کتاب 2: باب الاِقْتِدَاءِ بِسُنَنِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم
صحیح بخاری
صحیح بخاری 7275
عمرو بن عباس نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالرحمٰن نے ہمیں بتایا۔ سفیان نے ہم سے بیان کیا۔ سفیان نے واصل سے، واصل نے ابو وائل سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں اس مسجد میں حضرت شیبہؓ کے پاس بیٹھا، وہ کہنے لگے: حضرت عمرؓ میرے پاس اس جگہ بیٹھے تھے جہاں تم بیٹھے ہو اور انہوں نے کہا: میں نے قصد کیا ہے کہ کعبہ میں نہ دینار رہنے دوں اور نہ درہم، اُن سب کو مسلمانوں میں تقسیم کر دوں۔ میں نے کہا: آپؓ کیا کرنے لگے ہیں؟ انہوں نے پوچھا: کیوں؟ میں نے کہا: آپؓ کے دونوں ساتھیوں (آنحضورﷺ اور حضرت ابو بکرؓ) نے یہ نہیں کیا۔ تو انہوں نے کہا: وہ دو ایسے وجود ہیں کہ ان کی اقتداء کی جائے گی۔
صحیح بخاری 7276
علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: میں نے اعمش سے پوچھا تو انہوں نے زید بن وہب سے روایت بیان کی کہ میں نے حضرت حذیفہؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہم سے بیان کیا کہ امانت آسمان سے لوگوں کے دلوں کی تہہ میں نازل ہوئی اور قرآن بھی نازل ہوا۔ تو لوگوں نے قرآن (میں سے) پڑھا اور سنت سے معلوم کیا۔
صحیح بخاری 7277
آدم بن ابی ایاس نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ عمرو بن مرہ نے ہمیں خبر دی کہ میں نے مرہ ہمدانی سے سنا، وہ کہتے تھے: حضرت عبداللہؓ نے کہا کہ بہترین کلام تو اللہ کی کتاب ہے اور بہترین طریقہ محمدﷺ کا طریقہ ہے اور بدترین باتیں وہ ہیں جو نئی بنائی جارہی ہیں اور دیکھو جن باتوں سے تمہیں ڈرایا گیا ہے وہ ہو کر رہیں گی اور تم بچ کر کہیں جا نہیں سکتے۔
صحیح بخاری 7278
مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان نے ہمیں بتایا۔ زُہری نے ہم سے بیان کیا۔ زُہری نے عبیداللہ سے، عبیداللہ نے حضرت ابوہریرہؓ اور حضرت زید بن خالدؓ سے روایت کی۔ اُن دونوں نے کہا: ہم نبی ﷺ کے پاس تھے۔ آپؐ نے فرمایا: میں تمہارے درمیان کتاب اللہ کے موافق فیصلہ کروں گا۔
صحیح بخاری 7279
مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان نے ہمیں بتایا۔ زُہری نے ہم سے بیان کیا۔ زُہری نے عبیداللہ سے، عبیداللہ نے حضرت ابوہریرہؓ اور حضرت زید بن خالدؓ سے روایت کی۔ اُن دونوں نے کہا: ہم نبی ﷺ کے پاس تھے۔ آپؐ نے فرمایا: میں تمہارے درمیان کتاب اللہ کے موافق فیصلہ کروں گا۔
صحیح بخاری 7280
محمد بن سنان نے ہم سے بیان کیا کہ فلیح نے ہمیں بتایا۔ ہلال بن علی نے ہم سے بیان کیا۔ ہلال نے عطاء بن یسار سے، عطاء نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میری اُمت کے سب لوگ جنت میں داخل ہوں گے سوائے اس کے جس نے انکار کیا۔ صحابہ نے کہا: یا رسول اللہ! انکار کون کرے گا؟ آپؐ نے فرمایا: جس نے میری فرمانبرداری کی وہ جنت میں داخل ہوگا اور جس نے میری نافرمانی کی اُس نے انکار ہی کیا۔
صحیح بخاری 7281
تَابَعَهُ قُتَيْبَةُ عَنْ لَيْثٍ عَنْ خَالِدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلاَلٍ عَنْ جَابِرٍ خَرَجَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم.
