ ابواسحاق نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے حضرت براء بن عازبؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: جنگ احزاب کے دن نبی ﷺ ہمارے ساتھ مٹی ڈھو رہے تھے اور میں نے آپؐ کو دیکھا کہ مٹی نے آپؐ کے پیٹ کی سفیدی کو ڈھانپ لیا تھا۔ آپؐ فرماتے تھے: اگر تو نہ ہوتا تو ہم کبھی راہ راست نہ پاتے اور نہ صدقہ دیتے اور نہ نمازیں پڑھتے۔ اس لئے تو ہم پر سکینت نازل فرما۔ اِنہوں نے، کبھی راوی نے یوں کہا: اِنہی لوگوں نے ہم پر تعدی کی ہے۔ جب کبھی انہوں نے فساد کرنا چاہا ہے ہم نے اس کا انکار کیا، ہم نے اس کا انکار کیا۔ آپؐ ان الفاظ پر اپنی آواز کو بلند کرتے۔

صحیح بخاری 7237

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ـ وَكَانَ كَاتِبًا لَهُ ـ قَالَ كَتَبَ إِلَيْهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أَوْفَى فَقَرَأْتُهُ فَإِذَا فِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ تَتَمَنَّوْا لِقَاءَ الْعَدُوِّ وَسَلُوا اللَّهَ الْعَافِيَةَ ".

عبداللہ بن محمد نے مجھ سے بیان کیا کہ معاویہ بن عمرو نے ہمیں بتایا کہ ابواسحاق نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے موسیٰ بن عقبہ سے، موسیٰ نے سالم ابونضر سے جو حضرت عمر بن عبیداللہؓ کے آزاد کردہ غلام اور ان کے کاتب تھے، روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰؓ نے اُن کو خط لکھا اور میں نے اسے پڑھا تو اس میں یہ مضمون تھا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: دشمن سے مقابلہ کرنے کی آرزو مت کرو اور اللہ سے عافیت مانگتے رہو۔

صحیح بخاری 7238

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ ذَكَرَ ابْنُ عَبَّاسٍ الْمُتَلاَعِنَيْنِ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ أَهِيَ الَّتِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَوْ كُنْتُ رَاجِمًا امْرَأَةً مِنْ غَيْرِ بَيِّنَةٍ ". قَالَ لاَ تِلْكَ امْرَأَةٌ أَعْلَنَتْ.

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ ابوزناد نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے قاسم بن محمد سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت ابن عباسؓ نے آپس میں دو لعان کرنے والوں کا ذکر کیا تو عبداللہ بن شداد نے پوچھا: کیا یہ عورت وہی تھی جس کے متعلق رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بغیر ثبوت کے اگر میں کسی عورت کو سنگسار کرنے والا ہوتا؟ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: نہیں۔ وہ تو ایسی عورت تھی جو علانیہ ارتکاب کرتی تھی۔

صحیح بخاری 7239

حَدَّثَنَا عَلِيٌّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ عَمْرٌو حَدَّثَنَا عَطَاءٌ قَالَ أَعْتَمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِالْعِشَاءِ فَخَرَجَ عُمَرُ فَقَالَ الصَّلاَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ رَقَدَ النِّسَاءُ وَالصِّبْيَانُ فَخَرَجَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ يَقُولُ " لَوْلاَ أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي ـ أَوْ عَلَى النَّاسِ وَقَالَ سُفْيَانُ أَيْضًا عَلَى أُمَّتِي ـ لأَمَرْتُهُمْ بِالصَّلاَةِ هَذِهِ السَّاعَةَ ". قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَخَّرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم هَذِهِ الصَّلاَةَ فَجَاءَ عُمَرُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ رَقَدَ النِّسَاءُ وَالْوِلْدَانُ. فَخَرَجَ وَهْوَ يَمْسَحُ الْمَاءَ عَنْ شِقِّهِ يَقُولُ " إِنَّهُ لَلْوَقْتُ لَوْلاَ أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي ".
وَقَالَ عَمْرٌو حَدَّثَنَا عَطَاءٌ لَيْسَ فِيهِ ابْنُ عَبَّاسٍ أَمَّا عَمْرٌو فَقَالَ رَأْسُهُ يَقْطُرُ. وَقَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ يَمْسَحُ الْمَاءَ عَنْ شِقِّهِ. وَقَالَ عَمْرٌو لَوْلاَ أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي. وَقَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ إِنَّهُ لَلْوَقْتُ لَوْلاَ أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي. وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

