کتاب 2: باب بَعْثِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم الزُّبَيْرَ طَلِيعَةً وَحْدَهُ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7261

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُنْكَدِرِ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ نَدَبَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ الْخَنْدَقِ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ ثُمَّ نَدَبَهُمْ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ ثُمَّ نَدَبَهُمْ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ فَقَالَ " لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيٌّ وَحَوَارِيِّ الزُّبَيْرُ ". قَالَ سُفْيَانُ حَفِظْتُهُ مِنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ. وَقَالَ لَهُ أَيُّوبُ يَا أَبَا بَكْرٍ حَدِّثْهُمْ عَنْ جَابِرٍ فَإِنَّ الْقَوْمَ يُعْجِبُهُمْ أَنْ تُحَدِّثَهُمْ عَنْ جَابِرٍ. فَقَالَ فِي ذَلِكَ الْمَجْلِسِ سَمِعْتُ جَابِرًا فَتَابَعَ بَيْنَ أَحَادِيثَ سَمِعْتُ جِابِرًا قُلْتُ لِسُفْيَانَ فَإِنَّ الثَّوْرِيَّ يَقُولُ يَوْمَ قُرَيْظَةَ فَقَالَ كَذَا حَفِظْتُهُ كَمَا أَنَّكَ جَالِسٌ يَوْمَ الْخَنْدَقِ. قَالَ سُفْيَانُ هُوَ يَوْمٌ وَاحِدٌ. وَتَبَسَّمَ سُفْيَانُ.

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ ابن منکدر نے ہم سے بیان کیا، کہا: میں نے حضرت جابر بن عبداللہؓ سے سنا۔ کہتے تھے: خندق کی جنگ میں نبی ﷺ نے (کسی کام کو سر انجام دینے کے لئے) لوگوں کو پکارا تو حضرت زبیرؓ نے اپنے آپ کو پیش کیا، پھر آپؐ نے ان کو پکارا اور حضرت زبیرؓ نے اپنے آپ کو پیش کیا، پھر آپؐ نے ان کو پکارا اور حضرت زبیرؓ نے اپنے آپ کو پیش کیا۔ آپؐ نے فرمایا: ہر ایک نبی کا ایک حواری ہوتا ہے اور میرا حواری زبیرؓ ہے۔ سفیان نے کہا: میں نے اس کو ابن منکدر سے یاد رکھا اور ایوب نے ابن منکدر سے کہا: ابوبکر! تم ان لوگوں سے حضرت جابرؓ کی حدیثیں بیان کیا کرو کیونکہ ان لوگوں کو یہ پسند ہے کہ تم حضرت جابرؓ کی حدیثیں ان کو بتاؤ تو ابن منکدر نے اسی مجلس میں یہ کہا: میں نے حضرت جابرؓ سے سنا اور چند حدیثوں کے بیان کرتے وقت پے در پے یہ کہا کہ میں نے حضرت جابرؓ سے سنا۔ (علی بن مدینی کہتے تھے:) میں نے سفیان (بن عیینہ) سے کہا کہ ثوری کہتے ہیں قریظہ کی جنگ میں فرمایا۔ تو سفیان نے کہا: مجھے تو جنگ خندق ایسے ہی یاد ہے جیسا کہ یہ بات کہ تم بیٹھے ہوئے ہو۔ سفیان نے کہا کہ جنگ خندق اور قریظہ ایک ہی جنگ ہے اور سفیان مسکرائے۔

10 von 10 heute frei