کتاب 28: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَأَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ}

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7369

حَدَّثَنَا الأُوَيْسِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ وَابْنُ الْمُسَيَّبِ وَعَلْقَمَةُ بْنُ وَقَّاصٍ وَعُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ حِينَ قَالَ لَهَا أَهْلُ الإِفْكِ قَالَتْ وَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ وَأُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ حِينَ اسْتَلْبَثَ الْوَحْىُ يَسْأَلُهُمَا وَهْوَ يَسْتَشِيرُهُمَا فِي فِرَاقِ أَهْلِهِ فَأَمَّا أُسَامَةُ فَأَشَارَ بِالَّذِي يَعْلَمُ مِنْ بَرَاءَةِ أَهْلِهِ وَأَمَّا عَلِيٌّ فَقَالَ لَمْ يُضَيِّقِ اللَّهُ عَلَيْكَ وَالنِّسَاءُ سِوَاهَا كَثِيرٌ وَسَلِ الْجَارِيَةَ تَصْدُقْكَ. فَقَالَ " هَلْ رَأَيْتِ مِنْ شَىْءٍ يَرِيبُكِ ". قَالَتْ مَا رَأَيْتُ أَمْرًا أَكْثَرَ مِنْ أَنَّهَا جَارِيَةٌ حَدِيثَةُ السِّنِّ تَنَامُ عَنْ عَجِينِ أَهْلِهَا فَتَأْتِي الدَّاجِنُ فَتَأْكُلُهُ. فَقَامَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ " يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ مَنْ يَعْذِرُنِي مِنْ رَجُلٍ بَلَغَنِي أَذَاهُ فِي أَهْلِي وَاللَّهِ مَا عَلِمْتُ عَلَى أَهْلِي إِلاَّ خَيْرًا ". فَذَكَرَ بَرَاءَةَ عَائِشَةَ. وَقَالَ أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ.

اویسی نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے صالح سے، صالح نے ابن شہاب سے روایت کی کہ عروہ، ابن مسیب، علقمہ بن وقاص اور عبیداللہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہوئے اس واقعہ کے متعلق مجھ سے بیان کیا کہ جب بہتان باندھنے والوں نے ان پر افترا پردازی کی تھی، وہ بیان فرماتی ہیں: تو رسول اللہ ﷺ نے علی بن ابی طالب اور اسامہ بن زید رضی اللہ عنہم کو جب آپؐ نے وحی کے آنے میں دیر محسوس کی بلایا کہ ان دونوں سے پوچھیں اور آپؐ اپنی زوجہ کے جدا کرنے کے متعلق ان سے مشورہ لینا چاہتے تھے۔ حضرت اُسامہؓ نے تو اُسی کے مطابق مشورہ دیا جو وہ آپؐ کی زوجہ کی بریت کے متعلق جانتے تھے اور حضرت علیؓ نے کہا: اللہ نے آپؐ پر تنگی نہیں کی اور اس کے سوا اَور عورتیں بہت ہیں اور آپؐ اس خادمہ لڑکی سے پوچھیں وہ آپؐ سے سچ سچ بیان کر دے گی تو آپؐ نے اس سے پوچھا: کیا تم نے بھی کوئی ایسی بات دیکھی جو تمہیں شک میں ڈالتی ہو؟ وہ بولی: میں نے اس سے زیادہ کبھی کوئی بات نہیں دیکھی کہ وہ ایک کم سن لڑکی ہے، اپنے گھر والوں کا آٹا چھوڑ کر سو جایا کرتی ہے اور گھر کی بکری آتی ہے تو وہ آٹا کھا جاتی ہے۔ آپؐ منبر پر کھڑے ہوئے اور فرمایا: اے مسلمانوں کی جماعت! میری طرف سے کون اس شخص سے نپٹے گا کہ جس نے مجھے میری زوجہ کے متعلق تکلیف پہنچائی ہے؟ اللہ کی قسم! میں اپنی زوجہ کے متعلق خیر ہی جانتا ہوں اور آپؐ نے حضرت عائشہؓ کی بریت کا ذکر کیا اور ابو اُسامہ نے بھی ہشام سے نقل کیا۔

صحیح بخاری 7370

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي زَكَرِيَّاءَ الْغَسَّانِيُّ عَنْ هِشَامٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَطَبَ النَّاسَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَقَالَ " مَا تُشِيرُونَ عَلَىَّ فِي قَوْمٍ يَسُبُّونَ أَهْلِي مَا عَلِمْتُ عَلَيْهِمْ مِنْ سُوءٍ قَطُّ ". وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ لَمَّا أُخْبِرَتْ عَائِشَةُ بِالأَمْرِ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتَأْذَنُ لِي أَنْ أَنْطَلِقَ إِلَى أَهْلِي. فَأَذِنَ لَهَا وَأَرْسَلَ مَعَهَا الْغُلاَمَ. وَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ سُبْحَانَكَ مَا يَكُونُ لَنَا أَنْ نَتَكَلَّمَ بِهَذَا سُبْحَانَكَ هَذَا بُهْتَانٌ عَظِيمٌ.

محمد بن حرب نے مجھ سے بیان کیا کہ یحيٰ بن ابی زکریاء غسانی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام سے، ہشام نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ لوگوں سے مخاطب ہوئے اور آپؐ نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا: تم مجھے ایسے لوگوں کے متعلق کیا مشورہ دیتے ہو جو میرے گھر والوں کو بُرا بھلا کہتے ہیں؟ مجھے ان کے متعلق کبھی کوئی بُری بات معلوم نہیں ہوئی۔ اور عروہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: جب حضرت عائشہؓ کو یہ واقعہ بتایا گیا تو وہ کہنے لگیں: یا رسول اللہ! کیا آپؐ مجھے اجازت دیتے ہیں کہ میں اپنے گھر والوں کے پاس چلی جاؤں؟ آپؐ نے اجازت دی اور ان کے ساتھ خادم بھیجا اور انصار میں سے ایک شخص کہنے لگا: پاک ذات ہے تو، ہمیں شایاں نہیں کہ ہم ایسی بات کریں، پاک ذات ہے تو۔ یہ بہت ہی بڑا بہتان ہے۔

10 von 10 heute frei