علی (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عمرو (بن دینار) سے روایت کی کہ عطاء (بن ابی رباح) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے عشاء میں دیر کر دی۔ اس پر حضرت عمرؓ نکلے اور اُنہوں نے کہا: یا رسول اللہ! نماز پڑھا دیں۔ عورتیں اور بچے سو گئے ہیں۔ آپؐ باہر آئے اور آپؐ کا سر پانی سے ٹپک رہا تھا۔ آپؐ فرما رہے تھے: اگر مجھے یہ خیال نہ ہوتا کہ اپنی اُمت کو یا فرمایا: لوگوں کو مشقت میں ڈال دوں گا تو میں اُن کو اِس وقت نماز پڑھنے کا حکم دیتا۔ سفیان (بن عیینہ) نے بھی یوں کہا: اپنی امت کو۔ اور ابن جریج نے عطاء سے، عطاء نے حضرت ابن عباسؓ سے یہ الفاظ نقل کئے: نبی ﷺ نے اس نماز میں دیر کر دی تو حضرت عمرؓ آئے اور کہنے لگے: یا رسول اللہ! عورتیں اور بچے سو گئے ہیں۔ آپؐ باہر آئے اور اپنے سر کی ایک جانب سے پانی پونجھ رہے تھے، فرما رہے تھے: یہی اصل وقت ہے۔ اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ میں اپنی اُمت کو مشقت میں ڈال دوں گا…۔ اور عمرو (بن دینار) نے کہا: ہم سے عطاء نے بیان کیا۔ اس سند میں حضرت ابن عباسؓ کا نام نہیں، لیکن عمرو (بن دینار) نے یوں کہا کہ آپؐ کا سر پانی سے ٹپک رہا تھا۔ اور ابن جریج نے کہا: آپؐ اپنے سر کی ایک جانب سے پانی پونجھ رہے تھے۔ اور عمرو نے کہا: اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ میں اپنی اُمت کو مشقت میں ڈال دوں گا۔ اور ابن جریج نے کہا: یہی تو اصل وقت ہے اگر یہ بات نہ ہوتی کہ میں اپنی اُمت کو مشقت میں ڈال دوں گا۔ اور ابراہیم بن منذر نے کہا: معن (بن عیسیٰ) نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن مسلم نے مجھے بتایا۔ انہوں نے عمرو (بن دینار) سے، عمرو نے عطاء سے، عطاء نے حضرت ابن عباسؓ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی۔

صحیح بخاری 7240

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لَوْلاَ أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ ".

یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے جعفر بن ربیعہ سے، جعفر نے عبدالرحمٰن سے روایت کی۔ (انہوں نے کہا:) میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ میں اپنی اُمت کو مشقت میں ڈال دوں گا تو میں اُنہیں مسواک کرنے کا ضرور حکم دیتا۔

صحیح بخاری 7241

حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ رضى الله عنه قَالَ وَاصَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم آخِرَ الشَّهْرِ وَوَاصَلَ أُنَاسٌ مِنَ النَّاسِ فَبَلَغَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " لَوْ مُدَّ بِيَ الشَّهْرُ لَوَاصَلْتُ وِصَالاً يَدَعُ الْمُتَعَمِّقُونَ تَعَمُّقَهُمْ إِنِّي لَسْتُ مِثْلَكُمْ إِنِّي أَظَلُّ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِ ". تَابَعَهُ سُلَيْمَانُ بْنُ مُغِيرَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

عیاش بن ولید نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالاعلیٰ نے ہمیں بتایا۔ حُمَید نے ہم سے بیان کیا۔ حُمَید نے ثابت سے، ثابت نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے مہینے کے آخر میں بغیر افطار کے لگاتار روزے رکھے اور لوگوں میں سے بھی کچھ آدمیوں نے بغیر افطار لگاتار روزے رکھنے شروع کئے۔ یہ خبر نبی ﷺ کو پہنچی۔ آپؐ نے فرمایا: اگر یہ مہینہ لمبا ہوتا تو میں لگاتار بغیر افطار کے اتنے روزے رکھتا کہ یہ تکلف کرنے والے اپنے تکلف کو چھوڑ دیتے۔ میں تمہاری طرح نہیں ہوں۔ میں تو ایسا ہوں کہ میرا ربّ مجھے کھلاتا پلاتا رہتا ہے۔ (حُمَید کی طرح) سلیمان بن مغیرہ نے بھی اس کو روایت کیا۔ سلیمان نے ثابت سے، ثابت نے حضرت انسؓ سے، حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے۔

صحیح بخاری 7242

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْوِصَالِ قَالُوا فَإِنَّكَ تُوَاصِلُ. قَالَ " أَيُّكُمْ مِثْلِي إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِ ". فَلَمَّا أَبَوْا أَنْ يَنْتَهُوا وَاصَلَ بِهِمْ يَوْمًا ثُمَّ يَوْمًا ثُمَّ رَأَوُا الْهِلاَلَ فَقَالَ " لَوْ تَأَخَّرَ لَزِدْتُكُمْ ". كَالْمُنَكِّلِ لَهُمْ.

