کتاب 1: باب مَا جَاءَ فِي دُعَاءِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أُمَّتَهُ إِلَى تَوْحِيدِ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَلَى

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7371

حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِيٍّ عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضى الله عنهما أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم بَعَثَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ.

ابو عاصم نے ہم سے بیان کیا کہ زکریا بن اسحاق نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے يحيٰ (بن محمد) بن عبداللہ بن صیفی سے، يحيٰ نے ابو معبد سے، ابو معبد نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے حضرت معاذؓ کو یمن کی طرف بھیجا۔

صحیح بخاری 7372

وَحَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الأَسْوَدِ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ صَيْفِيٍّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا مَعْبَدٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ يَقُولُ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ لَمَّا بَعَثَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مُعَاذًا نَحْوَ الْيَمَنِ قَالَ لَهُ " إِنَّكَ تَقْدَمُ عَلَى قَوْمٍ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ فَلْيَكُنْ أَوَّلَ مَا تَدْعُوهُمْ إِلَى أَنْ يُوَحِّدُوا اللَّهَ تَعَالَى فَإِذَا عَرَفُوا ذَلِكَ فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللَّهَ فَرَضَ عَلَيْهِمْ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي يَوْمِهِمْ وَلَيْلَتِهِمْ فَإِذَا صَلُّوا فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللَّهَ افْتَرَضَ عَلَيْهِمْ زَكَاةً فِي أَمْوَالِهِمْ تُؤْخَذُ مِنْ غَنِيِّهِمْ فَتُرَدُّ عَلَى فَقِيرِهِمْ فَإِذَا أَقَرُّوا بِذَلِكَ فَخُذْ مِنْهُمْ وَتَوَقَّ كَرَائِمَ أَمْوَالِ النَّاسِ ".

عبداللہ بن ابی الاسود نے مجھ سے بیان کیا کہ فضل بن علاء نے ہمیں بتایا۔ اسماعیل بن اُمیہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے یحيٰ (بن محمد) بن عبداللہ بن صیفی سے روایت کی۔ انہوں نے ابومعبد سے سنا جو حضرت ابن عباسؓ کے غلام تھے۔ وہ کہتے تھے: میں نے حضرت ابن عباسؓ سے سنا۔ حضرت ابن عباسؓ کہتے تھے: جب نبی ﷺ نے حضرت معاذؓ کو اہل یمن کی طرف بھیجا تو آپؐ نے اُن سے فرمایا: تم ایسے لوگوں کے پاس جارہے ہو جو اہل کتاب میں سے ہیں اس لئے سب سے پہلی بات جس کی طرف تم ان کو بلاؤ یہ ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ کو ایک مانیں۔ جب وہ یہ سمجھ لیں تو پھر ان کو بتاؤ کہ اللہ نے اُن پر اُن کے دن رات میں پانچ نمازیں مقرر کی ہیں۔ جب وہ (نمازیں) پڑھنے لگیں تو ان کو بتاؤ کہ اللہ نے ان کے مالوں میں ان پر زکوٰة مقرر کی ہے جو اُن کے مالداروں سے لی جائے گی اور ان کے محتاجوں کو لَوٹا دی جائے گی۔ جب وہ اس کا اقرار کرلیں تو پھر ان سے (زکوٰۃ) لو اور لوگوں کے عمدہ اور قیمتی مال (لینے) سے بچتے رہو۔

صحیح بخاری 7373

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي حَصِينٍ وَالأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ سَمِعَا الأَسْوَدَ بْنَ هِلاَلٍ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " يَا مُعَاذُ أَتَدْرِي مَا حَقُّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ ". قَالَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ " أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلاَ يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا أَتَدْرِي مَا حَقُّهُمْ عَلَيْهِ ". قَالَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ " أَنْ لاَ يُعَذِّبَهُمْ ".

محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا کہ غندر نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ شعبہ نے ابو حصین اور اشعث بن سُلیم سے روایت کی۔ ان دونوں نے اسود بن ہلال سے سنا۔ اسود نے حضرت معاذ بن جبلؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: معاذ! کیا تم جانتے ہو کہ اللہ کا بندوں پر کیا حق ہے؟ حضرت معاذؓ نے کہا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: یہ کہ وہ اس کی عبادت کریں اور اس کا کسی چیز کو بھی شریک نہ ٹھہرائیں۔ کیا تم جانتے ہو کہ ان کا اللہ پر حق کیا ہے؟ انہوں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: یہ کہ ان کو عذاب نہ دے۔

صحیح بخاری 7374

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَجُلاً سَمِعَ رَجُلاً يَقْرَأُ {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} يُرَدِّدُهَا فَلَمَّا أَصْبَحَ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ لَهُ ذَلِكَ وَكَأَنَّ الرَّجُلَ يَتَقَالُّهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهَا لَتَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ ". زَادَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَخْبَرَنِي أَخِي قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن عبدالرحمٰن بن ابی صعصعہ سے، عبدالرحمٰن نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ابوسعید خدریؓ سے روایت کی کہ ایک شخص نے کسی آدمی کو قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ پڑھتے ہوئے سنا جسے وہ بار بار دُھرا رہا تھا۔ جب صبح ہوئی تو وہ نبی ﷺ کے پاس آیا اور آپؐ سے یہ ذکر کیا اور وہ شخص اس سورة کو کم سمجھتا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، یہ سورة تو تہائی قرآن کے برابر ہے۔ اسماعیل بن جعفر نے کچھ بڑھایا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے عبدالرحمٰن سے، عبدالرحمٰن نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ابوسعید (خدریؓ) سے روایت کیا کہ میرے بھائی حضرت قتادہ بن نعمانؓ نے نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتایا۔

صحیح بخاری 7375

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا عَمْرٌو عَنِ ابْنِ أَبِي هِلاَلٍ أَنَّ أَبَا الرِّجَالِ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَهُ عَنْ أُمِّهِ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَكَانَتْ فِي حَجْرِ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم بَعَثَ رَجُلاً عَلَى سَرِيَّةٍ وَكَانَ يَقْرَأُ لأَصْحَابِهِ فِي صَلاَتِهِ فَيَخْتِمُ بِ ـ {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} فَلَمَّا رَجَعُوا ذَكَرُوا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " سَلُوهُ لأَىِّ شَىْءٍ يَصْنَعُ ذَلِكَ ". فَسَأَلُوهُ فَقَالَ لأَنَّهَا صِفَةُ الرَّحْمَنِ وَأَنَا أُحِبُّ أَنْ أَقْرَأَ بِهَا. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَخْبِرُوهُ أَنَّ اللَّهَ يُحِبُّهُ ".

احمد بن صالح نے ہم سے بیان کیا کہ ابن وہب نے ہمیں بتایا۔ عمرو نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ابن ابی ہلال سے روایت کی کہ ابو رجال محمد بن عبدالرحمٰن نے ان سے بیان کیا، ابورجال نے اپنی ماں عمرہ بنت عبدالرحمٰن سے روایت کی۔ اور ان کی ماں نبی ﷺ کی زوجہ حضرت عائشہؓ کی پرورش میں تھیں۔ عمرہ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے ایک شخص کو کسی لشکر کا امیر مقرر کر کے بھیجا اور وہ اپنی نماز میں اپنے ساتھیوں کو (قرآن) پڑھ کر سنا تا اور قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ سے ختم کرتا۔ جب وہ واپس آئے انہوں نے نبی ﷺ سے اس کا ذکر کیا۔ آپؐ نے فرمایا: اس سے پوچھو کہ وہ کس وجہ سے ایسا کرتا ہے تو انہوں نے اس سے پوچھا تو اس نے کہا: اس میں رحمٰن کی صفات کا بیان ہے اور میں پسند کرتا ہوں کہ اس کو پڑھوں۔ نبی ﷺ نے فرمایا: اس کو بتاؤ کہ اللہ اس سے محبت رکھتا ہے۔

10 von 10 heute frei