کتاب 3: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ ‏"‏

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7229

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا سُقْتُ الْهَدْىَ وَلَحَلَلْتُ مَعَ النَّاسِ حِينَ حَلُّوا ".

یحيٰ بن بُکَیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عُقَیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے روایت کی کہ عروہ نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت عائشہؓ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مجھے اپنے متعلق اگر پہلے معلوم ہوتا جو بعد میں معلوم ہوا تو میں قربانی کے جانور ہانک کر نہ لے جاتا اور میں بھی لوگوں کے ساتھ ہی جب اُنہوں نے احرام کھولے تھے کھول لیتا۔

صحیح بخاری 7230

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَبَّيْنَا بِالْحَجِّ وَقَدِمْنَا مَكَّةَ لأَرْبَعٍ خَلَوْنَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ فَأَمَرَنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ نَطُوفَ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَأَنْ نَجْعَلَهَا عُمْرَةً وَلْنَحِلَّ إِلاَّ مَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْىٌ قَالَ وَلَمْ يَكُنْ مَعَ أَحَدٍ مِنَّا هَدْىٌ غَيْرَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَطَلْحَةَ وَجَاءَ عَلِيٌّ مِنَ الْيَمَنِ مَعَهُ الْهَدْىُ فَقَالَ أَهْلَلْتُ بِمَا أَهَلَّ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا نَنْطَلِقُ إِلَى مِنًى وَذَكَرُ أَحَدِنَا يَقْطُرُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنِّي لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا أَهْدَيْتُ وَلَوْلاَ أَنَّ مَعِي الْهَدْىَ لَحَلَلْتُ ". قَالَ وَلَقِيَهُ سُرَاقَةُ وَهْوَ يَرْمِي جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَنَا هَذِهِ خَاصَّةً قَالَ " لاَ بَلْ لأَبَدٍ ". قَالَ وَكَانَتْ عَائِشَةُ قَدِمَتْ مَكَّةَ وَهْىَ حَائِضٌ فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ تَنْسُكَ الْمَنَاسِكَ كُلَّهَا غَيْرَ أَنَّهَا لاَ تَطُوفُ وَلاَ تُصَلِّي حَتَّى تَطْهُرَ فَلَمَّا نَزَلُوا الْبَطْحَاءَ قَالَتْ عَائِشَةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتَنْطَلِقُونَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ وَأَنْطَلِقُ بِحَجَّةٍ. قَالَ ثُمَّ أَمَرَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ أَنْ يَنْطَلِقَ مَعَهَا إِلَى التَّنْعِيمِ فَاعْتَمَرَتْ عُمْرَةً فِي ذِي الْحَجَّةِ بَعْدَ أَيَّامِ الْحَجِّ.

حسن بن عمر نے ہم سے بیان کیا کہ یزید (بن زُرَیع بصری) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے حبیب (بن ابی قریبہ) سے، حبیب نے عطاء (بن ابی رباح) سے، عطاء نے حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے اور ہم نے حج کے لئے لبیک کہا اور مکہ میں ذی الحجہ کی چار راتیں گزرنے پر ہم پہنچے تو نبی ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم بیت اللہ کا اور صفا مروہ کا طواف کریں اور اس (حج کی نیت) کو عمرہ بنا لیں اور ہم احرام کھول دیں سوائے ان لوگوں کے جن کے ساتھ قربانی کا جانور ہو۔ حضرت جابرؓ کہتے تھے اور ہم میں سے کسی کے ساتھ بھی قربانی کا جانور نہ تھا سوائے نبی ﷺ اور طلحہؓ کے اور حضرت علیؓ یمن سے آئے اور ان کے ساتھ بھی قربانی کا جانور تھا اور وہ کہنے لگے: میں نے اسی نیت سے لبیک کہا ہے جس نیت سے رسول اللہ ﷺ نے لبیک کہا ہے۔ لوگ کہنے لگے: کیا ہم منٰی اس حال میں جائیں گے کہ ہم جنابت سے فارغ ہوئے ہوں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر مجھے اپنے متعلق وہ بات پہلے معلوم ہوتی جو بعد میں معلوم ہوئی تو میں قربانی (کے جانور) نہ لاتا اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ میرے ساتھ قربانی کے جانور ہیں تو میں بھی احرام کھول دیتا۔ حضرت جابرؓ کہتے تھے: اور سراقہ (بن مالکؓ) آپؐ سے اس وقت ملے جب آپؐ جمرہ عقبہ پر پتھر پھینک رہے تھے، اُنہوں نے پوچھا: یا رسول اللہ! کیا یہ ہمارے لئے خاص کر ہے؟ آپؐ نے فرمایا: نہیں۔ یہ ہمیشہ کے لئے ہے۔ حضرت جابرؓ کہتے تھے: اور حضرت عائشہؓ مکہ میں ایسی حالت میں پہنچیں کہ وہ حائضہ تھیں تو نبی ﷺ نے اُن کو حکم دیا کہ وہ حج کے تمام فرائض ادا کریں مگر طواف نہ کریں اور نہ نماز پڑھیں جب تک کہ پاک نہ ہو لیں۔ جب انہوں نے بطحاء میں پڑاؤ کیا تو حضرت عائشہؓ نے کہا: یا رسول اللہ! کیا آپؐ لوگ حج اور عمرہ کرکے جائیں اور میں صرف حج کرکے جاؤں؟ حضرت جابرؓ کہتے تھے کہ پھر آپؐ نے عبدالرحمٰن بن ابی بکر صدیقؓ کو حکم دیا کہ وہ حضرت عائشہؓ کے ساتھ تنعیم کو چلے جائیں۔

10 von 10 heute frei