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا۔ شعیب نے ہمیں بتایا۔ شعیب نے زہری سے روایت کی۔ اور لیث نے کہا: عبدالرحمٰن بن خالد نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے روایت کی۔ سعید بن مسیب نے انہیں بتایا کہ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے بغیر افطار کے پے در پے روزے رکھنے سے منع فرمایا۔ لوگوں نے کہا: آپؐ تو رکھتے ہیں؟ فرمایا: تم میں سے کون میری طرح ہے۔ میں تو رات ایسی حالت میں گزارتا ہوں کہ میرا ربّ مجھے کھلاتا پلاتا ہے۔ جب وہ باز نہ آئے تو آپؐ نے ان کے ساتھ بغیر افطار کے ایک دن روزہ رکھا۔ پھر ایک دن اور پھر لوگوں نے ہلال دیکھا تو آپؐ نے فرمایا: اگر چاند نکلنے میں دیر کر دیتا تو میں تمہارے ساتھ اور رکھتا۔ گویا آپؐ اُن کو تنبیہ کر رہے تھے۔

صحیح بخاری 7243

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْجَدْرِ أَمِنَ الْبَيْتِ هُوَ قَالَ " نَعَمْ ". قُلْتُ فَمَا لَهُمْ لَمْ يُدْخِلُوهُ فِي الْبَيْتِ قَالَ " إِنَّ قَوْمَكِ قَصَّرَتْ بِهِمُ النَّفَقَةُ ". قُلْتُ فَمَا شَأْنُ بَابِهِ مُرْتَفِعًا قَالَ " فَعَلَ ذَاكِ قَوْمُكِ لِيُدْخِلُوا مَنْ شَاءُوا وَيَمْنَعُوا مَنْ شَاءُوا لَوْلاَ أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثٌ عَهْدُهُمْ بِالْجَاهِلِيَّةِ فَأَخَافُ أَنْ تُنْكِرَ قُلُوبُهُمْ أَنْ أُدْخِلَ الْجَدْرَ فِي الْبَيْتِ وَأَنْ أُلْصِقَ بَابَهُ فِي الأَرْضِ ".

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ ابوالاحوص نے ہمیں بتایا۔ اشعث نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے اسوَد بن یزید سے، اسوَد نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ وہ فرماتی تھیں: میں نے نبی ﷺ سے دیوار حطیم کے متعلق پوچھا: آیا یہ بھی بیت اللہ ہے؟ آپؐ نے فرمایا: ہاں۔ میں نے پوچھا: پھر اُن کو کیا روک تھی کہ انہوں نے اس کو بیت اللہ میں شامل نہ کیا؟ آپؐ نے فرمایا: تمہاری قوم کے پاس خرچ کم ہوگیا تھا۔ میں نے کہا: تو پھر اس کا دروازہ کیوں اُونچا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: تمہاری قوم نے یہ اس لئے اونچا کیا ہے تا وہ جس کو چاہیں اندر داخل کریں اور جس کو چاہیں روک دیں۔ اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ تمہاری قوم زمانہ جاہلیت سے قریب العہد ہے اور میں ڈرتا ہوں کہیں اُن کے دل بُرا نہ منائیں تو میں دیوار حطیم کو بیت اللہ میں شامل کر دوں اور اس کے دروازے کو زمین سے لگا دوں (تو میں ضرور ایسا کر دیتا۔)

صحیح بخاری 7244

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَوْلاَ الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَأً مِنَ الأَنْصَارِ وَلَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا وَسَلَكَتِ الأَنْصَارُ وَادِيًا ـ أَوْ شِعْبًا ـ لَسَلَكْتُ وَادِيَ الأَنْصَارِ أَوْ شِعْبَ الأَنْصَارِ ".

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ ابو زناد نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اگر ہجرت نہ کی ہوتی تو میں بھی انصار میں سے ایک شخص ہوتا۔ اگر لوگ ایک وادی میں داخل ہوں اور انصار ایک اَور وادی میں یا (فرمایا:) پہاڑی راستہ میں چلیں تو مَیں ضرور انصار کی ہی وادی میں یا (فرمایا:) انصار کے ہی راستے پر چلوں۔

صحیح بخاری 7245

حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لَوْلاَ الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَأً مِنَ الأَنْصَارِ وَلَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا أَوْ شِعْبًا لَسَلَكْتُ وَادِيَ الأَنْصَارِ وَشِعْبَهَا ".
تَابَعَهُ أَبُو التَّيَّاحِ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي الشِّعْبِ.

موسیٰ (بن اسماعیل) نے ہم سے بیان کیا کہ وُہَیب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو بن یحيٰ سے، عمرو نے عباد بن تمیم سے، عباد نے حضرت عبداللہ بن زیدؓ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: اگر ہجرت نہ کی ہوتی تو میں ضرور انصار میں سے ایک شخص ہوتا اور اگر لوگ ایک وادی میں داخل ہوں یا (فرمایا:) پہاڑی راستہ میں چلیں تو میں ضرور انصار کی ہی وادی اور اُن کے ہی راستے میں چلتا۔
(عباد کی طرح) ابوالتیاح نے اس حدیث کو حضرت انسؓ سے روایت کیا۔ انہوں نے نبی ﷺ سے۔ انہوں نے بھی پہاڑی راستہ کا ذکر کیا ہے۔

10 von 10 heute frei