محمد بن عبادہ نے ہم سے بیان کیا کہ یزید نے ہمیں بتایا۔ سلیم بن حیان نے ہم سے بیان کیا۔
اور (یزید نے) ان کی تعریف کی۔ سعید بن میناء نے ہمیں بتایا۔ (انہوں نے کہا:) ہمیں بتایا۔ یا (کہا:) میں نے حضرت جابر بن عبداللہؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: ملائکہ نبی ﷺ کے پاس آئے اور آپؐ سوئے ہوئے تھے تو اُن میں سے بعض نے کہا کہ وہ سوئے ہوئے ہیں اور بعض نے کہا کہ آنکھ تو سوئی ہوئی ہے اور دل بیدار ہے۔ پھر وہ کہنے لگے کہ تمہارے اس ساتھی کی ایک مثال ہے تو (ایک نے) کہا: تم اس کی مثال بیان کرو۔ پھر بعض نے کہا کہ وہ سوئے ہوئے ہیں اور بعض نے کہا کہ آنکھ تو سوئی ہوئی ہے اور دل بیدار ہے۔ انہوں نے کہا: ان کی مثال اس شخص کی سی مثال ہے جس نے ایک گھر بنایا اور اس میں دعوت تیار کی اور بلانے والے کو بھیجا تو جس نے بلانے والے کی دعوت قبول کی اور گھر میں آگیا اور دعوت سے کھایا اور جس نے بلانے والے کی دعوت قبول نہ کی اور گھر میں نہ گیا اور دعوت نہ کھائی۔ پھر وہ فرشتے کہنے لگے: اس مثال کی حقیقت اُن کو بتا دو تا وہ اس کو سمجھ لیں۔ تو اُن میں سے کسی نے کہا کہ وہ سوئے ہوئے ہیں اور کسی نے کہا کہ آنکھ تو سوئی ہوئی ہے اور دل بیدار ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ گھر جو ہے جنت ہے اور بلانے والے محمدﷺ ہیں۔ جس نے محمدﷺ کی فرمانبرداری کی تو اُس نے اللہ کی فرمانبرداری کی اور جس نے محمدﷺ کی نافرمانی کی اُس نے اللہ کی نافرمانی کی۔ اور محمدﷺ لوگوں کے درمیان (کھرے کھوٹے کا) فرق کرنے والے ہیں۔
(محمد بن عبادہ کی طرح) اس حدیث کو قتیبہ نے بھی روایت کیا ہے۔ انہوں نے لیث سے، لیث نے خالد سے، خالد نے سعید بن ابی ہلال سے، سعید نے حضرت جابرؓ سے روایت کیا کہ نبیﷺ ہمارے پاس باہر تشریف لائے۔
صحیح بخاری 7282
ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان نے ہمیں بتایا۔ سفیان نے اعمش سے، اعمش نے ابراہیم سے، ابراہیم نے ہمام سے، ہمام نے حضرت حذیفہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: اے علماء کے گروہ! سیدھی راہ اختیار کرو، یقیناً تم مقابلہ کی دوڑ میں بہت آگے نکل جاؤ گے اور اگر تم نے دائیں اور بائیں (رستہ) کو اختیار کیا تو تم (سیدھے راستے سے) بہت دور جا پڑو گے۔
صحیح بخاری 7283
ابو کُرَیب نے ہم سے بیان کیا کہ ابو اُسامہ نے ہمیں بتایا۔ ابو اسامہ نے بُرَید سے، بُرَید نے ابو بُردہ سے، ابو بردہ نے حضرت ابو موسیٰؓ سے، حضرت ابو موسیٰؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: میری مثال اور اس پیغام کی مثال جو اللہ نے مجھے دے کر بھیجا اُس شخص کی مثال کی سی ہے جو ایک قوم کے پاس آیا اور کہنے لگا: اے قوم! میں نے اپنی آنکھوں سے لشکر کو دیکھا اور میں کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں۔ اس لئے اپنی جان بچانے کے لئے بھاگو، تو اُس قوم میں سے ایک گروہ نے اس کی بات مان لی اور وہ رات ہی کو اطمینان سے سنبھل کر نکل گئے اور بچ گئے اور ایک گروہ نے اس کو جھٹلایا۔ انہوں نے اپنی جگہوں پر ہی صبح کی۔ اس لشکر نے صبح کو اُن پر چھاپا مارا اور انہیں ہلاک کر دیا اور اُن کی بیخ کنی کر دی۔ پس یہی مثال ہے اُن کی جو میری اطاعت کریں اور اس کی اتباع کریں جو میں لایا ہوں اور ان کی مثال جو میری نافرمانی کریں اور اُس کو جھٹلائیں جو میں حق میں سے لے کر آیا ہوں۔
صحیح بخاری 7284
قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عقیل سے، عقیل نے زُہری سے روایت کی کہ عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ نے مجھے خبر دی۔ عبیداللہ نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کا جب وصال ہوا اور حضرت ابوبکرؓ آپؐ کے بعد خلیفہ بنائے گئے اور عرب میں سے جو منکر ہونے تھے منکر ہوگئے تو حضرت عمرؓ نے حضرت ابوبکرؓ سے کہا: آپؓ لوگوں سے کیسے لڑیں گے جبکہ رسول اللہ ﷺ فرما چکے ہیں کہ اس وقت تک لوگوں سے لڑنے کا مجھے حکم دیا گیا ہے جب تک کہ وہ یہ اقرار نہ کرلیں کہ کوئی معبود نہیں مگر اللہ ہی اور جس نے لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ کہا اُس نے مجھ سے اپنے مال اور اپنی جان کو بچا لیا سوائے اس کے کہ کسی حق کے بدلے میں اس کو لیا جاوے اور اس کا حساب اللہ پر ہے۔ حضرت ابوبکرؓ نے (یہ سن کر) جواب دیا: اللہ کی قسم! میں تو اس شخص سے ضرور لڑوں گا جس نے نماز اور زکوٰة میں فرق کیا کیونکہ زکوٰة (اللہ کا) وہ حق ہے جو مال سے لیا جاتا ہے۔ اللہ کی قسم! اگر لوگوں نے وہ رسی کا بندھن بھی مجھ سے روکے رکھا جو وہ رسول اللہ ﷺ کو دیا کرتے تھے تب بھی میں اُن سے اس کے روکنے پر لڑوں گا۔ حضرت عمرؓ نے کہا: اللہ کی قسم! بات صرف یہی تھی کہ میں نے دیکھا، اللہ نے حضرت ابوبکرؓ کے سینے کو لڑائی کیلئے کھول دیا تھا۔ پھر میں بھی سمجھ گیا کہ یہی حق ہے۔ ابن بکیر اور عبداللہ نے لیث سے (بجائے عِقَال کے) عَنَاقًا نقل کیا۔ (یعنی بکری کا پلوٹھا) اور وہی زیادہ صحیح ہے۔
صحیح بخاری 7285
قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عقیل سے، عقیل نے زُہری سے روایت کی کہ عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ نے مجھے خبر دی۔ عبیداللہ نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کا جب وصال ہوا اور حضرت ابوبکرؓ آپؐ کے بعد خلیفہ بنائے گئے اور عرب میں سے جو منکر ہونے تھے منکر ہوگئے تو حضرت عمرؓ نے حضرت ابوبکرؓ سے کہا: آپؓ لوگوں سے کیسے لڑیں گے جبکہ رسول اللہ ﷺ فرما چکے ہیں کہ اس وقت تک لوگوں سے لڑنے کا مجھے حکم دیا گیا ہے جب تک کہ وہ یہ اقرار نہ کرلیں کہ کوئی معبود نہیں مگر اللہ ہی اور جس نے لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ کہا اُس نے مجھ سے اپنے مال اور اپنی جان کو بچا لیا سوائے اس کے کہ کسی حق کے بدلے میں اس کو لیا جاوے اور اس کا حساب اللہ پر ہے۔ حضرت ابوبکرؓ نے (یہ سن کر) جواب دیا: اللہ کی قسم! میں تو اس شخص سے ضرور لڑوں گا جس نے نماز اور زکوٰة میں فرق کیا کیونکہ زکوٰة (اللہ کا) وہ حق ہے جو مال سے لیا جاتا ہے۔ اللہ کی قسم! اگر لوگوں نے وہ رسی کا بندھن بھی مجھ سے روکے رکھا جو وہ رسول اللہ ﷺ کو دیا کرتے تھے تب بھی میں اُن سے اس کے روکنے پر لڑوں گا۔ حضرت عمرؓ نے کہا: اللہ کی قسم! بات صرف یہی تھی کہ میں نے دیکھا، اللہ نے حضرت ابوبکرؓ کے سینے کو لڑائی کے لئے کھول دیا تھا۔ پھر میں بھی سمجھ گیا کہ یہی حق ہے۔ ابن بکیر اور عبداللہ نے لیث سے (بجائے عِقَال کے) عَنَاقًا نقل کیا۔ (یعنی بکری کا پلوٹھا) اور وہی زیادہ صحیح ہے۔
صحیح بخاری 7286
