کتاب 6: باب إِثْمِ مَنْ آوَى مُحْدِثًا
صحیح بخاری
صحیح بخاری 7306
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ قَالَ قُلْتُ لأَنَسٍ أَحَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ. قَالَ نَعَمْ مَا بَيْنَ كَذَا إِلَى كَذَا لاَ يُقْطَعُ شَجَرُهَا مَنْ أَحْدَثَ فِيهَا حَدَثًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلاَئِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ. قَالَ عَاصِمٌ فَأَخْبَرَنِي مُوسَى بْنُ أَنَسٍ أَنَّهُ قَالَ أَوْ آوَى مُحْدِثًا.
موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالواحد نے ہمیں بتایا۔ عاصم نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت انسؓ سے پوچھا: کیا رسول اللہ ﷺ نے مدینہ کو حرم قرار دیا؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ اس جگہ سے لے کر اس جگہ تک اس میں درخت نہ کاٹا جائے۔ جس نے اس میں کوئی بدعت جاری کی اُس پر اللہ اور فرشتوں اور سب لوگوں کی لعنت ہوگی۔ عاصم کہتے تھے: موسیٰ بن انس نے مجھے بتایا کہ انہوں نے کہا: یا کسی بدعتی کو پناہ دے۔
10 von 10 heute frei