کتاب 6: باب خَبَرِ الْمَرْأَةِ الْوَاحِدَةِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 7267
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ تَوْبَةَ الْعَنْبَرِيِّ قَالَ قَالَ لِي الشَّعْبِيُّ أَرَأَيْتَ حَدِيثَ الْحَسَنِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَقَاعَدْتُ ابْنَ عُمَرَ قَرِيبًا مِنْ سَنَتَيْنِ أَوْ سَنَةٍ وَنِصْفٍ فَلَمْ أَسْمَعْهُ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم غَيْرَ هَذَا قَالَ كَانَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِيهِمْ سَعْدٌ فَذَهَبُوا يَأْكُلُونَ مِنْ لَحْمٍ فَنَادَتْهُمُ امْرَأَةٌ مِنْ بَعْضِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِنَّهُ لَحْمُ ضَبٍّ فَأَمْسَكُوا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " كُلُوا ـ أَوِ اطْعَمُوا ـ فَإِنَّهُ حَلاَلٌ ـ أَوْ قَالَ لاَ بَأْسَ بِهِ. شَكَّ فِيهِ ـ وَلَكِنَّهُ لَيْسَ مِنْ طَعَامِي ".
محمد بن ولید نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن جعفر نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ شعبہ نے تو بہ عنبری سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: شعبی نے مجھ سے کہا: کیا تم نے دیکھا کہ حسن (بصری) نے نبی ﷺ سے جو حدیثیں بیان کی ہیں اور میں حضرت ابن عمرؓ کے پاس تقریباً ڈیڑھ یا دو برس بیٹھا ہوں، میں نے انہیں نہیں سنا کہ وہ نبی ﷺ سے اس کے علاوہ کوئی اور حدیث بیان کرتے ہوں۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کے صحابہ میں سے کچھ لوگ تھے جن میں حضرت سعدؓ بھی موجود تھے۔ وہ ایک گوشت کھانے ہی لگے تھے کہ اتنے میں نبی ﷺ کی ازواج میں سے کسی نے پکار کر کہا کہ یہ گوہ (سوسمار) کا گوشت ہے۔ (یہ سن کر) وہ رُک گئے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کھاؤ کیونکہ وہ حلال ہے یا فرمایا: اس کے کھانے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ راوی نے اس میں شک کیا (کہ کون سا لفظ فرمایا) مگر یہ کہ وہ میری خوراک نہیں۔
10 von 10 heute frei