اسماعیل نے مجھ سے بیان کیا کہ ابن وہب نے مجھے بتایا۔ انہوں نے یونس سے، یونس نے ابن شہاب سے روایت کی کہ عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ نے مجھے بتایا کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: عیینہ بن حصن بن حذیفہ بن بدر مدینہ میں آئے اور اپنے بھتیجے حُرّ بن قیس بن حصن کے پاس ٹھہرے اور حُرّ اُن لوگوں میں سے تھے جنہیں حضرت عمرؓ اپنے قریب بٹھایا کرتے تھے اور علماء حضرت عمرؓ کی مجلس میں بیٹھنے والے اور اُن کو مشورہ دینے والے ہوتے تھے، بوڑھے ہوں یا جوان۔ عیینہ نے اپنے بھتیجے سے کہا: میرے بھتیجے! کیا ان امیر (المؤمنین) کے پاس تمہاری کوئی وجاہت ہے کہ تم میرے لئے ان کے پاس آنے کی اجازت لے دو۔ حُرّ نے کہا: میں آپ کے لئے ان کے پاس آنے کی اجازت لے لوں گا۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: پھر حُرّ نے عیینہ کے لئے اجازت لی۔ جب عیینہ اندر آیا تو کہنے لگا: خطاب کے بیٹے! اللہ کی قسم نہ تو آپ ہمیں مال دیتے ہیں اور نہ آپ ہمارے درمیان انصاف کا فیصلہ کرتے ہیں۔ یہ سن کر حضرت عمرؓ ناراض ہوئے یہاں تک کہ اس کو کچھ سزا دینے ہی لگے تھے کہ حُرّ نے کہا: امیر المؤمنین! اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ سے فرمایا ہے: (اے نبی! ہمیشہ) درگذر سے کام لے اور معروف باتوں کا حکم دے اور جاہل لوگوں سے اعراض کر۔ اور یہ جاہلوں میں سے ہے۔ اللہ کی قسم! جب حُرّ نے حضرت عمرؓ کے سامنے یہ آیت پڑھی تو انہوں نے اس آیت سے تجاوز نہیں کیا اور وہ اللہ کی کتاب پر بالکل ٹھہر جایا کرتے تھے۔
صحیح بخاری 7287
عبداللہ بن مسلمہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے ہشام بن عروہ سے، ہشام نے فاطمہ بنت منذر سے، فاطمہ نے حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: جب سورج گرہن ہوا میں حضرت عائشہؓ کے پاس آئی اور لوگ کھڑے تھے اور وہ بھی کھڑی نماز پڑھ رہی تھیں تو میں نے کہا کہ لوگوں کو کیا ہوا ہے؟ تو حضرت عائشہؓ نے اپنے ہاتھ سے آسمان کی طرف اشارہ کیا اور کہا: سبحان اللہ۔ میں نے کہا: کوئی نشان ہے؟ تو انہوں نے اپنے سر سے اشارہ کیا کہ ہاں۔ جب رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو آپؐ نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی۔ پھر فرمایا: جو چیز بھی میں نے نہیں دیکھی تھی اُس کو میں نے اپنے اس مقام میں دیکھ لیا یہاں تک کہ جنت اور دوزخ بھی اور مجھے یہ وحی کی گئی کہ تمہیں قبروں میں تقریباً اسی طرح آزمایا جائے گا جتنا فتنہ دجال کے ذریعہ سے۔ پھر جو مومن ہوگا یا جو مسلمان ہوگا۔ (فاطمہ کہتی تھیں) میں نہیں جانتی کہ حضرت اسماءؓ نے ان میں سے کون سا لفظ کہا، تو وہ کہے گا: محمد (ﷺ) ہمارے پاس کھلے کھلے دلائل لائے۔ ہم نے اُن کا کہنا مان لیا اور ایمان لائے تو کہا جائے گا: آرام سے سو رہو۔ ہم نے جان لیا کہ تم یقین کرنے والے ہو، اور جو منافق ہوگا یا شک کرنے والا ہوگا۔ (فاطمہ کہتی تھیں) میں نہیں جانتی کہ حضرت اسماءؓ نے ان میں سے کون سا لفظ کہا، تو وہ کہے گا: میں نہیں جانتا، میں نے لوگوں کو کچھ کہتے سنا اور میں نے بھی کہہ دیا۔
صحیح بخاری 7288
اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ابوالزناد سے، ابوالزناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: جب تک میں تم سے کچھ نہ کہوں تم مجھے رہنے دیا کرو کیونکہ جو تم سے پہلے تھے وہ اسی لئے ہلاک ہوئے کہ وہ اپنے نبیوں سے سوالات کرتے اور ان سے اختلاف کیا کرتے تھے۔ جب میں تم کو کسی بات سے روکوں تو تم اس سے رُک جاؤ اور جب میں تمہیں کسی بات کا حکم دوں تو تم اس کو بجا لاؤ جہاں تک تم سے ہو سکے۔